geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان ورلڈکپ سے باہر، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

July 5, 2019July 5, 2019 1 1 min read
Pakistan vs Bangladesh
Share this:

Pakistan vs Bangladesh

لارڈز (جیوڈیسک) پاکستان آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جبکہ نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی بدولت میچ ختم ہونے قبل ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

یہ مسلسل دوسرا ورلڈکپ ہے جب پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

پاکستان کیلئے ورلڈکپ 2019 میں اگر مگر کا کھیل ختم ہوگیا اور گرین شرٹس ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، فینز کی امیدیں دم توڑ گئیں، بنگلا دیش کے خلاف آخری لیگ میچ میں پاکستان نے ٹاس تو جیت لیا لیکن اسکور بورڈ پر بڑا نہیں بہت بڑا اسکور سجانے میںٕ ناکام رہے۔

اوپنر فخر زمان 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار، 96 رن بنا کر آوٹ ہوئے، امام الحق سنچری کرکے ہٹ وکٹ ہوگئے، محمد حفیظ پھر سیٹ ہو کر اسپنر کا شکار ہو گئے۔

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 316 رنز کا ہدف دیا اور سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بنگلادیش کو 7 رنز تک محدود کرنا تھا جس میں گرین شرٹس ناکام رہے۔

بنگلادیش کے 8 رنز بناتے ہی پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور یوں نیوزی لینڈ نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گرین شرٹس کو اس مشکل صورتحال کا سامنا کم رن ریٹ کی وجہ سے کرنا پڑا، پاکستان کا رن ریٹ منفی صفر میں ہے جب کہ کیویز کا رن ریٹ صفر اعشاریہ 175 ہے۔

پاکستان گروپ میچز اچھے مارجن سے جیت جاتا تو اس کا رن ریٹ بہتر ہوسکتا تھا تاہم پاکستان نے افغانستان جیسی کمزور ٹیم کیخلاف بھی بمشکل ہی میچ جیتا تھا۔

پاکستان کے باہر ہونے کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔

Share this:
Meeting
Previous Post اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ
Next Post بنگلادیش کو شکست دینے کے باوجود پاکستان ورلڈکپ سے باہر
Bangladesh vs Pakistan

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.