geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ناظم کیس: مقتول کے موبائل کا ڈیٹا موصول، قتل کے وقت جام برادران کی موجودگی کے شواہد مل گئے

November 11, 2021 1 1 min read
Nazim Jokhio Case
Share this:

Nazim Jokhio Case

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے ابتدائی شواہد جمع کرلیے جب کہ پولیس کو مقتول کے موبائل کا ڈیٹا بھی مل گیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ ناظم جوکھیوکے قتل کے وقت جام عبدالکریم اور جام اویس کے جام ہاؤس میں موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈیجیٹل ریکارڈ کو کیس کا حصہ بنالیا ہے اور گواہوں کے بیانات بھی لیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جام کریم کے سیکرٹری نیاز سالار کے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل کو کیے گئے فون کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، نیازسالارکے فون کے بعدناظم جوکھیو کی لوکیشن قتل کی جگہ پرآئی۔

ذرائع کے مطابق ناظم جوکھیو اپنے بھائی افضل کے ہمراہ تقریباً 12 بجے جام ہاؤس پہنچا جہاں مبینہ طورپرجام کریم نے تھپڑ مارے اور گن مینوں نے معمولی تشدد کیا، مبینہ طورپر جام کریم نے کہا کہ ناظم جوکھیو کو قید کرلیا جائے، فیصلہ صبح ہوگا، اس کے بعد رات 3 بجے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل کو گھر روانہ کردیا گیا، افضل کو روانہ کیے جانے کے بعد مبینہ طور پر جام کریم سونے چلے گئے، رات تقریباً 3 بجےجام اویس جاگے تو انہیں ناظم جوکھیوکے قید ہونےکاپتاچلا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جام اویس کے اٹھنے کے بعد ناظم جوکھیو پربدترین تشدد کیا گیا، پوسٹ مارٹم میں ناظم جوکھیو کے قتل کا وقت بھی صبح 5 بجے کا ہے، تشدد میں جام اویس خود ملوث تھے یا ان کے کہنے پر کیا گیا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے بیانات لے لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ویڈیو میں نظرآنے والی گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس سے نہیں ملا جب کہ کسٹم حکام سے گاڑی کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جام اویس سمیت دیگرملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں16 نومبر تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ مقتول کے بھائی کا الزام ہےکہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے پر ناظم جوکھیو کو قتل کیا گیا ، ناظم کی لاش کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی تھی۔

Share this:
Allama Saad Rizvi
Previous Post سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج
Next Post ‘ہم آپ کیلئے سجدے میں ہیں’ سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم کے والد کا پیغام
Azam Siddique and Babar Azam

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.