geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی اسلحہ، کانگریس کی اجازت کے بغیر ہی

May 26, 2019 1 1 min read
Donald Trump - Ali Khamenei
Share this:

Donald Trump - Ali Khamenei

واشنگٹن (جیوڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے ایسے تجارتی معاہدوں کی منظوری میں اب امریکی کانگریس اور اس کے ارکان کو شامل نہیں کرنا چاہتی۔ وائٹ ہاؤس کے بقول اس کی وجہ ’ہنگامی صورت حال‘ ہے۔

مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو امریکی اسلحے کی ترسیل کے ان معاہدوں کی مالیت کم از کم بھی 8.1 ارب ڈالر (7.2 ارب یورو) بتائی گئی ہے اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ عسکری نوعیت کے ان تجارتی معاہدوں کی منظوری اور ان پر عمل درآمد کے لیے امریکی کانگریس کو فیصلہ سازی میں شامل نہیں کرنا چاہتا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گہا ہے کہ جزیرہ نما عرب کے مختلف ممالک کو ان ہتھیاروں کی فروخت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں ’امریکا کے اسٹریٹیجک مفادات‘ کا تحفظ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز پر اپنی ٹوئيٹس ميں پاکستان پر شديد تنقيد کی۔ انتظاميہ چاہتی ہے کہ اسلام آباد حکومت ملک ميں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف زيادہ موثر کارروائی کرے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے حلیفوں پاکستان اور امريکا کے بيچ فاصلے بڑھتے جا رہے ہيں۔ ستمبر 2018ء ميں امريکی وزير خارجہ کے دورے سے بھی زيادہ فرق نہيں پڑا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ ہتھیار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن جیسے اتحادی ممالک کو فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہتھیاروں کی ترسیل کا مقصد ’ایرانی جارحیت‘ کے خلاف تحفظ ہو گا اور عرب ریاستوں کو امریکی اسلحے کی اس ترسیل سے خطے میں ’استحکام میں اضافہ‘ ہو گا۔

مائیک پومپیو کے اس بیان سے قبل امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ایک اہم ڈیموکریٹ رکن روبرٹ میننڈیز نے یہ کوشش کی تھی کہ کسی طرح ٹرمپ انتظامیہ کو مشرق وسطیٰ کی ان ریاستوں کو امریکی ہتھیار فراہم کرنے سے روکا جائے۔ اس اسلحے میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے ہتھیار بھی شامل ہیں، جو اپنے ہدف کو بغیر کوئی غلطی کیے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سینیٹر روبرٹ میننڈیز کے خیال میں یہ امریکی ہتھیار یمن میں شہری آبادی کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں اور یوں امریکا عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک اور برسوں سے خانہ جنگی کی شکار ریاست میں پہلے سے پائے جانے والے انسانی بحران میں مزید شدت کا سبب بنے گا۔ اس ڈیموکریٹ سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق ایک ایسا ’غیر واضح قانونی حوالہ‘ دیا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ کانگریس کو حاصل اس کے اس قانونی اختیار کی نفی کرنا چاہتی ہے کہ منتخب امریکی عوامی نمائندے ہتھیاروں کی ترسیل کے ایسے معاہدوں کی جانچ پڑتال کر سکیں۔

امریکی سینیٹ کے اس سرکردہ ڈیموکریٹ رکن کے مطابق ایران کئی برسوں سے مسلسل ’غلط رویہ‘ اپنائے ہوئے ہے، لیکن ایران کا یہ رویہ بھی اس فیصلے کے لیے کافی نہیں کہ اسے بنیاد بنا کر ٹرمپ انتظامیہ اپنے اس اقدام کو قانوناﹰ ایک ’ہنگامی قدم‘ کے طور پر تسلیم کروا سکے۔ سینیٹر میننڈیز نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی کانگریس کے کئی دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو رکوانے کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں کہا کہ جزیرہ نما عرب کی متعدد ریاستوں کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق دستاویزات تقریباﹰ ڈیڑھ سال پہلے کانگریس کے سامنے رکھ دی گئی تھیں لیکن کانگریس نے اس بارے میں کوئی عملی فیصلے نہیں کیے تھے۔

پومپیو نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو اب کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنا ہی تھا۔ اس لیے ایران کے ساتھ پائی جانے والی موجودہ کشیدگی کے پیش نظر ان ہتھیاروں کی ترسیل میں اب ’مزید کوئی تاخیر نہیں کی جا سکتی‘۔

عرب دنیا کے غریب ترین ملک یمن میں 2015ء سے ایک ایسی خانہ جنگی جاری ہے، جس میں براہ راست فریق صدر منصور ہادی کے حامی فوجی دستے ہیں اور حوثی باغی۔ لیکن دراصل یہ جنگ سعودی عرب اور ایران کی جنگ بھی ہے۔ اس لیے کہ منصور ہادی کے حامی دستوں کو سعودی عرب کی قیادت میں ایک کثیرالملکی عسکری اتحاد کی بھرپور عملی فوجی مدد حاصل ہے جبکہ یمن کے حوثی باغی واضح طور پر ایران نواز ہیں، جو خطے میں سعودی عرب کا سب سے بڑا حریف ملک ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کی جنگ میں اب تک 10 ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے ہزاروں عام شہری تھے۔ اس کے علاوہ یہی جنگ یمن میں ایک شدید انسانی المیے کی وجہ بھی بن چکی ہے، عوام بھوک اور فاقوں کا شکار ہیں اور جگہ جگہ بیماریاں پھیل چکی ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسپتالوں کا دورہ، ایک بستر پر 4 بچوں کو دیکھ کر برہم
Next Post ملک بھر میں فرزندان اسلام آج سے اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے
Itikaf

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.