geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

October 18, 2021 0 1 min read
Eid Milad-un-Nabi
Share this:

Eid Milad-un-Nabi

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ماہ ِ ربیع الاول کو پوری کائنات اور بالخصوص عالم اسلام میں مقدس اور خاص مہینہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اِسی ماہ میں نسل ِ انسانی کے سب سے بڑے انسان سرتاج الانبیا محبوب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنم لیا سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنہوں نے دنیا میں موجود با طل نظاموں اور با دشاہت کے درباروں محلات میں دراڑیں ڈال دیں صدیوں سے انسان کو انسان کی غلامی کے شکنجے سے نکال کر استحصالی قوتوں کو پاش پاش کر دیا ہزاروں سالوں سے سسکتی تڑپتی مرض الموت میں مبتلا انسانیت کو خوشگوار حقیقی انقلاب کی نوید سنا ئی آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانی حقوق کا ایسا چارٹر پیش کیا جس کے سامنے مغرب کا نام نہاد مصنوعی میگنا کا رٹا کچھ بھی معنی نہیں رکھتا اقوام متحدہ کا منشور جس پر آج کی نام نہاد مہذب دنیا بہت فخر کر تی ہے جو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کے چودہ سو سال بعد مرتب ہوا اس جا معیت سے آج بھی خالی ہے جس کا اعلا ن سردار الانبیا ۖ نے قصو ی نامی اونٹنی پر بیٹھ کر ڈیڑھ لاکھ کے مجسمے کے سامنے کیا تھا سرور دو جہاں ۖ کا پیغام روشنی کی کرن بن کر سینہ شب میں اترتا چلا گیا سرور کائنات ۖ نے اللہ تعالی کے پیغام کو پہنچانے کے لیے کسی رکاوٹ کا بھی خیال نہیں کیا کوئی مشکل کو مصیبت کو آزمائش کسی قسم کا لالچ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راستہ نہ روک سکا نہ شعب ابی طالب کے فاقے نہ طائف کی سنگ با ری نہ ہی قریش ِ مکہ کی پر کشش پیشکش مالک دو جہاں نے سب سے پہلے خود کو مثالی کردار کے طور پر پیش کیا پیغام حق کو پہلے اپنی ذات پر نافذ کیا پھر لوگوں کے سامنے اللہ کا کلام رکھا کلام الہی کا عملی نمونہ بھی پیار محبت ایثار قربانی غم گساری اور ہمدردی آپ ۖ کی تبلیغ کے بنیادی اجزا تھے۔

قریش مکہ کے مظالم جب حدوں سے گزر گئے تو خالقِ ارض و سما کے حکم پر ہجرت کا راستہ اختیار کیا لیکن جب کفار نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینہ منورہ میں چین سے نہ رہنے دیا اور معرکہ آرائی اور تلوار زنی پر تل گئے اور اونٹوں گھوڑوں تلواروں نیزوں اور اسلحہ سے لیس لشکر جرار لے کر حملہ آور ہو ئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم جہاد بلند کیا اور پھر تاریخ انسانی کی تا ریخ بدل دی اور بدر سے حنین تک داستان جہاد کی نو عیت صرف اپنا دفاع اور پیغام حق کی سر بلندی تھی۔ شہنشاہِ دو عالم ۖ جب مکہ میں تشریف لا ئے تو اس وقت انسانیت مرض الموت میں مبتلا اپنے مسیحا کے انتظار میں تھی زندگی اپنے شباب کے انتظا ر میں تھی یو نان جیسی عظیم تہذیب کھنڈر میں تبدیل ہو چکی تھی اہل یو نان اپنے علم کے زعم کے با وجود کراہ رہے تھے یو نانی حکما نے اپنے علم و دانش اور فلسفہ کے زور پر ہر مسئلہ حل کر نا چاہا ایک سے بڑھ کر ایک یو نانی فلسفی آچکے تھے۔

اقلیدس، بطلیحوس ، سقراط ، بقرالط ، ارسطو ، افلاطون ، جدھر نظر اٹھی فلسفوں کی قطاریں نظر آئیں اِن تمام فلسفیوں کے دماغوں نے بھی کا ئنات کے اندھیرے دو ر کر نے کی بجا ئے ان کو اور زیادہ تا ریک کر دیا یو نانی اکیڈمیوں نے اندھیرا کم کر نے کی بجائے اسے اور گہرا کر دیا کر ہ ارض اجا لے سے نور سے روشن ہو ئی تو غارِ حرا کے گو شے سے طلوع ہو نے آفتاب نبوت سے قیصر فارس کی حکومتیں بھی انسانیت کی پیٹھ پر بو جھ میں اضافے کا ہی با عث بنیں انسانیت کو بو جھ اور دکھوں سے کسی نے آکر نجات دی تو یتیم مکہ نے دکھی انسانیت کو اماں ملی تو کالی کملی والے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آغوش میں با دشاہوں کی وسیع و عریض سلنطیں اپنے با شندوں کے لیے آہنی شکنجے بن چکیں تھیں جبکہ یتیم مکہ کی چھوٹی سے کو ٹھڑی دنیا بھر کے بے بسوں مجبوروں مظلوموں کے اپنے اندر اخلاقی وسعتیں رکھتی تھی دنیا کے چپے چپے میں مظلوم کا لی کملی والے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ممتا جی آغوش میں سماتے گئے۔

حبش سے آنے والے روم سے آنے والے فارس سے آنے والے اور بخد سے آنے والے آتے گئے سما تے گئے کالی کملی والے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ممتا جی آغوش میں بحر بر سمٹ گئے بلا شبہ موجودہ دور سائنسی ایجادات کا دور ہے انسان نے اپنے آرا م کے لیے بے شمار مشینیں ایجاد کر لی ہیں زندگی کو بہت پر تعیش بنا لیا ہے لیکن پھر بھی ہر آن پھیلتی ہو ئی کائنات میں تنگی کا احساس بڑھتا جا رہا ہے سائنس کی بے پنا ہ ترقی کے با وجود دم گھٹنے لگا ہے آسمانی وسعتوں مشتری و مریخ کو سر کر نے کے زعم میں حضرت انسان اپنے نفس کی غلامی سے آج تک آزاد نہ ہو سکا انسان انسانیت سے دور اور جانور کے قریب ہو تا جا رہا ہے انسان کو اِس کر ہ ارض پر سب سے زیا دہ خو ف اگر ہے تو انسان سے ہی دنیا بھی میں لا کھوں لوگ اگر موت کے گھاٹ اتا رے جا تے ہیں تو با ہمی نفرتوں میں ایک دوسرے کو زیر کر نے میں دوسروں کو غلام بنا نے میں اپنی انا اور طاقت کا اظہار کر نے میں انسان جیسے جیسے محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام سے دور ہو تا جا ئے گا وہ اپنی اصل کو بھی کھو یا جا ئے گا مولانا احمد رضا بریلوی نے کیا خو ب کہا ہے۔

ٹھو کریں کھا تے پھر و گے ان کے در پر پڑے رہو
قافلہ تو اے رضا اول گیا آخر گیا

آج اگر اہل اسلام بھی حقیقی خو شیوں سے ہمکنار نہیں تو اس کی وجہ بھی آقا کریم ۖ کی تعلیمات سے دوری ہے اور مغرب نوا زی کا شوق ہم یہ بھو ل جا تے ہیں کہ جس کلمہ اور کتاب نے اوس اور خزاج جیسے خو ن کے پیا سے قبیلوں کو محبت کی سنہری زنجیر میں با ندھ دیا تھا اس کلمہ اور قرآن پر ایمان رکھنے وا لے آج ایک دوسرے کو اسلام علیکم کہنے کے روا دارنہیں ہر ایک نے اپنے ہا تھ میں ترازو پکڑ رکھا ہے اور دوسرے کو کا فر کہنے کا لا ئسنس لے رکھا ہے ایک فرقے کا امام دوسرے فرقے کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں سمجھتا سالوں سے نفرت کی بو ئی ہو ئی یہ فصل اب جوان ہو چکی ہے نفرت اِس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مخا لف فرقے کی مسجد اور نمازیوں پر اس وقت گو لیوں کی برسات کر دی جب وہ لوگ خدا ئے بزرگ و برتر کے سامنے ہا تھ باندھے نماز پڑھ رہے تھے پچھلے کئی سالوں سے ایسے بے شمار ہو لناک واقعات ہو چکے ہیں جب سجدہ گا ہوں کو خون ساجدین سے سرخ کر دیا گیا۔

آخر ہم کب تک خو ن کی ہو لی کھیلتے رہیں گے کب تک دوسروں کا مذہب کے نام پر قتل عام کر تے رہیں گے ہما رے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ ایک مومن کا قتل پو ری انسانیت کا قتل ہے اور ہم تو یہاں پر ہزاروں لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں اگر عالم اسلام اور اہل دنیا حقیقی امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں تو محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام حق کی طرف آنا ہو گا کیونکہ وہ کون سا نظام ہے جو دنیا نے آزما کر نہیں دیکھا وہ کون سا طرز حیات ہے جو کامیاب ہو اہے اِن تمام نظاموں کو اپنا نے کے بعد اہل دنیا کو ملا کیا انسانیت کے بے قدری ایک دوسرے سے نفرت برہمی ظلم و جبر دوسروں کو غلام بنا نے کی خوا ہش انسانی دنیا اگر اِس کرہ ارض پر حقیقی امن اور بھا ئی چارہ چاہتی ہے تا کہ وہ مزید ٹھوکروں سے بچ جا ئے تو اسے غلامی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنا ہی ہو گا محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو اپنا نا ہی ہو گا کیونکہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کی گلی میں بستر لگا نے والے بھی شان قصری رکھتے ہیں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کی آبرو بڑھاتے آئے ہیں انسان کو اس کا اصل مقام اور آبرو اسی وقت ملے گی جب وہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو حقیقی معنوں میں اپنا لے گا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Asad Umar
Previous Post حکومت کے اختیار میں جو کچھ تھا اتنا عوام کو ریلیف دیا گیا، اسد عمر
Next Post فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا غیرمعمولی اضافہ
Gold

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.