geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو با آسانی شکست دیدی

January 28, 2019January 28, 2019 1 1 min read
South Africa vs Pakistan
Share this:

South Africa vs Pakistan

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) پاکستان نے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2،2 سے برابر کردی اب سیریز کا فیصلہ کن میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں قومی بلے بازوں نے میزبان ٹیم کے 165 رنز کے آسان ہدف کو پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 ویں اوور میں پورا کرلیا، گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے اپنی شانداری کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 71 رنز بنائے جب کہ فخر زمان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 41 اور سرفراز احمد کی جگہ شامل ہونے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر اور پھلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے دوسرے ہی اوور میں ڈی کوک کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد ہینڈرکس بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔

کپتان فاف ڈوپلسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈوپلسی 57 رنز بناکر شاداب خان اور ہاشم آملہ 59 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ڈیوڈ ملر بھی صرف 4 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

حیران کن طور پر میزبان ٹیم کی آخری 5 وکٹیں صرف 8 رنز کے اضافے سے گری اور 157 رنز پر پانچویں وکٹ گرنے کے بعد صرف 164 رنز ہی بناسکی۔ عثمان شنواری نے ایک ہی اوور میں پروٹیز کے 3 کھلاڑیوں وین ڈیر ڈاسن، ڈیل اسٹین اور کاگیسو رباڈا کو پویلین واپس بھیج کر میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا اور اگلے ہی اوور میں اینڈائل فیلوکایو کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا۔

عمران طاہر کی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد 4 میچوں کی پابندی کے باعث شامل نہیں تھے ، ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک اور وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان نے انجام دیے، حسن علی بھی آج کے میچ میں شامل نہیں تھے ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سنچورین واقعے پرتبصرہ نہیں کرسکتا البتہ اس واقعے کے بعد ون ڈے میں مجھے قیادت سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں یہ سالانہ پنک ڈے میچ تھا، گزشتہ 6 سال سے کینسر کے مریضوں کیلیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر میزبان کرکٹرز گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔

Share this:
Dollar - Rupees
Previous Post روپے کی قدر میں اضافہ، مزید مہنگائی کے خطرات معدوم ہو گئے
Next Post فلم ’’منی کارنیکا‘‘ سے متعلق کنگنا کا ایک اور جھوٹ سامنے آ گیا
Kangana Ranawat

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.