geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی: نئی سیاسی جماعت بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ ہے؟

March 10, 2020 2 1 min read
Narendra Modi
Share this:

 Narendra Modi

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بیشتر سیاسی رہنماؤں کی قید و بند اور سیاسی سرگرمیوں کی عدم موجودگی میں ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا گيا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نئی سیاسی جماعت بھارتی حکومت کی مدد سے وجود میں آئی ہے۔

ایک ایسے وقت جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شجرممنوعہ ہیں اور ریاست کے تین سابق وزرائے اعلی سمیت تمام سرکردہ رہنما جیل میں ہیں، سرینگر میں متعدد سیاسی جماعتوں سے وابستہ سیاسی رہنماؤں نے ایک نئی جماعت ‘جموں و کشمیر اپنی پارٹی‘ (جے کے اے پی) کا اعلان کیا گيا ہے۔ اس سیاسی ہلچل کے روح رواں کشمیر کے امیر ترین تاجر اور محبوبہ مفتی کی سیاسی جماعت ‘پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی‘ سے برطرف رہنما الطاف بخاری ہیں۔ پارٹی کے اعلان سے قبل الطاف بخاری نے سختگیر نظریات کے حامل بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال سے دہلی میں ملاقات کی تھی۔

سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر جب بخاری نے پارٹی کے اعلان کے لیے پریس کانفرنس کی تو ان کے ساتھ کئی ایسے لوگ موجود تھے جو کئی بار یا تو سیاسی جماعتیں بدل چکے تھے یا پھر برطرف کیے جا چکے تھے۔ اس موقع پر الطاف بخاری نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں فی الوقت کشمیر میں کسی سیاسی سرگرمی یا انتخابات کی توقع نہیں ہے۔ تو پھر سیاسی جماعت کیوں قائم کی گئی؟ اس پر انہوں نے کہا، ”ہم دہلی اور کشمیری عوام کے درمیان بدگمانی اور بداعتمادی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔‘‘

ان سے جب یہ سوال کیا گيا کہ ایک ایسے وقت جب کشمیر کے بیشتر رہنما قید میں ہیں، تو کیا اس جماعت کی تشکیل کے پیچھے مرکزی حکومت کا ہاتھ نہیں ہے؟ مسٹر بخاری نے اس سوال کو ٹالتے ہوئےکہا کہ ”میں اس طرح کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔‘‘ ان کی جماعت میں شامل ایک دوسرے رہنما غلام حسن میر کا کہنا تھا، ”ہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

کشمیر ٹائمز کی ایڈیٹر انورادھا بھسین کشمیر میں اس پیش رفت کو مرکز کی نمائشی کوشش قرار دیتی ہیں۔ ڈی ڈبلیو اردو سے بات چيت میں انہوں نے کہا، ”کشمیر میں مقبول قیادت کو ختم کرکے کٹھ پتلی رہنماں کو مسلط کرنے کی تاریخ پرانی ہے۔ اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘‘ انورادھا بھسین کے بقول، ”دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں بی جے پی پر بھرپور تنقید ہوئی ہے اسی لیے اس کی جانب سے یہ ایک دکھاوے کی کوشش ہے تاکہ یہ تاثر جائے کہ کشمیر میں سیاسی سرگرمی جاری ہے۔‘‘

انورادھا نے مزید بتایا کہ حالانکہ زمینی صورت حال اس کے برعکس ہے اور اس کوشش کے کچھ بھی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ”کشمیر کی موجودہ صورت حال میں کوئی بھی سیاسی جماعت مرکزی حکومت کی سہولت اور اس کی مرضی کے بغیر وجود میں نہیں آسکتی۔‘‘

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں بائیں بازو کے رہنما یوسف تاریگامی نے انورادھا کے موقف کی تائید کرتے کہا کہ یہ تو بہت ہی واضح ہے کہ ‘جے کے اے پی‘ کا قیام مرکزی حکومت کی ایماء پر کیا گيا ہے۔ ڈی ڈبلیوسے بات چیت میں انھوں نے کہا، ”اس میں مرکز کی اعانت شامل رہی ہے، جب تمام سیاسی رہنما قید میں ہیں اس سے یہ نئی جماعت یا پھر مرکزی حکومت حاصل کیا کرنا چاہتی ہے۔ میرے خیال سے یہ اقدامات بے معنی ہیں۔‘‘

کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اس سیاسی پیش رفت سے کشمیری عوام بھی پوری طرح سے لا تعلق ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے بات چيت میں انہوں نے کہا کہ کشمریوں کو ایسی سرگرمیوں پر نہ تو اعتماد ہے اور نہ ہی اس سے کوئی امید وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”عام تاثر یہ ہے کہ یہ مین اسٹریم سیاست دانوں اور علحیدگی پسندوں کو کشمیر سے لاتعلق کرنے کا عمل ہے تاکہ دہلی کی حکومت یہاں اپنی خواہشات کے مطابق سب کچھ کر سکے۔ یوں سمجھیے کہ نئی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم ہے۔‘‘

ساٹھ سالہ الطاف بخاری کا تعلق ضلع سوپور کے لاڈورہ گاؤں سے ہے جنہیں گزشتہ برس بی جے پی سے قربت اور پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے پی ڈی پی نے برطرف کر دیا تھا۔ جے کے اے پی میں دوسرے بڑے رہنما سابق ریاستی وزیر غلام حسن میر ہیں جو پہلے نیشنل کانفرنس میں تھے۔ مسٹر میر کے بھارتی فوج کے ساتھ گہرے روابط رہے ہیں۔ بھارت کے سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ نے غلام میر کو خدا کے لقب سے نوازتے ہوئے، ”قوم پرست اور جموں کشمیر میں اتحاد کی علامت قرار دیا تھا۔‘‘

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post کابل:اشرف غنی کی حلف برداری کے دوران دھماکہ، نائب صدر کی گاڑی تباہ
Next Post کورونا وائرس: سعودی صوبہ قطیف مکمل لاک ڈاؤن
Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.