geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نازیہ حسن کی 26ویں برسی: ‘آپ جیسا کوئی’ سے ‘ڈسکو دیوانے’ تک کا لازوال سفر

August 13, 2026 4 1 min read
Nazia Hassan 26th Death Anniversary Marked Today
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) – پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے چھبیس برس بیت گئے۔ ملک بھر اور بیرون ملک ان کے مداح آج (جمعرات) ان کی 26ویں برسی منا رہے ہیں۔

نازیہ حسن کا موسیقی کا سفر

آئیکونک پاپ گلوکارہ نازیہ حسن نے کم عمری میں ہی گیت “آپ جیسا کوئی…” سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جس نے انہیں بین الاقوامی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

3 اپریل 1965 کو پیدا ہونے والی نازیہ حسن پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف پروگرام “سنگ سنگ” کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور اسی کی دہائی کے آخر میں گھر گھر میں پہچانی جانے لگیں۔

یوم آزادی سے ایک روز قبل 13 اگست کو ان کی اچانک وفات نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا تھا۔

پرائیڈ آف پرفارمنس اور عالمی پذیرائی

نازیہ حسن کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز “پرائیڈ آف پرفارمنس” بھی شامل ہے۔

1980 میں نازیہ نے “آپ جیسا کوئی…” سے اپنے گلوکاری کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا البم “ڈسکو دیوانے” 1981 میں ریلیز ہوا، جو اپنے وقت کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ایشیائی پاپ البم بن گیا اور 14 ممالک کے سامعین تک پہنچا۔

مشہور گانا “ڈسکو دیوانے” نوجوان نسل کا ترانہ بن گیا اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کرن جوہر کی 2012 کی فلم “اسٹوڈنٹ آف دی ایئر” میں بھی اس سے متاثر ہو کر ایک سیگمنٹ شامل کیا گیا۔

صرف 15 سال کی عمر میں نازیہ حسن 1980 میں بھارتی فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

ایک خواب کی موت

نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو لندن میں 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ وہ اپنے پیچھے ایک ایسا ورثہ چھوڑ گئیں جو آج بھی نسلوں کو متاثر کر رہا ہے۔

وہ لوگ جو اسی کی دہائی کے آخر کا پاکستان یاد رکھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ نازیہ حسن جیسی شخصیات ملک کے لیے کیا اہمیت رکھتی تھیں۔ وہ پی ٹی وی کا چہرہ تھیں، جو اس وقت موسیقی کے شائقین اور گھرانوں کے لیے تفریح کا واحد ذریعہ تھا۔

بہت سے لوگ یاد کرتے ہیں کہ یوم آزادی سے ایک روز قبل 13 اگست کو ان کی وفات نے پورے ملک کو غم میں ڈبو دیا تھا۔ اس خبر نے جشن آزادی کی تقریبات پر اداسی کی چادر بچھا دی تھی، کیونکہ یہ صرف ایک آئیکون کی موت نہیں تھی، بلکہ ایک خواب کی موت تھی۔

Share this:
Watched the Eclipse Without Glasses? What to Do
Previous Post سورج گرہن کو بغیر حفاظتی عینک کے دیکھ لیا؟ آنکھوں کے نقصان کی ی علامات ہرگز نظر انداز نہ کریں
Next Post مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
Starc Becomes Most Successful Left-Arm Test Bowler

Related Posts

Pakistan Army Hits Back After Afghan Taliban Border Firing in Kurram

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب، شیپولہ بیس کیمپ مکمل تباہ

October 18, 2026
Bilawal Bhutto Zardari Honors Karsaz Martyrs, Declares October 18 a Black Day in Pakistan's History

بلاول بھٹو کا کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت، 18 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا

October 18, 2026
KP Police Seek 120% Security Allowance and Rs13.87 Billion Boost for Weapons and Gear

خیبر پختونخوا پولیس کا بھاری مطالبہ: سکیورٹی الاؤنس اور 13.87 ارب روپے اضافی فنڈز کی درخواست

October 18, 2026
Imran Abbas Steps Away From TV Dramas to Build a Tower Near Islamabad Airport

عمران عباس نے ٹی وی اداکاری چھوڑ دی، اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کاروبار پر توجہ

October 18, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.