geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی

October 3, 2019October 3, 2019 0 1 min read
Pakistan vs Sri Lanka
Share this:

Pakistan vs Sri Lanka

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان لہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے دنوشکا گونا تھلکا اور ایوشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی ایوشکا فرنینڈو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دنوشکا گوناتھلکا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

آئی لینڈرز کی جانب سے دنوشکا گوناتھلکا 133، شناکا 43، کپتان تھریمانے اور بھنوکا 36، 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب محمد عامر نے 3، عثمان شنواری، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے 298 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور عابد علی نے کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 123 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

عابد علی 74 رنز بناکر ڈی سلوا کا شکار بنے تاہم اس کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

189 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور نصف سنچری بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور یوں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 76، عابد علی 74 اور حارث سہیل 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آئی لینڈرز کی جانب سے پرادیپ نے 2، کمارا، ڈی سلوا اور جے سوریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عابد علی کو مین آف دی میچ جبکہ بابر اعظم کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار بلے بازی اور عثمان شنواری کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کو شکست دیدی تھی۔ 27 ستمبر کو ہونے والا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Share this:
Kashmir Curfew
Previous Post کشمیر میں جبری پابندیوں کا 59 واں روز، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند
Next Post مسئلہ کشمیر کے حوالے سے میری شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا، مہوش حیات
Mehwish Hayat

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.