geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پانچ مہینے ہو گئے ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل نہیں آیا، عمران خان

January 23, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو پانچ مہینے ہو گئے ہیں لیکن کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

دوحہ کے الوکارہ اسٹیڈیم میں پاکستانی برادری سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے دل کھول کر عطیات دیئے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی دل سے عزت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو روزگار کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ وقت جلد آئے گا جب آپ کو ملک سے باہر نوکریاں ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے، آپ کو پتا ہے مجھے دباؤ میں کھیلنا آتا ہے اور انشاءاللہ ہم پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ملک بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے چل رہا ہے، جس طرح پاکستان کو لوٹا گیا کوئی اور ملک ہوتا تو اس کا دیوالیہ نکل چکا ہوتا، ہمیں 5 ماہ ہوگئے ہیں اور ایک بھی کرپشن کا اسکینڈل نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، کوئی ملک وسائل سے مضبوط نہیں ہوتا کیوں کہ کانگو میں ہر قسم کے ہیرے جواہرات ہیں لیکن وہ ملک غریب ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے، اللہ نے پاکستان کو تمام خزانوں سے نوازا ہے، بس پاکستان کو صرف اچھی طرز حکمرانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، کرپشن اور ٹیکس کا پیچیدہ نظام سرمایہ کاری میں رکاوٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں سیاحت کے ذریعے 20 ارب ڈالر اور ترکی میں سیاحت سے سالانہ آمدنی 40 ارب ڈالر ہے، ہم بھی سیاحت سے اتنے پیسے اکٹھے کرسکتے ہیں کہ ہمیں ڈالر کی ضرورت نہ پڑے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے قطر کے امیر و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Share this:
Whatsapp Users
Previous Post واٹس ایپ: پیغامات کی فارورڈنگ محدود کر دی گئی
Next Post روسی طیارے کی مسافر کے رُخ پھیرنے کے مطالبے پر ہنگامی لینڈنگ
Russian Plane

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.