پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کے روز بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں سابق کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر سائم ایوب کو جگہ نہیں دی گئی۔
چھ نئے چہروں کو موقع
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی اس ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ اسکواڈ میں چھ غیر کیپڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، ماز صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شمیل حسین شامل ہیں۔
ان میں سے عبدالصمد، ماز صداقت، سعد مسعود اور شمیل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کا حصہ تھے۔
سیریز کا شیڈول
پی سی بی کے مطابق یہ تینوں میچ 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے آخری بار نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کھیلی تھی جس میں انہوں نے 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔
مکمل اسکواڈ
- شاہین شاہ آفریدی (کپتان)
- عبدالصمد
- ابرار احمد
- فہیم اشرف
- فیصل اکرم
- حارث رؤف
- حسین طلعت
- ماز صداقت
- محمد رضوان (وکٹ کیپر)
- محمد وسیم جونیئر
- محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)
- سعد مسعود
- صاحبزادہ فرحان
- سلمان علی آغا
- شمیل حسین
