geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    • Heatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at HomeHeatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at Home
    صحت و تندرستی
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    • Swimming in the Seine Returns: Paris Opens Three Bathing Sites for Summerپیرس میں سین میں تیراکی کا شاندار آغاز، تین مقامات پر ڈبکی لگانے کی اجازت مل گئی
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اوسلو: طالبان اور مغربی نمائندوں میں پہلے دن کیا بات ہوئی؟

January 24, 2022 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

ناروے (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے اوسلو میں مغربی ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی پہلی باقاعدہ بات چیت کے پہلے روز کے اختتام پرکہا،” یہ میٹنگ افغان حکومت کو قانونی طور تسلیم کرانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔‘‘

ناروے کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اوسلو پہنچنے والے طالبان حکومت کے وفد کے ساتھ اتوار کے روز بات چیت شروع ہوئی۔ جس میں افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان اور بیرون ملک مقیم افغان بھی شامل ہیں۔

طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 15مرد اراکین پر مشتمل طالبان کا ایک وفد ناروے کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی طیارے کے ذریعہ ہفتے کے روز رات دیر گئے اوسلو پہنچا تھا۔ ادھراوسلو میں طالبان کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

کیا باتیں ہوئیں؟
طالبان کے ایک عہدیدار نے پہلے دن کی بات چیت کے اختتام پر خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میٹنگ افغان حکومت کو قانونی طور تسلیم کرانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا،”اس طرح کی دعوت اور بات چیت سے یورپی کمیونٹی، امریکا اور بہت سے دیگر ملکوں کو افغان حکومت کے حوالے سے غلط تصور کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘

حالانکہ بیشتر ملکوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مذاکرات کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ وہ طالبان کو افغانستان کا قانونی حکمراں تسلیم کرلیں گے۔

افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم جمیلہ افغانی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مثبت ابتدائی اشارے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا،”اختلافات کو دور کرنے کے حوالے سے یہ ایک مثبت ابتدا ہے۔ طالبان نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سکون کے ساتھ باتیں سنیں اور ہمارے تشویشی سوالات کے جوابات دیے۔ دیکھتے ہیں کہ ان کاعمل ان کے قول کے مطابق رہتا ہے یا نہیں۔‘‘

دریں اثنا افغان شہریوں کے ایک گروپ نے ناروے کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ یہ مظاہرین ”طالبان مردہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ یہ سخت گیر اسلام پسند طالبان کو”دہشت گرد‘‘ قرار دے رہے تھے۔ لندن اور ٹورانٹو میں بھی ناروے کے سفارت خانوں کے باہر اسی طرح کے مظاہرے ہوئے۔

طالبان کا وفد ناروے کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی طیارے کے ذریعہ ہفتے کے روز اوسلو پہنچا
طالبان کا وفد ناروے کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی طیارے کے ذریعہ ہفتے کے روز اوسلو پہنچا

میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے؟
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا،”ہم ایک نمائندہ سیاسی نظام کی تشکیل، اقتصادی اور انسانی بحران کی فوری مدد، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔‘‘

اس میٹنگ میں ناروے اور یورپی یونین کے حکام کے علاوہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور امریکا کے حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے مغربی دنیا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور انہیں امید ہے کہ تمام ممالک بشمول یورپی ممالک کے ساتھ ڈپلومیسی کے ذریعہ ہم اپنے تعلقات کو مستحکم کریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا،”ہم جنگ کے ماحول کو ایک پرامن صورت حال میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

افغان شہریوں کے ایک گروپ نے ناروے کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا
افغان شہریوں کے ایک گروپ نے ناروے کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا

افغان اپوزیشن ناراض
افغانستان کے حزب مخالف کے ایک گروپ قومی مزاحمت محاذ (این آر ایف) کے رہنما علی میثم نظیری نے ان مذاکرات کی خاطر طالبان کی میزبانی کے لیے ناروے پر نکتہ چینی کی۔

دوسری طرف ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ افغان مذاکرات کے یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ یہ میٹنگ طالبان کے قانونی جواز کو تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا،”تاہم ہمیں ملک کے عملا ً حکمران سے بات کرنی ہو گی۔ ہم ایسی کسی سیاسی صورت حال کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے انسانی تباہی مزید ابتر ہو جائے۔‘‘

Share this:
Elections
Previous Post صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
Next Post وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا
Shahzad Akbar

Related Posts

France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°C

فرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

July 3, 2026

فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش

July 3, 2026
Heatwave Returns: Orange Alert Issued for Saturday

شدید گرمی کی واپسی: میٹیو فرانس نے ہفتہ کے لیے اورنج الرٹ دوبارہ جاری کر دیا، کہاں پڑے گی سب سے زیادہ گرمی؟

July 3, 2026
France Heatwave Death Toll Surges Past 2,000

فرانس میں ہیٹ ویو کی تباہ کاری: ایک ہفتے میں 2,025 سے زائد اموات، گھروں میں ہلاکتوں میں 91 فیصد اضافہ

July 3, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.