geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر انکاؤنٹر: انتظامیہ نے قبر کشائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں

November 20, 2021 2 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) مختلف حلقوں کی جانب سے سخت دباؤ کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالآخر حیدرپورہ میں قبرکشائی کے بعد دو کشمیریوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کر دیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے حیدرپورہ میں پیر کی رات مبینہ پولیس مقابلے کے دوران چار افراد کی ہلاکت کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے دو افراد محمد الطاف بھٹ اور ڈاکٹر مدثر احمد کی قبرکشائی کے بعد لاشیں آج جمعے کو ان کے ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد ایک پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے لیکن ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور قصداً گولی ماری۔ انتظامیہ نے خاموشی کے ساتھ ان کی تدفین بھی کردی تھی اور اس میں خاندان کے کسی فرد کو بھی شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ان دونوں افراد کی ہلاکت اور ان کی لاشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں اور تنظیموں نے ان کی لاشیں رشتہ داروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حکومتی عہدیداروں اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں جمعرات کی رات دونوں کی لاشیں قبروں سے نکال کر آج ان کے رشتہ داروں کے حوالے کی گئیں۔

الطاف بھٹ اور ڈاکٹر مدثر کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ عوامی ناراضگی اور احتجاج کے خدشے کے مدنظر انتظامیہ ان دونوں کی جلد از جلد تدفین کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور اس میں بھی صرف چند قریبی رشتہ داروں کے شریک ہونے کی اجازت ہو گی۔

حیدرپورہ انکاؤنٹر کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے انتہاپسندوں کے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے تاہم دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی فورسز کے کردار پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں بتایا، “حیدر پورہ پولیس کارروائی کی عدالتی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، جو اے ڈی ایم رینک کا کوئی افسر کرے گا۔ جیسے ہی رپورٹ پیش کی جائے گی حکومت اس معاملے میں مناسب کارروائی کرے گی۔” انہوں نے مزید کہا،”ان کی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔”

گزشتہ دو برس کے دوران حکام کی جانب سے سینکڑوں مبینہ عسکریت پسندوں اور ان کے مبینہ ساتھیوں کو تصادم کے دوران ہلاک کرنے کے بعد دور افتادہ علاقوں میں نامعلوم قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی تدفین میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو رشتہ داروں کے حوالے نہ کرنے کی پالیسی کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا اور تدفین کے دوران عوامی ناراضگی پر قابو پانا ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق اس پالیسی کی وجہ سے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں پولیس کے اس رویے کو شہریوں کے مذہبی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران ہلاکتوں کی انکوائری کا حکم لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے دیا جاتا ہے لیکن اس کا نتیجہ شاذ و نادر ہی سامنے آپاتا ہے۔

انسانی حقوق کے علمبردار اور ‘جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی’ کے صدر پرویز امروز نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ماضی میں اس طرح کی انکوائریاں متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس سے ریاست کو متاثرہ کنبوں کو تھکا دینے کے لیے وقت ضرور مل جاتا ہے۔”

بھارتی سیکورٹی فورسز پر کشمیر میں عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار انعام اور ترقی کے لالچ میں بھی بے گناہ لوگوں کو ہلاک کر دیتے ہیں۔ بھارتی حکام حالانکہ اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی ایسی کوئی اسٹریٹیجی نہیں ہے۔ بھارتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات بالعموم علیحدگی پسند وں کے پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد بھارتی فوج کو بدنام کرنا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکن پرویز امروز کا کہنا تھا،” اگر ان انکاؤنٹرز کی ایمانداری کے ساتھ انکوائری کی جائے تو اس سے نہ صرف حقائق کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی بلکہ متاثرین کے ساتھ انصاف بھی ہو سکے گا۔”

Share this:
Meeting
Previous Post جرمنی اور ہالینڈ کے سفراء کی کابل میں ملاعبد الغنی برادر سے اہم ملاقات
Next Post امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش، ایرانی شہریوں پر پابندیاں عائد
Iranian Citizens

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.