geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Casesسندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Pakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon MissionPakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon Mission
    • Perseid Meteor Shower Peaks Tonight After Rare Solar Eclipseسمان میں دوہرا عجوبہ: سورج گرہن کے ساتھ پرسید شہابیوں بارش اپنے عروج پر ہوگی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا اور چین ماحولیاتی تبدیلیوں پر تعاون کو فروغ دینے پر متفق

November 11, 2021 1 1 min read
Pollution
Share this:

Pollution

گلاسگو (اصل میڈیا ڈیسک) ضرر رساں گیسوں سے آلودگی پھیلانے والے دنیا کے دو سب سے بڑے ملکوں نے ”ٹھوس اقدامات” کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر کوششوں کا اعلان کیا ہے۔ دونوں نے اس مسئلے پر مشترکہ کارروائی کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔

گلاسگو میں اقوام متحدہ کے سی پی او 26 اجلاس میں ہونے والے ایک حیران کن اعلان کے مطابق چین اور امریکا نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے آئندہ ایک دہائی تک کے لیے آپسی تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کر لیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سن 2015 کے پیرس معاہدے میں 1.5 ڈگری سیلسیئس تک درجہ حرارت کو محدود رکھنے کا جو ہدف مقرر کیا گیا تھا اس کو حاصل کرنے کے لیے دونوں فریق، ”مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کو برقرار رکھیں گے۔” ان کا کہنا ہے کہ اس میں میتھین گیس کے اخراج کو کم کرنا، جنگلات کی حفاظت کرنا اور کوئلے کو مرحلہ وار ختم کرنے جیسی کوششیں شامل ہیں۔

دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ ان کے معاہدے میں 2015 کے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے رہنما خطوط کا استعمال کرتے ہوئے اس دہائی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں 2025 تک گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی کا ایک نیا ہدف بھی شامل ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود کرنے سے انسانیت کو موسم کے بدترین اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی۔ اس کا موازنہ صنعتی دور سے پہلے کے درجہ حرارت سے کیا جاتا ہے۔

سن 2015 میں پیرس میں، عالمی رہنماؤں نے ضرر رسا ں گیسوں کے بڑے پیمانے پر اخراج میں کمی کر کے دنیا کو ڈیڑھ سے دو ڈگری سیلسیئس تک کی حدت سے بچانے کی کوشش کرنے کا عہد کیا تھا۔

ماحولیات سے متعلق چینی سفیر زی زینہوا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ”فریقین تسلیم کرتے ہیں کہ موجودہ کوششوں اور پیرس معاہدے کے اہداف کے درمیان کافی فرق ہے، لہذا ہم مشترکہ طور پر ماحولیات سے متعلق اقدامات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”

زی نے کہا کہ چین اور امریکا نے اس پہل پر اتفاق کے لیے گزشتہ 10 مہینوں کے دوران تقریبا ً30 ورچوئل میٹنگیں کیں۔ انہوں نے کہا، ”دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے طور پر، چین اور امریکا کو دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کام کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہو گی۔”

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے، ”چین اور امریکا کے درمیان اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پا یا جاتا ہے۔” چین اور امریکا کے درمیان عالمی سطح پر ایک دوسرے سے کئی محاذوں پرمسابقہ آرائی جاری ہے اور بہت سے امور پر دونوں میں شدید اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔

عالمی سطح پر جو مجموعی کاربن آلودگی پھیلتی ہے اس میں امریکا اور چین کا تقریباً 40 فیصد حصہ ہے۔ ماحولیات سے متعلق امریکا کے خصوصی سفیر جان کیری نے اس موقع پر کہا کہ اس معاملے پر چین کے ساتھ معاہدہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کی کامیابی کا عکاس ہے۔

جان کیری نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اس معاہدے سے، ”ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کی سی پی او 26 سربراہی کانفرنس کی کامیابی کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ اس میں بعض ایسے عناصر بھی شامل ہیں، جو ہمارے عزائم کو مزید فروغ دیں گے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”میں واضح کرنا چاہتا ہوں، کہ یہ اعلان ایک ایسا قدم ہے جس سے ہم اس خلا کو ختم کرنے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں … اس وقت اس سمت میں ہر ایک قدم بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں ابھی اس کے لیے آگے کا ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔”

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے چین اور امریکا کے درمیان اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ” اس دہائی کے لیے ایکشن کا یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور اس سمت میں یہ درست اور ایک اہم قدم ہے۔”

چینی اور روسی صدر گلاسگو کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے تھے جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے نکتہ چینی کی تھی۔ جواباً چین نے کہا تھا کہ اس معاملے میں قول سے زیادہ فعل اہم ہے۔ اس تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان یہ مشترکہ معاہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان آئندہ ہفتے ہی ایک ورچوؤل میٹنگ بھی ہونے والی ہے، جس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

Share this:
Sadiq Sanjarani
Previous Post چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے صلاح مشورے
Next Post میانمار: مخالفین کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا خدشہ
Myanmar Military

Related Posts

Boy, 11, Finds 800 Euros in Bush, Gets It Back a Year Later

ڈیجون: 11 سالہ بچے کو جھاڑی سے ملنے والے 800 یورو ایک سال بعد پولیس نے واپس کر دیے

August 13, 2026
Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Cases

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا

August 13, 2026
Pakistan Power Tariff May Rise Rs1.34 Per Unit

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا ک فی یونٹ 1.34 روپے اضافے پر غور

August 13, 2026
Sikh Leader Claims Genocide in India, Hails Pakistan

سکھ رہنما گرپتونت سنگ پنوں کا بھارت پر نسل کشی کا الزام، پاکستان کی ترقی کو سراہا

August 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.