geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: مودی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

August 11, 2019 0 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مودی حکومت کے نئی دہلی کے زیر انتظام جموں کشمیر کے متنازعہ علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے رپورٹوں کے مطابق اس جنوبی ایشیائی ملک میں قانونی شعبے سے متعلق خبروں کی ایک ویب سائٹ ‘لائیو لاء‘ نے آج بتایا کہ اس درخواست میں بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی ایک بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کی طرف سے ملکی سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے اس فیصلے کو مسنوخ کرے، جس کے تحت چند روز قبل جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

اس درخواست میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے بھارتی سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کو بھارتی دستور کے تحت ایک خاص آئینی حیثیت حاصل ہے، جس کے خاتمے کا نئی دہلی میں مودی حکومت کا حالیہ فیصلہ اس لیے غیر آئینی ہے اور فوراﹰ منسوخ کیا جانا چاہیے کیونکہ اس کے لیے مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کی ریاستی اسمبلی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بجائے یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا ہے۔

ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں یہ قانونی چیلنج اپنی نوعیت کا وہ پہلا سنجیدہ قانونی معاملہ ہے، جس کے ذریعے مودی حکومت کے اس اقدام کی عدالتی سطح پر مخالفت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس درخواست کی محرک سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی ان دو بڑی علاقائی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے، جنہیں سیاسی طور پر اس منقسم اور متنازعہ خطے میں اہم ترین ‘اسٹیک ہولڈرز‘ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بات ابھی واضح نہیں کہ آیا بھارتی سپریم کورٹ اس درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور بھی کر لے گی۔ اس سے قبل بھارتی حکومت کی طرف سے تاہم یہ کہا جا چکا ہے کہ چونکہ ریاست جموں کشمیر کی علاقائی اسمبلی معطل ہے اور اس خطے میں براہ راست صدارتی حکمرانی کا نظام رائج ہے، اس لیے علاقائی اسمبلی کے اختیارات بھی مرکزی پارلیمان کو منتقل ہو چکے ہیں، جس نے باقاعدہ قانون سازی کر کے ہی اس ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی مودی حکومت کی طرف سے اپنے اس فیصلے کے حق میں یہ بھی کہا جا چکا ہے کہ حکومت نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ اسی آئینی شق کے تحت کیا ہے، جس کے تحت مرکز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ بھارتی صدر ریاست میں کسی بھی وقت اس کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کا اعلان کر سکتے ہیں اور سیاسی طور پر کیا بھی ایسا ہی گیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ، جو ریاست کے ایک سابق وزیر اعلیٰ بھی ہیں، اور سینکڑوں دیگر سیاستدانوں اور سرگرم سیاسی کارکنوں کو بھارتی حکام نے اس فیصلے کے اعلان سے قبل یا اس کے فوری بعد سے گرفتار کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس خطے میں ہزاروں کی تعداد میں اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جا چکے ہیں اور گزشتہ اتوار سے وہاں اس لیے کرفیو کے ساتھ ساتھ ایک سکیورٹی لاک ڈاؤن کی کیفیت بھی ہے کہ کشمیری عوام کو نئی دہلی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پرتشدد مظاہروں سے روکا جا سکے۔

Share this:
Pilgrims
Previous Post میدان عرفات میں بیس لاکھ سے زائد حجاج کا اجتماع
Next Post چین میں لیکیما کی تباہی: تیرہ ہلاک، سولہ لاپتہ
China Hurricane

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.