geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرا کشمیر ہے آج لہو لہو

September 2, 2019 0 1 min read
Indian Army in Kashmir
Share this:

Indian Army in Kashmir

تحریر : تحریم ڈوگر

قدرت کا کرشمہ ہے میرا کشمیر
آؤ دوزخ میں ڈوبی ہوئی جنت دیکھو

کشمیر دنیا کے خوبصورت خطوں اور علاقوں میں سے ایک ہے.اللہ تعالی نے اسے ظاہری اور معنوی حسن سے مالا مال کیا ہے اسی لیے اسے خطہ اراضی کی جنت کہا جاتا ہے عرصہ دراز سے بھارت کے بری نگاہ اس پر لگی ہے بھارت ہر طرح کے ظلم اور سفاکیت کے باوجود ان کے وقار آفریں جذبات کو آج تک غبار آلود نہ کر سکا وہ ہماری چاہ میں اپنا سب کچھ قربان کیے جارہے ہیں.بندوقوں کے سامنے بھی سینہ تان کر ”کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے لگاتے ہیں.کشمیریوں کا اپنی سر زمین پر زندگی گزارنا مشکل سے مشکل ترین ہوچکا ہے. کاروباری زندگی اور دیگر امور زندگی میں بے شمار دشواریاں اور پریشانیاں ہیں. مردوں کے لئے قید و بند کی صعوبتیں اور عورتوں کی عصمت دریاں قائدین کے لئے نظربندیاں اور آزادی کے طلبگاروں کے لئے گولیاں ہیں جو ان کے سینوں میں پیوست کی جاتی ہیں. آئے دن شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کشمیر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں قبرستان قبروں سے بھرا ہوا نہ ہو, شہر خاموشاں آباد اور آبادیاں ویران ہو رہی ہیں. ان اُٹھنے والے لاشوں پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی ہے.ہندو آرمی جو رقصِ ابلیس کررہی ہے اس پر اقوام عالم کے آنکھیں بند ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں بیحس ہیں بلکہ عالم اسلام نے بھی اپنا حقیقی کردار پیش نہیں کیا۔

اے دنیا کے منصفو, سلامتی کے ضامنو
کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے لہو کا شور سنو

آئے روز ہم خبر پڑھتے ہیں کہ بھارت نے ایک دم میں 50 معصوم کشمیری نوجوان شہید کر ڈالے, بھارت نے10 کشمیری نوجوان شہید کر ڈالے۔ آزادی مانگنے کے جرم میں شہید ہونے والوں میں پی ایچ ڈی سکالر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی شامل ۔ہیں بھارتی فوج کا بارودی مواد سکول میں دھماکہ 35 طلبا زخمی ۔بھارتی فوجیوں نے کشمیری بہنوں کی عصمت دری کی ۔مقبوضہ جموں کشمیر میں شہدا کے 700 قبرستان اہل کشمیر کی جرائت واستقامت, شجاعت و عظمت اور آزادی کے جذبے سے لگن کا مظہر ہیں. 80 لاکھ آبادی والے خطے میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اس کا مطلب ہے کہ ہر 10 کشمیریوں پر ایک بندوق بدست فوجی مسلط ہے.اتنی کم آبادی والے خطے میں اتنی بڑی تعداد میں جدید ترین اور انتہائی خطرناک ہتھیاروں سے لیس فوجیوں کی تعیناتی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی.کیا یہ بات خون کے آنسو نہیں رُلاتی, کیا یہ بات دن رات تڑپنے کے لیے مجبور نہیں کرتی کہ کتنے معصوم بچوں کو یتیم کیا جارہا ہے, کتنی سہاگنوں کے سہاگ اُجاڑے جا رہے ہیں, کتنی بہنوں کے بھائی ان سے جدا کیے جارہے ہیں, کتنی ماؤں کے لخت جگر ان سے چھین لیے گئے ہیں, انہیں ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں کے سامنے چھلنی کر دیا جاتا ہے کیا یہ منظر ہمارے لئے باعثِ تکلیف نہیں ہے؟ بھائیوں کے سامنے ان کی بہنوں کی, باپ کے سامنے اس کی بیٹی کیعصمت دری کی جاتی ہے. ان کی چادرچھینی جاتی ہے ان کو گریبان سے پکڑا جاتا ہے,کیا یہ بات ہمارے لیے اذیت ناک نہیں؟کیا وہ بیٹیاں ہماری کچھ نہیں لگتیں؟ کیا وہ نوجوان ہمارے کچھ نہیں لگتے؟ جن کے خون سے کشمیر کی زمین ایک مدت سے رنگی جا رہی ہے.آزادی کی چاہ میں جانے کتنی عورتوں نے اپنے سہاگ, جانے کتنی بہنوں نے اپنے بھائی اور جانے کتنی ماؤں نے اپنے بیٹے سرزمین کشمیر پر قربان کر دیئے.اور ہم صرف ایک خبر دے دیتے ہیں کہ ”بھارتی جارحیت کا دگنی طاقت سے جواب دینے کی مکمل تیاری”

بھارت کے ظلم کا ہم منہ توڑ جواب دیں گے”

”ہمارا بچہ بچہ کشمیر کے لیے بھارت کو تباہ کرنے کے لیے تیار”کیا ان خبروں سے کیا ان تحاریر سے ہم ان کی اذیت کا ازالہ کرسکتے ہیں؟سچائیاں,لکھنے والوکبھی سامنا کیا ہے ان کا، مقبوضہ جموں کشمیر ایک ایسا خطہ ہے کہ جہاں ہر نئے سال کا سورج اور ہر نئے سال کا آغاز بھارتی فوج کے مظالم کے ساتھ ہوتا ہے۔

خون کے آنسو روتی کشمیر کی وہ دل نشین وادیاں, اداسیوں کے حصار میں مقید تتلیاں, مغموم اور افسردہ بہاریں, وہ لہو رنگ بلبلیں اور قمریاں ہم سے شکوہ کناں ہیں کہ اور کتنی آستینوں کے بھیگنے کا انتظار کرو گے؟ اور کتنے ان آنچلوں کے تار تار ہونے کے منتظر ہو؟ اور کتنی بہاروں کے لٹنے کے انتظار میں ہو؟ اور کتنی گودیں اور سہاگ اُجڑنے کے بعد تم کشمیر کی آزادی کے لئے کھڑے ہوں گے؟

کشمیر کے سرسبز کوہسار زبان حال سے چیخ چیخ کر فریاد کر رہے ہیں کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے اور مذاکرات سے کبھی نہیں مانے گا. 9 ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہوچکی ہیں.دس ہزار سے زائد ماؤں کے جگرگوشے لاپتہ ہیں. یہ وہ نوجوان تھے جن کو ان کے گھروں تعلیمی اداروں سے اٹھالیا گیا حد یہ ہے کہ تین سال کے معصوم بچوں اور اسی سال کے قابل احترام بزرگوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا.ہمیں اغیار سے خیر کی توقع نہیں رکھنا چاہیے.اس سلسلے میں خود آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
Kashmir Issue

بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو حکومتی سطح پر موثر انداز میں دنیا کے سامنیعیاں کرنا چاہیے.بنیادی انسانی حقوق کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ہر کسی کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق ہے. نہ جانے اس اصولی موقف کو دنیا کے سامنے بیان کرنے سے حکومت کس لیے گریزاں ہے. بھارت نے اپنے ناجائز قبضے کو عالمی سطح پر لابنگ کرکے جائز رکھا ہے اور ہم اس ظلم و ستم پر مبنی بھارتی کردار کو بھی بیان نہیں کرتے, شائید اس ڈر سے کے بھارت ہم سے ناراض نہ ہو جائے. مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہونا پڑے گا. اس کے لیے جمہوریت, رحمدلی اور مفاہمت پر مبنی ایک ماحول تیار کرنا ہوگا علاقے یعنی رئیل اسٹیٹ کے بجائے عوام کے بارے میں سوچنا
ہو گا۔

تیرے شہر کے کوچے میں لہو کے داغ ہیں
اے کشمیر ہم تجھے آزاد دیکھنے کو بے تاب ہیں

تحریر : تحریم ڈوگر

Share this:
Hurricane Dorian
Previous Post بہاماس: سمندری طوفان ’ڈوریان‘ سے تباہی، مکانات ڈوب گئے، مواصلاتی نظام درہم برہم
Next Post جج وڈیو اسکینڈل کیس میں ناصر جنجوعہ سمیت 3 ملزمان گرفتار
Judge Arshad Malik

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.