geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقبوضہ وادی کے حالات مزید کشیدہ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ گرفتار

August 6, 2019August 9, 2019 0 1 min read
Omar Abdullah - Mehbooba Mufti
Share this:

Omar Abdullah - Mehbooba Mufti

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی، پی ڈی پی کی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ کو نظر بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی قیادت، جنھوں نے دو قومی نظریے کو رد کرتے ہوئے 1947 میں انڈیا کے ساتھ ایک امید لیے الحاق کیا، اب ایسا لگتا ہے کہ ہم پاکستان پر انڈیا کو ترجیح دینے میں غلط تھے حتیٰ کہ پارلیمنٹ بھی جو انڈیا میں جمہوریت کا مندر ہے وہ بھی ہمیں مایوس کر رہی ہے۔ آج کا دن انڈیا کی جمہوریت کے لیے سیاہ ترین دن ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر انڈیا نے ریاست کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے۔ بھارت کو کشمیر کا علاقہ چاہیے،انہیں کشمیری عوام کی فکرنہیں۔ کوئی شک نہیں ہے کہ بھارتی حکومت کے عزائم ناپاک ہیں۔ یکطرفہ فیصلے کے برصغیر پردور رس اورتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اس وقت ہر اس ادارے سے مایوس ہوں جس پر ملک کی اکثریت کی خواہشات اور ارادوں کے خلاف یقین تھا لیکن کشمیری قیادت اس کے خلاف جد وجہد جاری رکھے گی۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اعلان پر محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ یہ سن کر بہت دھچکا لگا۔ اب ہم کہاں جائیں گے۔ وہ لوگ کہاں جائیں جو اقوام متحدہ میں انصاف کیلئے گئے تھے۔ میرے خیال میں یکطرفہ فیصلے کے برصغیر پر دور رس اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔‘

پی ڈی پی کی رہنما کا کہنا تھا کہ مرکز کو کشمیریوں کو جن میں ریاست کی سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی اور شہری شامل ہیں اعتماد میں لینا چاہیے۔ بھارت وادی میں آبادیاتی تبدیلیاں چاہتے ہیں اور آج پھر انڈیا نے ریاست کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے۔ اب اس میں ایک اور تقسیم آ گئی ہے۔ حکومت نے یونین ٹریٹریز کا نظام رائج کیا ہے، ان کا ارادہ بہت واضح ہے کہ زمین پر قبضہ کرنا اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتے ہیں اور ہمیں مکمل بےاختیار کرنا چاہتے ہیں۔

کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے سوال پر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ہماری وادی اب کھلی جیل بنا دی گئی ہے۔ یہاں پر سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں اضافی تعیناتی کی گئی ہے حتیٰ کہ اختلاف رائے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ ہمیں جو خاص آئینی حیثیت دی گئی تھی یا اب بھی اگر ہے تو یہ کوئی تحفہ نہیں بلکہ ملک کی پارلیمان نے ہمیں آئینی ضمانت دی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ میرے خیال میں جموں و کشمیر کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا مستقبل تاریک ہے۔ حکومت اقدام سے نہ صرف انڈیا کے مسلمانوں کو تنہا کر دے گی بلکہ خوفزدہ کر دے گی اور ایک تنبیہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا کہ احکامات کو مانیں اور اگر کوئی اختلاف کرے گا تو اس کو سرعام ننگا کر دیا جائے گا یا اس کے وقار کو مجروح کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال بہت خوفزدہ ہے کیونکہ جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔ کچھ عرصہ بعد مودی سرکار کو نہیں علم ہو گا کہ اسے واپس بوتل میں کیسے بند کریں اور اس کا احساس انھیں کچھ عرصہ بعد ہوگا۔

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں سوچنا کہ ہمیں کیا کرنا ہے قبل از وقت ہے، ہماری ریاست کے تمام شراکت دار، تمام سیاسی جماعتیں، تمام مذہبی جماعتیں اور دیگر تنظیمیوں کو متحد ہونا ہے اور ایک ساتھ اسکے خلاف لڑنا ہے۔ کیونکہ اس اقدام نے کشمیر کا معاملہ مزید الجھا دیا ہے اس اب اس کا حل مشکل دکھائی دیتا ہے، اس واقعہ نے عالمی برادری کو بھی یہ جاننے کا ایک موقع دیا ہے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے کیونکہ آئینی تعلق ناجائز قبضہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ہم جدوجہد کریں گے۔

Share this:
Shah Mahmood Qureshi
Previous Post مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری کو خط
Next Post ہانگ کانگ: عام ہڑتال، 200 سے زائد پروازیں منسوخ
Cancel Flights

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.