geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    • Heatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at HomeHeatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at Home
    صحت و تندرستی
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    • Swimming in the Seine Returns: Paris Opens Three Bathing Sites for Summerپیرس میں سین میں تیراکی کا شاندار آغاز، تین مقامات پر ڈبکی لگانے کی اجازت مل گئی
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مڈل ایسٹ کشیدگی کے سائے میں 18.8 کھرب روپے کا تاریخی بجٹ پیش، 4 فیصد شرح نمو کا ہدف

June 13, 2026 1 1 min read
Pakistan Unveils Rs18.8tr Budget Targeting 4% Growth
Share this:

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026 کے لیے 18 ہزار 771 اربپے کے کل حجم کا بجٹ پیش کیا۔ یہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث توانائی کے بحران سے پیدا ہونے والی نازک معاشی صورتحال میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنی مدت کا تیسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب پاکستان نے اپنے عوام اور دنیا کی نظر میں ایک ایسے ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے جس کی آواز سنی جاتی ہے اور جس کی دوستی کی خواہش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں تھا بلکہ گزشتہ سال بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے کے بعد پوری دنیا پاکستان کا نوٹس لینے پر مجبور ہو گئی۔

بجٹ دستاویز پر شور شرابہ اور ہاتھا پائی

قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران شور شرابا دیکھا گیا، جہاں اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی کی جبکہ حکومتی اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال میں ڈیسکیں بجائیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی ایوان میں لائے اور ایک موقع پر حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

بجٹ کی بڑی مدات: قرض ادائیگی سرفہرست

مجوزہ 18 ہزار 771 ارب روپے کے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سب سے بڑا حصہ 8.054 کھرب روپے مارک اپ ادائیگیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، اس کے بعد دفاع کے لیے 3 کھرب روپے اور وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 1 کھرب روپے شامل ہیں۔

معاشی اشاریے اور مالی استحکام

وزیر خزانہ نے بتا کہ مالی سال 27-2026 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ اوسط افراط زر کی شرح 8.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی استحکام میں بہتری کے نتائج واضح ہیں، جہاں مالی خسارہ جون 2023 میں جی ڈی پی کے 7.8 فیصد سے کم ہو کر رواں مالی سال کے اختتام تک 4 فیصد رہ جانے کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو سال قبل پاکستان کو جی ڈی پی کے 0.7 فیصد کے مساوی بنیادی خسارے کا سامنا تھا، جسے حکومت نے 1.6 فیصد کے سرپلس میں تبدیل کر دیا ہے۔ رواں سال اوسط افراط زر کی شرح تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو امریکہ ایران جنگ کے باوجود رواں مالی سال کے 7.5 فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور چار مختلف آمدنی والے گروپوں کے لیے ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:

  • 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز۔
  • 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے کی آمدن پر شرح 30 فیصد سے 25 فیصد۔
  • 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے کی آمدن پر شرح 35 فیصد سے 29 فیصد۔
  • 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے کی آمدن شرح 35 فیصد سے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

مزید برآں، چھوٹے کاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کے لیے 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے تک کی کاروباری آمدنی پر 1 سے 7.5 فیصد تک کے سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

توانائی کے شعبے میں اصلاحات

وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے جاری بحران کے باوجود پاکستان نے توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں حکومت نے توانائی کے شعبے میں ساختی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ بجلی کے شعبے میں 143 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی گئی ہے اور سرکلر ڈیٹ میں خالص صفر کے اضافے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

حکومت نے قطر اور اٹلی کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرتے ہوئے 2026 کے لیے 35 ایل این جی کارگو میں کمی پر اتفاق کیا ہے، جس سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بچے گا۔

نجکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی کارکردگی

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر معاشی بہتری کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جنوری تا مارچ 2026 میں کارپوریٹ سیکٹر نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ منافع کمایا۔ رواں سال اب تک 11 آئی پی اوز لانچ کی جا چکی ہی، جو گزشتہ دو دہائیوں میں ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 185 ارب روپے میں نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکومت اب پانچ سالہ منصوبے کے تحت ڈسکوز، گینکوز، بینکوں، انشورنس کمپنیوں اور ہوائی اڈوں سمیت متعدد سرکاری اداروں کو نجی شعبے کے سپرد کرے گی۔

قرضوں کے انتظام میں نمایاں بہتری

وزیر خزانہ نے رواں سال قومی قرضوں میں 68.5 فیصد کمی کو ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ گزشتہ دو سالوں میں حکومت نے قبل از وقت قرضوں کی واپسی اور مہنگے قرضوں کو کم لاگت والے قرضوں سے تبدیل کر کے اپنے قرضوں کے بوجھ میں 4.9 کھرب روپے کی کمی کی ہے۔ مقامی قرضوں کی اوسط میچورٹی 2024 میں 2.8 سال سے بڑھ کر مئی 2026 میں 3.8 سال ہو گئی ہے۔

Share this:
Pakistan Mediates Breakthrough in US-Iran Peace Deal
Previous Post پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے متن پر اتفاق کی تصدیق کر دی
Next Post عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

Related Posts

France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°C

فرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

July 3, 2026

فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش

July 3, 2026
Heatwave Returns: Orange Alert Issued for Saturday

شدید گرمی کی واپسی: میٹیو فرانس نے ہفتہ کے لیے اورنج الرٹ دوبارہ جاری کر دیا، کہاں پڑے گی سب سے زیادہ گرمی؟

July 3, 2026
France Heatwave Death Toll Surges Past 2,000

فرانس میں ہیٹ ویو کی تباہ کاری: ایک ہفتے میں 2,025 سے زائد اموات، گھروں میں ہلاکتوں میں 91 فیصد اضافہ

July 3, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.