geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
February 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • English
  • French
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    • The common fruit juice that could control blood pressure and calm inflammationنارنجی کا جوس: بلڈ پریشر کنٹرول اور سوزش میں کمی کا قدرتی حل
    صحت و تندرستی
    • Immunotherapy: A Rising Star in Cancer and Infectious Disease Fightامیونوتھراپی: کینسر اور انفیکشس امراض کے خلاف ایک انقلابی علاج
    • Nearly 40% of Global Cancer Cases Linked to Avoidable Risksدنیا میں ہر دس میں سے چار سرطان قابلِ تدارک عوامل سے پھیل رہے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف
    • Pekin Express Star Julie Shaves Head Amid Cancer Battle’پیکن ایکسپریس‘ کی جولی کینسر کے خلاف جنگ میں سر منڈواتی ہیں، ہمدردی کی لہر
    دلچسپ اور عجیب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • Eco-Friendly Coffee Alternatives Gain Popularity in Franceماحول دوست متبادل: کیفے کی جگہ چکوری، لیوپن اور جو کا استعمال بڑھ رہا ہے
    • Error establishing a database connectionلاہور میں 25 سالہ پابندی کے بعد تین روزہ بسنت تیوہار کی تیاریاں عروج پر
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Pakistan Nears Historic Space Mission with Chinese Trainingپاکستانی خلابازوں کا چین کے خلائی اسٹیشن مشن کے لیے انتخاب، تاریخی پیش رفت
    • Apple Won the AI War Without Firing a Shot—And That's the Problemایپل نے ایک بھی گولی چلائے بغیر اے آئی کی جنگ جیت لی، اور شاید یہی اس کا مسئلہ ہے
    • Adobe Reverses Decision to Discontinue Animate Softwareایڈوبی کا بڑا فیصلہ واپس لیا، اینیمیٹ سافٹ ویئر اب بھی دستیاب رہے گا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری

میانمار: مخالفین کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا خدشہ

November 11, 2021 0 1 min read
Myanmar Military
Share this:

Myanmar Military

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں کشیدگی پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا ہے اور “تشدد کو فوراً ختم کرنے” کی اپیل کی۔ عالمی ادارے نے ان تمام اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا جن سے شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ کے روز یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب راکھین صوبے میں میانمار کی فوجی جنٹا اور ایک بڑے عسکری گروپ کے جنگجووں کے درمیان تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ سلامتی کونسل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا،”حالیہ پیش رفت نے بالخصوص روہنگیا مہاجرین اور درونِ ملک بے گھر ہونے والے افراد کی رضاکارانہ، محفوظ، باعزت اور پائیدار واپسی کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کردیے ہیں۔”

اطلاعات کے مطابق فوجی جنٹا چن صوبے میں بڑے پیمانے پر بھاری ہتھیار اور فوج تعینات کر رہی ہے، جس کی وجہ سے وہاں سے ان ملیشیا گروپوں کو نکالنے کے لیے فوجی حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جو یکم فروری کو فوج کے ذریعہ آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو معزول کرنے کے خلاف وجود میں آئی ہے۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، “سلامتی کونسل کے اراکین میانمار میں تشدد کے حالیہ واقعات میں اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ تشدد کو فوراً ختم کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔” برطانیہ کی جانب سے تیار کردہ بیان کے مسودے میں میانمار کی فوج سے حتی الامکان تحمل سے کام لینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، “ہم میانمار کے عوام کی خواہش اور مفادات کے مطابق مذاکرات او رمفاہمت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔” سلامتی کونسل نے تمام ضرورت مند افراد تک انسانی امداد کسی روک ٹوک کے بغیر اور محفوظ طریقے سے پہنچانے نیز انسانی امداد اور طبی خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو مکمل حفاظت اور تحفظ فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

باغی گروپ کے ایک ترجمان کے مطابق تصادم کی وجہ سے وہ جنگ بندی ختم ہوگئی جو یکم فروری کو فوجی جنٹا کی بغاوت کے بعد مغربی علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی تھی۔

فروری میں بغاوت کے چند دنوں بعد ہی فوجی جنٹا نے نسلی راکھین آبادی کے لیے ایک خودمختار راکھین ریاست کے خاطرخونریز جنگ لڑنے والی اراکان آرمی (اے اے) کے ساتھ جنگ بندی کی دوبارہ توثیق کی تھی۔ جنگ بندی کے نتیجے میں فوج کو ان مقامی’سیلف ڈیفنس فورسز” کے خلاف کارروائی کرنے میں سہولت ہوگئی تھی جو بغاوت کے بعد فوج کے خلاف ملک بھر میں قائم ہوگئی ہیں۔

اراکان آرمی کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بدھ کے روز بتایا کہ تصادم کے واقعات اس وقت شروع ہوئے جب میانمار کی فوج علاقے میں داخل ہوگئی۔ تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

فوجی جنٹا نے چن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ فروری میں بغاوت کے بعد سے ہی جنوب مشرقی ایشیا کا یہ ملک بدامنی کا شکار ہے۔ فوج مخالفین اور جمہوریت نوازو ں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تصادم کے واقعات میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد جیلوں میں بند کردیے گئے ہیں۔

Share this:
Pollution
Previous Post امریکا اور چین ماحولیاتی تبدیلیوں پر تعاون کو فروغ دینے پر متفق
Next Post سرد جنگ جیسی کشیدگی پھر لوٹ سکتی ہے، چین کی تنبیہ
Xi Jinping

Related Posts

Schools

کورونا: پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں اسکولز بند

April 24, 2021
Textile Industries

گوجرانوالہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز غیرمعینہ مدت کیلئے بند، لاکھوں مزدور بے روزگار

July 8, 2019
kulbhushan Yadav

کلبھوشن کو بریت نہ ملی بھارت کا منہ ضرور کالا ہو گیا

July 20, 2019
Hajj

حج تربیت بھی عبادت بھی

July 30, 2019

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.