geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قندوز پر طالبان کی ایک بار پھر چڑھائی

September 1, 2019 0 1 min read
Kunduz Taliban Attack
Share this:

Kunduz Taliban Attack

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے قندوز شہر پر ایک مرتبہ پھر حملہ کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قندوز کی شہری انتظامیہ کے مطابق عسکریت پسندوں نے شہر پر کئی سمتوں سے چڑھائی کی تھی اور اِن کے ساتھ مختلف علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان کے مطابق حکومتی سکیورٹی فورسز حملے کو پسپا کرنے کے قریب ہیں اور بھرپور جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند شہر کے اندر پہنچ چکے ہیں اور سرکاری عمارتوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے قندوز پر حملے کو ایک بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ طالبان جنگجوؤں نے قندوز کے ہسپتال پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ کئی مریضوں کو یرغمالی بھی بنانے کی افغان وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب شہر کی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مشرقی اور مغربی سمتوں میں طالبان جنگجوؤں کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور کئی حملہ آوروں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قندوز شہر میں داخل طالبان عسکریت پسندوں کو فضائی کارروائی سے بھی نشانہ بنایا گیا۔

قندوز شہر کی پولیس کے ترجمان کے مطابق فضائی حملوں میں چھبیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہر کی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کے لیے اضافی کمک پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق فضائی حملوں سے عسکریت پسندوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن عام شہریوں کی ہلاکتوں کو بچانے کے لیے احتیاط کے ساتھ حملے کیے جا رہے ہیں۔

اسٹرٹیجیک نوعیت کے اس اہم شہر پر طالبان سن 2015 سے اب تک کئی مرتبہ حملے کر چکے ہیں۔ شمالی افغانستان کا یہ شہر دارالحکومت کابل سے 335 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post دنیا خبردار رہے جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں: وزیراعظم عمران خان
Next Post پارلیمان کی معطلی: برطانیہ میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے
London Protest

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.