geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کے اختیار میں جو کچھ تھا اتنا عوام کو ریلیف دیا گیا، اسد عمر

October 18, 2021 1 1 min read
Asad Umar
Share this:

 Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے اختیار میں جو کچھ تھا اتنا عوام کو ریلیف دیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط نہ مانیں تو شرائط مزید کڑی ہو جاتی ہیں، نومبر سے آئی ایم ایف ہمارے درست فیصلوں کی وجہ سے شرائط میں نرمی کرتا آیا ہے، مہنگائی کا ذکر آج پوری دنیا میں ہو رہا ہے، اس وقت دنیا میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال دنیا نے ایک آفت کا سامنا کیا، کورونا کے باعث دنیا ایک دم سے بند ہوئی، کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت نقصان ہوا، دنیا بھر کی معاشی شرح نمو میں کمی ہوئی، اشیا کی طلب میں ایک دم سے کمی آئی، طلب اور رسد کا مسئلہ پاکستان میں بہت کم عرصے کیلئے آیا کیونکہ ہم نے ضروری استعمال کی اشیا کی انڈسٹری سب سے پہلے کھول دی۔ پاکستان کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈیوں سے بہت کم ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں دنیا میں خام تیل کی قیمتوں میں 85 فیصد جب کہ پاکستان میں 17 فیصد اضافہ ہوا، گیس کی قیمت میں دنیا بھر میں 135 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں گھریلو طبقے کے لئے گیس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، عالمی منڈی میں خوردنی تیل میں 48 فیصد اور پاکستان میں 38 فیصد اضافہ ہوا، چینی کی قیمتوں میں دنیا میں 53 فیصد اور پاکستان میں 15 فیصد اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت میں 67 فیصد جبکہ پاکستان میں 28 فیصد اضافہ ہوا، حکومت کے اختیار میں جو کچھ تھا اتنا عوام کو ریلیف دیا گیا، حکومت نے دنیا کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دیا، ایک سال میں پی ڈی ایل اور لیوی کی مد میں عوام کو اربوں کا ریلیف دیا گیا، احساس پروگرام کے ذریعے مستحقین کو 260 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد جب کہ کسٹم ڈیوٹی 10 ہزار فی ٹن سے کم کر کے آدھا کیا جا رہا ہے، ٹیکسز میں کمی سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں 50 روپے لیٹر تک کمی ہو گی، چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے کرنے کا ہدف ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کا ایک پروگرام لایا جا رہا ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت ایک ماہ بعد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا ۔ آئندہ سال مارچ سے جون تک اشیا کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

Share this:
Sindh High Court
Previous Post گجر نالہ تجاوزات: حکم امتناع کے باوجود گھر مسمار کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
Next Post پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Eid Milad-un-Nabi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.