geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جی سیون اجلاس، ٹرمپ کے ایران مخالف رویے میں تبدیلی

August 27, 2019 0 1 min read
Donald Trump und Hassan Rohani
Share this:

 Donald Trump und Hassan Rohani

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے مطابق فرانس میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر ایران کے حوالے سے ’بڑی پیش رفت‘ ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اتوار کو امریکا کی رضامندی کے ساتھ ہی ایرانی وزیر خارجہ ہنگامی دورے پر فرانس پہنچے تھے۔

فرانس میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے آخری روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے ‘بڑی پیش رفت‘ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ فرانس کے جنوبی شہر بیارٹس میں جرمن چانسلر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ ہم اب ایسے ماحول میں ہیں، جہاں مذاکرات کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ یہ سب کچھ امریکا کے ساتھ ہم آہنگی سے ہوا ہے، جو کہ بہت بڑی بات ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رضامندی کے بعد ہی ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز ایک ہنگامی دورے پر فرانس پہنچے تھے اور وہ تہران حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کو ان کی ایران مخالف سخت پالیسی میں نرمی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اتوار کو ایک اچانک دورے پر فرانس پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر کے علاوہ کئی دیگر یورپی سفارت کاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ لیکن صدر ٹرمپ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں ہوئی کیوں کہ فی الحال یہ مذاکرات کے سلسلے میں بہت ہی ابتدائی مرحلہ ہے۔

صدر ٹرمپ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ماکروں جو بھی کر رہے تھے، مجھے اس کا علم تھا۔ میں نے ہی یہ سب کچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔‘‘ یاد رہے کہ ابھی اگست میں ہی صدر ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے بارے میں واضح موقف اختیار نہیں کر رہے اور جولائی کے اواخر میں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے جواد ظریف کے خلاف پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کے ہنگامی دورے کے حوالے سے صدر حسن روحانی نے کہا ہے، ”میرے خیال میں ہمیں اپنے ملکی مفاد کے لیے ہر ایک آلہ استعمال کرنا چاہیے۔‘‘ لیکن ایرانی اخبارات نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دائیں بازو کے ایرانی اخبار کہیان نے لکھا ہے کہ ‘جواد ظریف کا دورہ نا مناسب تھا اور اس سے کمزوری اور مایوسی کا پیغام گیا ہے۔‘‘

جی سیون دنیا کی سات بڑی معیشتوں کا گروپ ہے، جس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا شامل ہیں۔

Share this:
Emmanuel Macron
Previous Post ایران اور امریکا کے صدور کی ملاقات ممکن ہے: ماکروں
Next Post وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Mohammed bin Salman - Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.