geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام کا چراغ روشن

September 8, 2019 0 1 min read
Muharram-ul-Haram
Share this:

Muharram-ul-Haram

تحریر : بائو اصغر علی

تا قیامت اسلام زندہ باد حسین زندہ باد کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے اور گونجتی رہے گی ،نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں شجاعت و بہادری اور تسلیم ورضا کی تاریخ رقم کی ہے کہ جس کی مثال دنیا زمانہ کے بس میں نہیں ،آپ نے اپنے خون جگر سے شجر اسلام کی ایسی آبیاری فرمائی اور ابدی چراغ روشن کئے کہ جو قیامت تک اپنی ضوفشانیاں بکھیرتے رہیں گے۔واقعہ کربلا قیامت تک آنے والی سلمان نسلوں کیلئے مینا نوا ہے ،حضرت امام حسین عالی مقام نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیکر اسلام کو قیامت تک زندہ کر دیا ہے۔

حضور نبی کریم ۖنے جب امام حسین کو پیدائش کے بعد گود میں لیا تو آپ خوش ہوے اسی دوران حضرت جبرائیل تشریف لائے اور حضور ۖ کی خدمت میں عرض کی کہ اللہ پاک کا کہنا ہے کہ یہ بچہ میدان کربلا میں شہید ہو گا ،لیکن حضور ۖ نے کوئی سرگوشی یا اللہ پاک کی بارگاہ میں کوئی التجاہ نہیں کی ،میدان کربلا میں 9محرم کو امام حسین نے عام اعلان کر دیا تھا کہ کل 10محرم کو میری شہادت ہو گی،شہیدان کربلا کی انمول قربانیوں ،بے مثال جانثاروں ،قابل تقلید جراتوں اور داستانوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکے گی،کربلا کے میدا ن میں حضرت امام علی مقام نے بتایا کہ تیز ہوائوں میں بھی چراغ جلتے ہیں ،حضرت امام حسین نے نیزے پر قران پاک کی تلاوت کی اور کچھ اس طرح سے اسلام کا چراغ روشن کر دیا کہ جس کو کو ئی طوفان نہ بجا سکا نہ بجا سکے گا۔

ابد تک نور پھیلا تی رہے گی ان کی روشنی ۔ایسے چراغ جلا کر رکھ گئے ہیں کربلا والے
افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کا ۔نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی ۔صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا

پیام کربلا یہ ہے کہ اے مسلمانوں آج پھر حسین کی طرح اٹھواپنی قلت پر توجہ دیئے بغیر خدا کی طاقت پر بھروسہ رکھو جس طرح ہر زمانے میں حسینیوں نے ثابت کیا کہ جو بھی انسان اللہ پاک کے توکل پر ڈٹ جائے تو یزید تو کیا دنیا کی بھی طاقت اس کو شکست نہیں دے سکتی ۔کربلا تریخ ایک منفرد درس گاہ ہے ،اس کا پیغام آفاقی نوعیت کا ہے ،اس درس گاہ میں درس لینے کیلئے سن وسائل زبان و مکان رنگ و نسل کی قید نہیں بلکہ بہ شعور انسان شجاح اور حر انسان اس سے درس لے سکتا ہے، اپنی تشنہ روح کو سیراب کر سکتا ہے،کیا کربلا ایک دن کی جنگ کا نام ہے ؟نہیں کربلا ایک تحریک انبیاء کاتسلسل ہے ،کربلا حق و باطل کے معرکہ کا نام ہے ،کربلا دین کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا نام ہے، کربلا اپنے جوان بیٹے کو قربان اور ایک ننھے پھول کو راہ خدا میں دینے کا نام ہے ،کربلا حق کی خاطر سر کٹوا دنے کا نام ہے ۔کسی نے حسین کی شان میں کمال لکھاہے۔۔۔۔۔سجدے تو سب نے کیے تیرا نیا انداز ہے ۔تو نے وہ سجدہ کیا جس پر خدا کو ناز ہے۔

کربلا حق کی خاطر عزت و ناموس کی اسیری کا نام ہے ، کربلا نے دنیا کو سکھایا کہ کس طرح سر کٹا کر سر بلند ہو جاتا ہے اور کس طرح اپنی جان دیکر بھی باطل کو اس کے ارادوں میں ناکام بنا دیا جاتا ہے ،ہاں اگر واقعہ کربلا سے درس لینا ہے تو آئو ہر ملک ،شہر شہر،گلی گلی کربلا حسینی برپا کریں دشت کربلا سے جلتے خیام اوراٹھتا دھواں آج بھی ہمیں یہ کہہ رہا ہے کہ اے مسلمانوں ؟کیا تم نے فلسفہ کربلا سمجھا کیا تم نے صدائے ھل من نصرو ینصر ونی پہ لبیک کہا ،کیا ہم نے عشق حسین میں شہید ہونے والوں کو بھلا تو نہیں دیا،کیا ہم نے سیرت حسین بیان کی اور کیا ہم نے سیرت سجاد ،سیرت عباس وزینب بیان کی ۔آخر ایسا کیو ں !محرم الحرام کو ایثار،قربانی ،اتحاد امت ،باہمی رواداری اور پر امن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے ، مدینہ طیبہ سے کربلا تک اسلام کیلئے عظیم قربانیوں کی تاریخ اسی ماہ میں متبرک سے وابستہ ہے ،اللہ پاک نے ماہ محرم کو اس دن سے عزت و حترام اور حرمت کا مہینہ قرار دیا ہے ۔اللہ پاک ہم سب کو دین اسلام پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے اور جو درس دیا حسین نے اسے سمجھنے کی توفیق دے ،آمین۔
Bao Asghar Ali

تحریر : بائو اصغر علی

Share this:
Imran Khan Meeting
Previous Post صدر اور وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
Next Post سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان
Imran Khan Meeting

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.