geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دس محرم، حضرت امام حسین کی عظیم شہادت

September 10, 2019 1 1 min read
Hazrat Imam Hussain
Share this:

Hazrat Imam Hussain

تحریر : امتیاز علی شاکر

دس محرم، یوم شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین ،اہل بیت کے ساتھ محبت کرنے والوں کی آنکھیں نم کرنے والی تاریخ کاایک ایساباب جس کی مثال کائنات میں دوسری نہیں ہو سکتی، تاریخ شاہد ہے کہ لوگوں نے خداہونے کے جھوٹے دعوے کئے،جھوٹی نبوت کے دعوداربہت آئے پرآج تک کسی میں بھی امام حسین ہونے کاجھوٹادعوہ کرنے کی ہمت پیدانہیں ہوئی، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حجةالوداع کے موقع پر رسول اللہۖ نے مکہ اور مدینہ کے درمیان خم نامی چشمے پر خطبہ ارشاد فرمایا،آپ ۖنے اللہ تعالی کی حمد وثنا بیان کی اور وعظ ونصیحت کی پھر فرمایا،سنو اے لوگو قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد (ملک الموت ) میرے پاس آئے اور میں اس کی دعوت قبول کرلوں(یعنی میں دنیاسے پردہ کرجائوں )تمہارے پاس دوبھاری چیزیں(نہایت عظیم،اہم اور فائدہ مندچیزیں) چھوڑرہا ہوں،پہلی چیز کتاب الٰہی ہے جس میں ہدایت اور روشنی ہے ،ا س لئے تم اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھام لو،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی کتاب(قرآن مجید)کے مطابق زندگی گزارنے کاحکم فرمایا، پھرتین بار فرمایا میں تمہیں اہل بیت کے بارے میں اللہ کی یاد دہانی کراتا ہوں،میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالی کی یاد دہانی کراتا ہوں۔

میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالی کی یاد دہانی کراتا ہوں،رسول اللہ ۖ کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میرے نزدیک اللہ کے رسول ۖ کے اہل قرابت کے ساتھ حسن سلوک کرنا میرے اپنے اہل قربت کے ساتھ حسن سلوک سے زیادہ محبوب ہے۔اورپھرچشم عالم نے وہ دل خراش منظربھی دیکھاجب رسول اللہ ۖکے لاڈلے نواسے حضرت امام حسین کو پیاروں سمیت میدان کربلامیں شہیدکیاگیا،امام عالی مقام سیّد امام حسین کی ولادت باسعادت مبارک5شعبان 4 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی، رسول اللہ ۖ نے آپ کے کان میں اذان فرمائی (مستدرک حاکم) منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالااوراُن کیلئے دعا فرمائی، آپۖ نے ساتویں دن اپنے نواسے کا نام حسین رکھا، عقیقہ کیا ،سر کے بال منڈوا کر ان کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی،حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا جبرائیل نے خبر دی کہ میرا بیٹا حسین میرے بعد (ارض طف) میں شہید کیا جائے گا۔

جبرائیل نے مجھے اس مقام کی مٹی لاکر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ زمین (حسین ) کی شہادت گاہ بنے گی(طبرانی) ایک روایت کے مطابق ایک بار رسول اللہۖ نے سیّدناامام حسین کے رونے کی آواز سنی تو ان کی والدہ سے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ حسین کے رونے کی آواز مجھے غمگین کرتی ہے(طبرانی)سیّدنا امام حسین ایک مرتبہ گھوڑے پر سوار ہوکر جارہے تھے، راستے میں غریب عرب دیہاتیوں کی ایک جماعت نظر آئی جو زمین پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے، انہوں نے کہا فرزند رسول ۖہمارے ساتھ کھانا تناول فرمائیے، آپ گھوڑے سے اُترے اوراُن کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور اس موقع پر فرمایا اللہ تکبّر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا،سیّدناامام حسیننے ان غرباء کو اپنے ساتھ کھانے کی دعوت دی،معاویہ نے خلفائے راشدین کے برعکس خلافت کو وراثت بنا دیا اور اپنے بیٹے یزید کو خلیفہ بنالیا اور لوگوں کو 49 ہجری میں یزید کی بیعت کے لیے بلایا، مسلمانوں نے اس فیصلے کو ناپسند کیا اور سخت اختلاف کا اظہار کیا، لوگوں کو یزید کے مشاغل کا علم تھا،ابن کثیر لکھتے ہیں کہ اگرچہ یزید میں سخاوت،مروت،فصاحت بیانی اور شعر گوئی جیسی خوبیاں بھی تھیں مگر وہ شراب نوشی کرتا،ناچ گانے میں دلچسپی لیتا،اس نے اپنے محل میں ناچ گانے والیاں اور کتے رکھے ہوئے تھے اس کے بعض اعمال فاسقانہ تھے(البدایہ و النہایہ) حضرت امام حسین نے یزید کی بیعت سے انکار کیا،یزید نے حضرت امام حسین پر بیعت کے لیے دبائو ڈالا، آپ نے دبائو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

آپ نے جو عزم اختیار کیا اس پر ثابت قدم رہے اورمکہ تشریف لے گئے،حضرت امام حسین کے نام عراق سے سینکڑوں خطوط آئے جن میں تحریر تھا کہ آپ کے ساتھ ایک لاکھ آدمی ہیں آپ جلد عراق آجائیں تاکہ لوگ آپ سے بیعت لیں،حضرت امام عالی مقام امام حسین نے اپنے چچا زاد بھائی مسلم بن عقیل کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے عراق بھیجا، کوفہ کے لوگ مسلم بن عقیل کے ساتھ بڑے اخلاق سے پیش آئے اور قسم کھائی کہ حضرت امام حسین کوفہ تشریف لے آئیں تو وہ دل و جان سے آپ کی مدد کریں گے، ایک روایت کے مطابق اس موقع پر 18 ہزار لوگوں نے حضرت مسلم بن عقیل کے ہاتھ پر بیعت بھی کرلی، مسلم بن عقیل نے حضرت امام حسین کو خط لکھا کہ حالات سازگارہیں،آپ کوفہ تشریف لے آئیں،خط ملنے کے بعد حضرت امام حسین کوفہ روانہ ہوئے،یزید نے کوفہ کے گورنر نعمان بن بشیر کو معزول کردیا کیونکہ وہ حضرت امام حسین کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے تھے، عبداللہ ابن زیاد سمیّہ کو کوفے کا گورنر مقرر کیا گیا(البدایہ و النہایہ) ابن زیاد نے عمر بن سعد کو حضرت امام حسین کے پاس بھیجا اور ان کو یزید کی بیعت کا مشورہ دیا، حضرت امام حسین نے فرمایا کہ مجھے واپس جانے دویایزید کے پاس لے چلو تاکہ اس سے مکالمہ کروں،دونوں شرطیں منظور نہ ہوں تو ترکوں کی جانب جانے دو تاکہ ان کے خلاف جہاد کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کروں۔

حضرت امام حسین کا پیغام ابن زیاد کو پہنچایا گیااس نے اپنے ساتھیوں کے مشورے کے بعد تینوں شرطیں مسترد کردیں اور بیعت کا مطالبہ کیا ابن زیاد نے عمر بن سعد کو حکم دیا کہ حضرت امام حسیناور ان کے ساتھیوں کو پانی لینے سے روک دیا جائے(البدایہ و النہایہ) حضرت امام حسین نے جب دیکھا کہ وہ محاصرے میں آگئے ہیں اور ابن زیاد کے ارادے درست نہیں ہیں تو آپ نے نویں محرم کو چراغ گل کردیے اور خطبہ دیا اور اپنے عزیز و اقارب اور رفقاء سے کہا کہ یزید کو صرف ان سے دشمنی ہے لہٰذا جو لوگ واپس جانا چاہیں وہ چلے جائیںقافلے میں شامل سب نے واپس جانے سے انکار کردیا اور آخری دم تک حضرت امام حسین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا،سیّدنا امام حسین نے اندھیرا اس لیے کیا تاکہ جو لوگ واپس جانا چاہیں ان کو ندامت نہ ہو، حضرت امام حسین کے ساتھ بہتر آدمی تھے،اور پھرکربلا کے میدان میں انسانی تاریخ کا المناک سانحہ پیش آیا،دسویں محرم عاشورہ کے روز حضرت امام حسیناپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور قرآن مجیدہاتھ میں لے کر خطبہ ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ رسول اللہۖ کے نواسے اور امیرالمومنین حضرت علی کے فرزندہیں،یزیدی فوج پر ان باتوں کا کچھ اثر نہ ہوا اور شمر نے قافلہ امام حسین پر حملہ کردیا،حضرت امام حسین کے رفقاء باری باری لڑتے ہوئے شہید ہوتے گئے اور آخر کار حضرت امام حسین کو بھی محرم کے مہینے 61 ہجری یوم عاشور (جمعہ کے دن) شہید کردیا گیا اس وقت آپ کی عمرمبارک 54 سال تھی۔

امت رسول اللہ ۖ کے فرمان مطابق قرآن مجید اوراہل بیت کادامن مضبوطی سے تھامے رکھتی یعنی قرآن کریم کی تعلیمات پرعمل پیراہوتی اورآپ ۖ کے اہل بیت کے ساتھ بے لوث اورخالص محبت کرتی توزوال کبھی اس کامقدرنہ بنتا،رسول اللہ ۖ نے اہل بیت کی محبت کاحکم فرماتے وقت اپنی طرف سے بات نہ کی بلکہ اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے یاددہانی فرمائی وہ بھی ایک بار نہیں تین بار۔”میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالی کی یاد دہانی کراتا ہوں،میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالی کی یاد دہانی کراتا ہوں،میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالی کی یاد دہانی کراتا ہوں”امت پررسول اللہ ۖ کی اہل بیت کے ساتھ محبت واحترام کے ساتھ اُن کا خیال رکھنابھی فرض ہے،ایک بات انتہائی قابل ذکرکہ آج اکثرلوگ اہل بیت کی خدمت زاکوة وصدقہ سے کرنے کوجائزسمجھتے ہیں جبکہ اہل بیت کوزاکوة وصدقہ دیناکسی صورت جائزنہ ہے۔

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ آپ ۖ کے اہل بیت میرے لئے اپنے عزیزواقارب سے زیادہ محترم اور توجہ کے حقدارہیں جس سے صاف معلوم ہوتاہے کہ آپ سرکارۖکے اہل بیت کاہم پرحق ہمارے عزیزواقارب سے زیادہ ہے،اہل بیت کی محبت،احترام اورخیال رکھناہم پرفرض ہے لہٰذااپنے اردگردآل رسول ۖ کے ساتھ خصوصی رابطہ،محبت،احترام اوراُن کی ضروریات کاخیال رکھاکریں اورحضرت امام حسین کی عظیم قربانی کا درس یہ ہے کہ حق پرسمجھوتہ کسی صورت نہیں کیاجاسکتاچاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے لہٰذاحق اورسچ کاساتھ دینابھی ہم پرفرض ہے۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Salahuddin
Previous Post منہ چڑا نظام
Next Post حضرت امام حسین، شہداء کربلا کی عظیم شہادت
Imam Husayn Shrine

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.