geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی سی بی کی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کی تیاری مکمل

April 8, 2019 1 1 min read
Pakistan Cricket Board
Share this:

Pakistan Cricket Board

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین کو تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ڈھانچے کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پرکشش بنانے کے لئے دن رات کام کررہا ہے جس کے تحت 6 ریجن کو آئینی کور دیا جائے گا۔

اس خاکے کے قانونی نقائص دور کرکے اس پر اکتوبر میں عمل کیا جائے گا جب کہ آئین میں ترمیم کرکے ریجنل ٹیموں کے لئے نیا فنانشل ماڈل تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔

نئے کرکٹ ڈھانچے میں ڈپارٹمنٹ کو مکمل ختم کیا جارہا ہے اور ایک ایسا نظام تیاری کے آخری مرحلے میں ہے جس میں ملک کے صف اول کے اور انتہائی باصلاحیت کرکٹر ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے۔

ہر ریجن کو سال میں 10 فرسٹ کلاس میچ ملیں گے جو اس نے ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنا ہیں، فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اسے 11 میچ ملیں گے اور انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ کیا جائے گا۔

حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل (صوبائی) کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹی اور کلب کرکٹ ہوگی، فرسٹ کلاس میچ چار روزہ، نان فرسٹ کلاس (سیکنڈ ڈویژن) تین روزہ، کلب میچ 50 اوورز کے اور سٹی کرکٹ کے میچ دو روزہ ہوں گے۔

ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بساط ہمیشہ کے لئے لپیٹ دی جائے گی اور ہر ریجن اپنے 10 سے 12 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک کی چھ ریجنل ٹیموں کو فرسٹ کلاس درجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مکمل انتظامی اور مالی اختیارات بھی دیئے جائیں گے اور ہر ریجن کے پاس آزادانہ کام کرنے کے لئے فنانشل، ایڈمنسٹریشن، مارکیٹنگ، الیکشن اور اسکروٹنی کے اختیارات ہوں گے۔

فیڈرل ایریاز، پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے نام سے چھ ریجنل ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ تین روزہ ہوں گے۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عملاً نئے سیزن سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم ہوجائے گا جب کہ ڈپارٹمنٹ، ریجن کے مقامی ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتے ہیں یا اگر وہ چاہیں تو ریجن کو سپورٹ یا انہیں اسپانسر کرسکتے ہیں۔

ان ریجنل ایسوسی ایشن کو لیگل کور دینے کے لئے کمپنی بنائی جائے گی، ہر ریجن اپنے معاملات خود مختار انداز میں چلائے گا البتہ پی سی بی کسی بھی ریجن کی مالی مدد کر سکے گا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ کوئٹہ میں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں ریجنل فرسٹ کلاس سسٹم کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جارہا، اس بارے میں ٹاسک فورس مزید کام کرکے ماڈل کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان سے لینا چاہتی ہے۔

نئے مجوزہ سسٹم کے تحت ہر ریجن کی نگرانی میں سٹی ایسوسی ایشن کام کریں گی، ملک میں چھ ٹیموں کا ایک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا جب کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈویژن ون اور ڈویژن ٹو لیگ کرائی جائے گی۔

ہر ریجن کے کلبوں کے درمیان بھی لیگ کرائی جائے گی، اس لیگ کی کارکردگی سے پتہ چلے گا کہ’ اے‘ اور ’بی‘ کٹیگری کے کلب کون کون سے ہیں۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے ووٹ کے ذریعے ریجنل سربراہ کا انتخاب کریں گے۔

Share this:
Nasiruddin Shah
Previous Post نصیرالدین شاہ سمیت 600 بھارتی فنکار مودی کے خلاف کھڑے ہو گئے
Next Post ایرانی بحریہ کے اڈے میں بم دھماکہ، نیول فورس کے تین اہلکار جاں‌ بحق
Iranian Navy

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.