geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ذوق ۔ ادبی مجلے کا اجرائ

February 27, 2019 0 1 min read
Zooq
Share this:

Zooq

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

ادب کی ترویج و اشاعت میں جو کردار رسائل کا رہا ہے وہ کتاب کلچر یا دیگر ادبی سرگرمیوں سے کہیں بڑھ کے ہے۔خوش قسمتی سے اْردو میں بہت سے اہم جرائد و رسائل اس اہم ذمہ داری کو نبھاتے رہے ہیں۔ رسائل کلچر اصل میں انگریز عہد میں آیا جب ادب کو ایک سماجی حقیقت کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ پریس نے برصغیر میں ایک نئی تخلیقی دنیا کا دروازہ کھول دیا۔ نِت نئے رسائل جاری ہونے لگے۔ اخبارات اور کتابوں کی اشاعت نے ہماری سماجی اور تخلیقی زندگی پر بہت سے اثرات ڈالے۔ اور یوں ادب بھی ان اثرات سے بہرہ مند ہونے لگا۔

یہ بات باعث اطمینان ہے کہ گذشتہ ایک دَہائی کے دوران اٹک جیسے پسماندہ ضلعے میںبھی لا تعداد پبلشنگ ہائوسز قائم ہو گئے ہیں جو نہایت کامیابی کے ساتھ نئے لکھنے والوں کی تخلیقات کو کتابی شکل میں تشنگان علم کی پیاس بجھانے کا وظیفہ سرانجام دے رہے ہیں۔ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ تک رسائی کے باوجود کتاب بینی کی اہمیت مسلمہ ہے اوراس کی طرف مائل ہونا یقینا کتاب دوستی کو مرنے نہیں دے گا۔آئے روز اٹک کے طول و عرض سے نئی کتابوں اور مصنفین کی تعداد میں اضافہ خوش آئیند ہے جو آنے والی نسلوں کی راہنمائی و کردار سازی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

“ذوق “کتابی سلسلہ (جنوری 2019ئ)کا پہلا شمارہ اپنی جازبیت، خوبصورتی اورفہرست مضامین کے اعتبار سے ضلع اٹک سے شائع ہونے والے ادبی مجلات میں ممتاز مقام اختیار کرگیا ہے، جسے ممتاز ادیب، شاعر و استاذ الاساتذہ مشتاق عاجز صاحب کی سرپرستی میں ضلع اٹک سے شائع کیا گیا ہے۔ اس مجلے کے مدیر اعلیٰ کے فرائض پروفیسر نصرت بخاری سرانجام دے رہے ہیںجبکہ مدیر ارشد سیماب ملک و معاون مدیرحسین امجد ہیں۔ایک سو چھہتر صفحات پر مشتمل اس خوبصورت ادبی مجلے میں مجلس ادارت نے مضامین ِ نو کے انبار لگا کر اسے حقیقی معنوں میں علم و ادب کا خرمن بنا دیا ہے۔ایک زمانہ تھاجب اُردو کے ضخیم ادبی مجلات کی ہر سْو دھوم مچی تھی۔ارد وادب کی تاریخ میں فنون،اوراق،نقوش،اقدار،افکار،ساقی،نیادور،زعفران،معیاراورکاروان کی علمی و ادبی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ان مجلا ت کی پہچان ان کے ضخیم نمبر ہوا کرتے تھے اور ان کا ہر شمارہ اپنے مشمولات کی وجہ سے خاص شمارہ قرار پاتا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ یہ ضخیم مجلات رہے اور نہ ہی ان کے عظیم مدیر سیلِ زماں کے تھپیڑوں میں سب کچھ بہہ گیا ۔

ذوق کے مدیر اعلیٰ میرے عزیز دوست پروفیسر نصرت بخاری پی ایچ ڈی اسکالر ہیں جو اُن اساتذہ میں سے ایک ہیں جنہوں نے تعلیم کو صرف پیشہ نہیں سمجھا کہ بس جو پڑھا ہے اسے ہی پچیس تیس سال پڑھانا ہے۔انہوں نے اپنا تحصیل علم کا شوق نہ صرف جاری و ساری رکھا ہوا ہے بلکہ آئے روزاردو ادب میں ہونے والی نئی تحقیق سے اپنے طلباء کو بھی برابر سیراب کیئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے اپنے ایم فل کا تھیسز”مکاتیب مشاہیر بنام حق نواز خان” لکھا، اسکے بعد ان کا قلم پھر رکا نہیں ،شاعری میں انکا مجموعہ کلام “سخن یہ ہے”، افسانوںپرکتاب “گھائو” جبکہ ضلع اٹک کی نمایاں شخصیات پر “شخصیات اٹک” شہرت کی بلندیوں کو چھو چکی ہے اور اسکے تین والیم شائع ہو چکے ہیں۔ اب تینوں والیم کو یکجا کر کے ایک دیوان بھی منصہ شہود پر آچکا ہے۔

ذوق کے مدیر ارشد سیماب ملک کی شخصیت بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ انکی کتاب “تذکرہ شعراء اٹک ” 2012ء میں چھپ کر ادبی حلقوں میں جگہ بنا چکی ہے یہی نہیں بلکہ ضلع اٹک کے افسانہ نگاروں پرانکی تحقیقی کتاب”دستاویز” کے نام سے حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔ذوق کے معاون مدیر حسین امجد کی شاعری اور دیگر موضوعات پر بھی کئی کتابیں تحریر کر چکے ہیں۔ذوق کا پہلا شمارہ نصرت بخاری صاحب نے میرے دوست اقبال زرقاش کے توسط سے مجھے بھجوایا جبکہ ارشد سیماب ملک نے بھی مجھے بذریعہ ڈاک بھجوا کر شکریئے کا موقع عطا کیا۔خوبصورت لے آئوٹ سے مزین ضخیم شمارہ تحصیل علم کے متلاشیوں کو نہ صرف سیراب کرے گا بلکہ ان کی قدم بہ قدم راہنمائی کا فریضہ بھی سرانجام دے گا ۔ اس مجلے کے مضامین کے انتخاب میںاسکے نام کی لاج رکھتے ہوئے نہایت چھانٹ پھٹک اورعرق ریزی دیکھائی گئی ہے تاکہ اس میں شامل علمی و تحقیقی مواد اسے باذوق لوگوں اور عمدہ معیاری مجلات کی صف میں جگہ بنانے میں معاون ہو۔

اس مجلے کی ورق گردانی سے یہ ادراک ہوا کہ یہ مجلہ پاک و ہند کے کسی بھی حصے سے شائع ہونے والے ادبی مجلے سے معیار اور مندرجات کے حوالے سے کم نہ ہے۔حمد، نعت، غزلیات، مضامین،تحقیق،تنقید، مکالمہ، افسانے اور افسانچے تک ہر صنف ادب شامل مجلہ ہے۔مضامین میںڈاکٹر ارشد محمود ناشاد صاحب کا “حکیم یوسف حضروی اور اُن کا سفر سیرِ سوات” ارشد سیماب ملک کا “اُردو جریدہ نگاری اور تاریخ ساز رہنمائے تعلیم”اور افسانوں میں نند کشوروکرم کا افسانہ” کابلی والا کی واپسی”، خالد قیوم تنولی کا “اِک چراغِ رُخ زیبا” اور صبا ممتاز بانو کا “آزادی”خاصے کی چیز ہیں اور پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔غرض اس شمارے میںتمام اصناف ادب کی چاشنی موجود ہے۔البتہ ناول(اقساط میں)،ناولیٹ، تنقید،کالم،خاکہ، انشائیہ، کہانی،داستان / قصہ،ڈراما،سفرنامہ اور سوانح حیات کو آمدہ شماروں میں باقاعدگی سے شامل کر لیا جائے تو یہ تمام اصناف ادب کے قاریوں کے لیے ادبی گلدستہ بن جائے گا۔آخر میںاللہ پاک سے دُعا گو ہوں کہ پروفیسر نصرت بخاری کا لگایا یہ پودا ایک دن مضبوط اور توانا درخت بن جائے اور ہرآنے والے مسافر کو ٹھنڈی چھائو ں مہیا کرے۔ امین
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Indian Plane
Previous Post بھارتی دراندازی پر قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ
Next Post میڈیا ورکرز کے مسائل
Media Worker

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.