geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں خواتین ڈاکٹر بننے کے بعد ملازمت کیوں نہیں کرتیں؟

May 11, 2019 3 1 min read
Seemi Jamali
Share this:

 Seemi Jamali

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملازمت اختیار نہیں کی۔ متعدد حلقے اس صورتحال کو معاشرے کے لیے انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کے متعدد غریب علاقوں کی خواتین کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈاکٹر بن کر پریکٹس نہ کرنے والی پچاسی ہزار خواتین کے صرف 50 فیصدکی ہی خدمات اگر بروئے کار لائی جائیں تو کم آمدنی والی کمیونیٹیز کےصحت سے متعلق 70 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سلمان فریدی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے نامور لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’خواتین ڈاکٹرز پر بات کرتے ہوئے ہم یہ اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر ہونے کہ ساتھ ساتھ بیٹی، بیوی اور ماں بھی ہیں۔ اور اسی وجہ سے ان پر بہت سی دیگر ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے کا مرد یہ چاہتا ہے کہ گھر کا نظام متاثر نہ ہو اور بچوں کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائی جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ عموماﹰ شادی کے بعد ان کے کام کرنے پر سسرال اور شوہر کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے لگتے ہیں، جس کے دباؤ میں آ کر عموماﹰ خواتین ڈاکٹرز گھر بیٹھ کر خاتون خانہ بننے کو ترجیح دیتی ہیں۔‘‘

جناح ہسپتال کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنی مثال دیتے ہوئے ڈوئچے ویلے کو بتایا،’’میں بھی ایک عورت ہوں اور اسی معاشرے کا حصہ ہوں۔ مجھے بھی ان تمام مسائل کا سامنا رہا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ اپنی ملازمتی زمہ داری بھی پوری کی اور بچوں کی تربیت بھی کی اور گھر داری بھی سنبھالی، میں یہ سمجھتی ہوں کہ نوکری کرنے یا نہ کرنے میں عورت کا اپنا بہت زیادہ عمل دخل بھی ہے۔‘‘

ڈاکٹر سلمان نے خواتین کے علاج پر بات کرتے ہوئے کہا،’’پاکستان جیسے معاشروں میں جہاں آج بھی ہزاروں خواتین بروقت طبی امداد حاصل کرنے سے قاصر ہیں، اس کی وجہ ان کے اپنےگھر والے بھی ہیں، جومرد ڈاکٹروں سے اپنی خواتین کا علاج نہیں کرانا چاہتے۔ خصوصاﹰ حاملہ خواتین اور عضو خاص کی بیماریوں میں خاص اجتناب برتا جاتا ہے۔ یہیںخواتین ڈاکٹرز کی اشد ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے۔‘‘

ڈاکٹر جمالی بیک وقت جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی بھی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے خواتین ڈاکٹرز کی کمی پر بات کرتے ہوئے کہا،’’میں عورت اور مرد کے فرق کی قائل نہیں ہوں۔ میں نے خواتین کو مرد گائنا کالوجسٹ کے پاس بھی جاتے دیکھا ہے۔ معالج کا انتخاب اس کی مہارت پر کیا جانا چاہیے نہ کہ عورت اور مرد کی تفریق میں پڑا جائے۔‘‘

لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر نے مزید کہا،’’خواتین ڈاکٹرز کا تعلیم کے بعد ملازمت نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ وہ ملکی ترقی میں حصہ نہیں لے پاتیں۔ ساتھ ہی خواتین ڈاکٹرز پر حکومت اور والدین کا لگایا گیا پیسہ سود مند ثابت نہیں ہو پاتا، جس سے پاکستان کے شعبہ طب کو اچھا خاصہ نقصان ہوتا ہے۔‘‘ ڈاکٹر سیمی نے ڈاکٹر سلمان کے موقف کی تائیدکی۔

ڈاکٹر صباحت ہارون نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد ملازمت نہیں کی۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی ذمہ دار وہ خود بھی اور معاشرہ بھی،’’میں نے یہ سوچا تھا کہ شادی کے بعد ملازمت کروں گی مگر جب ایک بڑے آپریشن کے ذریعے میں ماں بنی تو میری طبعیت سالوں سنبھل نہیں پائی۔ بعد ازاں میں اپنے بیٹے کی تربیت میں مصروف ہو گئی۔ اب میری شادی کو دس سال بیت گئے ہیں اور میں گھر داری کی ہی ہوکر رہ گئی ہوں۔‘‘

جناح ہسپتال کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی نے کہا،’’اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ صرف ایک اعلی پیشہ وارانہ سند حاصل کرنے کی غرض سے ہی خواتین اس شعبہ میں آتی ہیں۔‘‘ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق خواتین ڈاکٹرز کے ملازمت نہ کرنے میں معاشرے کے ساتھ ساتھ ان کا اپنا کردار بھی اتنا ہی اہم ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یا تو اتنے سنجیدہ پیشے کو اپنایا ہی نہ جائے اور جب اختیار کر لیا جائے تو اس کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

ڈاکٹر سلمان فریدی نے مسائل کے حل پر بات کرتے ہوئے کہا،’’ اداروں کی مضبوطی سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ پارٹ ٹائم جاب کی اجازت، ڈاکٹرز ماؤں کی سہولیت کے لیے چائلڈ ڈے کیر سینٹر، جاب شیئرنگ کی سہولیات اور آفس میں ہی گھر کے لیے کھانا پکوا کر ساتھ لے جانے جیسی سہولیات سے خواتین ڈاکٹرز کی ملازمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گفتگو کے دوران ڈاکٹر فریدی نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام سہولیات ان کے ہسپتال میں خواتین ڈاکٹرز کو حاصل ہیں۔ مگر دیگر ہسپتالوں میں اسکا فقدان ہے۔‘‘

اس سلسلے میں ایک تجویز یہ بھی دی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر ہونے کے باوجود کام نہ کرنے والی خواتین سے اگر ٹیلی میڈیسن کے ذریعے کام لیا جائے تو مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

Share this:
Babri Masjid
Previous Post بھارت: سب سے بڑے ہندو مسلم مذہبی تنازعے کا حل، مدت میں توسیع
Next Post آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم نے مالیاتی امور پر پیر کو اہم اجلاس بلالیا
Imran Khan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.