geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نصیرالدین شاہ سمیت 600 بھارتی فنکار مودی کے خلاف کھڑے ہو گئے

April 8, 2019 0 1 min read
Nasiruddin Shah
Share this:

Nasiruddin Shah

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی نامور اداکار نصیر الدین شاہ سمیت 600 تھیٹر فنکاروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مہم شروع کردی۔

نصیر الدین شاہ سمیت سنجنا کپور، رتنا پاتھک اور کونکونا سین سمیت چھ سو سے زائد بھارتی فنکاروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ نفرت انگیز سیاست کو مسترد کردیں اور بے حسی کو طاقت سے باہر کریں۔

بھارتی فنکاروں کی جانب سے یہ بیان بھارتی شہریوں کے لیے 12 مختلف زبانوں میں شائع کیا گیا ہے جس میں انگریزی سمیت ہندی، تامل، بنگالی، مراٹھی، ملائلم، کناڈا، تیلگو، آسمسی، کونکانی، اردو اور گجراتی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق عوامی ترقی کی دعویدار مودی سرکار کے بھارت میں ‘ہندوتوا’ کے غنڈوں کو کھلی چھٹی ہے، اختلاف رائے اور آزادی اظہار کے جمہوری حق کو کچل دیا گیا ہے تاہم بھارت کے آئین اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے موجودہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا عوامی فریضہ ہے۔

بھارتی فنکاروں نے اپنے بیان میں شہریوں سے اپیل کی کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ووٹ دیں، اپنا ووٹ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں، آزاد خیال، جمہوریت اور مل جل کر رہنے والے بھارت کو دیں۔

بھارتی فنکاروں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ووٹ بااختیار، تحفظ ماحول، تحفظ آزادی اور نشونما والی سوچ کو دیں کیونکہ آنے والے انتخابات بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشکل ہیں۔

بھارتی فنکاروں نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی ترقی کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی لیکن اس نے آکر ہندو انتہا پسندی کو ہوا دی، وہ شخص (بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی) جس نے اپنے آپ کو بھارتی قوم کا ہمدرد ہونے کا دکھاوا کیا اسی کی پالیسیز نے لاکھوں افراد کی جان لے لی۔

فنکاروں کا بیان میں نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بھارتی نظریہ اور آئین دھمکیوں کا شکار ہوچکا ہے اور آج گانا، رقص کرنا، ہنسنا سب ہی خوف کی زد میں ہے۔

بھارتی فنکاروں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے آئین کے تحفظ، مذہبی آزادی اور بربریت کے خلاف اور اندھیرے کو شکست دینے کے لیے ووٹ دیں۔

Share this:
World Bank
Previous Post پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی: عالمی بینک
Next Post پی سی بی کی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کی تیاری مکمل
Pakistan Cricket Board

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.