geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ

July 5, 2019July 5, 2019 2 1 min read
Meeting
Share this:

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے رہنماؤں کے موبائل فون کمیٹی روم سے باہر رکھوا لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں سے اجلاس کی کارروائی کی رازداری کا حلف بھی لیا گیا۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کی صدارت، حکومت کے خلاف تحریک چلانے سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ نئے چیئرمین سینیٹ کےنام پر مشاورت کی جائے گی۔

رہبر کمیٹی کی پریس کانفرنس

کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم درانی نے بتایا کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا جب کہ چئیرمین سینیٹ سے متعلق ریکوزیشن 9 جولائی کو سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

اکرم درانی نے رانا ثناءاللہ اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ رانا ثناء اللہ کی جس طرح گرفتاری کی گئی، اس طرح تو کسی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اکرم درانی نے وزیرستان کے اراکین قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس کے لیے پرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نہ ملک میں صدارتی نظام منظور ہے اور نہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے دیں گے، اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا جمہوریت کی نفی ہے، یہ اختیار اسپیکر کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی پہلا قدم ہوگا، جب سینیٹ اور قومی اسمبلی نہیں چلے تو ہم عوام کو بتائیں گے تبدیلی آرہی ہے، ہم حصول اقتدار کی جنگ نہیں لڑرہے، ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اجلاس کی اندرونی کہانی

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے تمام 67 ممبران کے دستخط کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کو بھی بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے 25 جولائی کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی ہے، 25 جولائی کو رہبر کمیٹی چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے کرے گی جب کہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے تحفظات دور کرکے اسے بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق رہبر کمیٹی نے میثاق جمہوریت میں تمام جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی میثاق جمہوریت میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

واضح رہےکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دو، دو جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔

رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضاء گیلانی، نیئر بخاری ممبر تھے تاہم یوسف رضا گیلانی کی جگہ فرحت اللہ بابر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر صحافی نے فرحت اللہ بابر سے سوال کیا کہ آپ تو ممبر نہیں ہیں جس پر ان کا بتانا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی جگہ انہیں کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں جب کہ جعمیت علماء اسلام (ف) سے اکرم خان درانی اور نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو کمیٹی میں شامل ہیں۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر، اے این پی سے میاں افتخار، مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری اور جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک سُکھ کا سانس نہیں لے گی، بلاول بھٹو
Next Post پاکستان ورلڈکپ سے باہر، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Pakistan vs Bangladesh

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.