geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسپتالوں کا دورہ، ایک بستر پر 4 بچوں کو دیکھ کر برہم

May 26, 2019 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی اسلام آباد سے نکلے سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ پہنچ گئے۔

وزیراعظم اسپتالوں میں ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ کر برہم ہوگئے، مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ لی، تیمارداروں سے ان کے پیاروں کا حال پوچھا، وارڈز میں جاتے ہوئے ایک بچہ باپ کے کندھے پر سوار نظر آیا تو اس سے بھی حال احوال پوچھ لیا۔

تلہ گنگ کے سٹی تھانے میں کھڑی گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں سوال کیے، روزنامچہ چیک کیا، قیدیوں سے ان کے جرائم کے بارے میں دریافت کیا، کہا نیا پاکستان تب بنے گا جب لوگوں کو تھانے میں خوف نہ ہو، چاہتا ہوں لوگ سمجھیں کہ پولیس اسٹیشن ان کےتحفظ کیلیے ہے۔

نہ پروٹوکول، نہ سیکیورٹی، نہ گاڑیوں کے قافلے نہ کوئی تام جھام، عوام کو کیا سہولتیں مل رہی ہیں،کیا مشکلات درپیش ہیں، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے خوشاب، سرگودھا اور تلہ گنگ کے طوفانی دوروں پر نکل کھڑے ہوئے۔

سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ایسے پہنچے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی پتہ نہ چلا، بچوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں پہنچے تو لوگ وزیراعظم کو دیکھ کر حیران رہ گئے، ایک بیڈ پر چار چار بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم برہم ہوگئے، لیڈی ڈاکٹر سے تفصیلات پوچھ لیں۔

سرگودھا سے خوشاب پہنچے تو جوہر آباد کے اسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کے تیمارداروں سے ان کے پیاروں کی خیریت دریافت کی، لوگوں کی خیریت پوچھتے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں جاتے ہوئے ایک بچہ باپ کے کندھے پر سوار نظر آیا تو اس سے بھی حال احوال پوچھ لیا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر اسپتال میں بچے کی ولادت بھی ہوئی، نومولود کے والد نے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔

خوشاب سے تلہ گنگ پہنچے تو سیدھا تھانہ سٹی کا رخ کیا، روزنامچہ چیک کیا، حوالات میں قیدیوں سے پوچھا کہ کس جرم میں یہاں پہنچے، وزیر اعظم عمران خان نے سٹی تھانے میں کھڑی گاڑیوں کی موجودگی پر بھی سوال کیے۔

تھانے میں پولیس کی کارکردگی جانچتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب لوگوں کو تھانے میں خوف نہ ہو،چاہتا ہوں لوگ سمجھیں کہ پولیس اسٹیشن ان کےتحفظ کیلیے ہے۔

Share this:
Yemen Government
Previous Post یو این مندوب حوثی ملیشیا کو’ آئینی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں: یمنی حکومت
Next Post مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی اسلحہ، کانگریس کی اجازت کے بغیر ہی
Donald Trump - Ali Khamenei

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.