لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور اور پنجاب کے متعدد دیگر شہر شدید فضائی آلودگی کی زد میں ہیں، جہاں کئی علاقوں میں ہوا کا معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں سموگ کی اوسط سطح 366 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ نمی کا تناسب 68 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار تین کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال
ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) لاہور کے مختلف علاقوں میں تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔
- علامہ اقبال ٹاؤن: 593
- سمن آباد: 554
- ماڈل ٹاؤن: 503
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی شدید
صوبے کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی شدید رہی۔ ملتان میں اے کیو آئی 533 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قصور میں 481، گوجرانوالہ میں 429، خانیوال میں 412 اور فیصل آباد میں 318 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین طب کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت
طبی ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر جاتے وقت لازمی طور پر فیس ماسک پہنیں۔
