geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی سرحد پر موجود ہزاروں افغانوں کی امیدیں ٹوٹ رہی ہیں

October 2, 2021 2 1 min read
Afghan Citizens
Share this:

Afghan Citizens

چمن (اصل میڈیا ڈیسک) اپنے وطن میں مصائب سے دو چار ہزاروں افغان شہری پاکستان سے ملحق جنوبی سرحد پر جمع ہیں۔ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں، لیکن طالبان انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دے ر ہے ہیں۔

پاکستان سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پرواقع افغان تجارتی قصبے سپن بولدک میں ایک کچی سڑک پر بیٹھے ذاکراللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرحد پار کرنے کی چھ سے زائد مرتبہ کوشش کی لیکن انہیں واپس کردیا گیا اور کئی مرتبہ تو پرتشدد طریقہ بھی اپنا یا گیا۔

تین بچوں کے والد 25 سالہ ذاکر اللہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ہم وہاں کام کرنے کے لیے جانا چاہتے ہیں کیوں کہ یہاں کوئی کام نہیں ہے۔ لیکن وہ (طالبان) کہتے ہیں کہ صرف اس علاقے کے وہی لوگ جا سکتے ہیں جن کے پاس دستاویزات ہیں۔”

افغانستان پر کنٹرول کرلینے والے نئے حکمراں طالبان کا اصرار ہے کہ افغان شہریوں کو ملک میں ہی رہنا چاہیے اور وہ جنگ سے تباہ حال افغانستان کی تعمیر نو میں حصہ لیں۔

سرحد عبور کرکے پاکستان جانے کی کوشش کرنے والے 25 سالہ رحمت دین وردک کا کہنا تھا،”وہ (طالبان) لوگوں سے کہتے ہیں کہ یہ تمہارا ملک ہے۔ تمہیں اپنا ملک چھوڑنا نہیں چاہئے۔

تاہم سرحد کے دوسری طرف چمن علاقے میں پاکستان کے سکیورٹی اہلکار بھی سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے افغانوں کو روک رہے ہیں۔

ایک طالبان سرحدی گارڈ ملاّ مولوی حق یار نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت میں بتایا،”ہر رو ز آٹھ سے نو ہزار لوگ ضروری دستاویزات کے بغیر سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں واپس کر دیا جاتا ہے۔”

قندھار صوبے میں طالبان ایک عہدہ دار مولوی نور محمد سعید نے بھی تصدیق کی کہ حکام لوگوں اور خاندانوں کو ملک نہ چھوڑنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ایسا کرنے سے آپ اپنی طالبان کلچر کا احترام کھودیتے ہیں۔”

صرف یومیہ مزدوروں اور تاجروں کوسرحد پر خار داروں سے لپٹی ہوئی ایک تنگ راہداری سے ہوکر گزر کراگلی چوکی کی طرف جانے کی اجازت ہے۔ ایک دوسری راہداری بھی ہے، جو مسافروں کے لیے ہے۔ لیکن وہ خالی ہے۔ صرف بوڑھے اور بیمار مرد و خواتین کو پاکستان میں علاج کے لیے آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سینکڑوں افغان شہری اپنا ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اگست کے وسط میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول اور غیرملکی امداد بند ہو جانے کے بعد بہت سے افغان شہری معاشی بدحالی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں اور کسان خشک سالی کے اثرات سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔

ذاکراللہ کو اب صرف پاکستان میں کام ملنے کی امید ہے تاکہ وہ کچھ پیسے اپنی بیوی اور بچوں کے لیے بھیج سکیں۔

سرحدی کراسنگ پر موجود بہت سے دیگر لوگوں کی طرح سپن بولدک کے سفر کے دوران ان کی معمولی بچت بھی ختم ہوگئی ہے۔

محمد عارف نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ننگرہار میں اپنا گھر چھوڑ کر آئے ہیں کیونکہ ان کے پاس ”اپنے آٹھ بچوں کو کھانا کھلانے کے لیے پیسے نہیں۔”

کورونا وبا اور افغانستان میں حالیہ پیش رفت سے قبل افغان پاکستان سرحد معمولی پابندیوں کے ساتھ زیادہ تر کھلی رہتی تھی، جس کے ذریعے روزانہ دسیوں ہزار لوگ آتے جاتے تھے۔ لیکن جب طالبان نے سپین بولدک پر قبضہ کیا تو پاکستان نے دروازے بند کر دیے اور پھنسے ہوئے مسافروں کا بہت بڑا ہجوم دونوں طرف جمع ہو گیا۔ یہ سرحد اس وقت دوبارہ کھل گئی جب طالبان نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کو کابل سے بے دخل کرتے ہوئے اگست کے وسط میں اقتدار سنبھال لیا۔ اس کے بعد افغان شہریوں کی بڑی تعداد طالبان کے کسی ممکنہ خوف کی وجہ سے پاکستان جانے کے لیے سرحد پر پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ وہ رواں سال کے آخر تک افغانستان کے پڑوسی ممالک میں پانچ لاکھ ممکنہ مہاجرین کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے سینیئر ایمرجنسی آفیسر برٹرینڈ بلینک نے اسلام آباد میں اے ایف پی کو بتایا، ”اگر ملک کے اندر کوئی تبدیلی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا باعث بن سکتی ہے تو ہمیں تیاری کرنے کی ضرورت ہے اورفی الحال ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔”

Share this:
Wasim Khan
Previous Post وسیم خان کا مستعفی ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا
Next Post دبئی ایکسپو: مشرقِ وسطیٰ کے پہلے عالمی میلے کا افتتاح
Expo 2020 Dubai

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.