geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چند روز ایران میں (قسط نمبر١)

February 17, 2019 0 1 min read
Iran
Share this:

Iran

تحریر: روشن خٹک

ہوا یوں کہ پشاور میں ہمارے پڑوسی ملک ایران کے قونصل جنرل نے صوبہ خیبر پختونخوا کے چھ معتبر کالم نویسوں کو کو ایرانی حکومت کی طرف سے ایران دیکھنے کی دعوت دی،جس میں راقم الحروف بھی شامل تھا ۔ہم نے ایران میں موسم اور درجہ حرارت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سامانِ سفر باندھا، ایران کے ائیر لائن ماہان کے ذریعے ہم نے لاہور سے روانہ ہوا تھا ،طے یہ ہوا کہ پشاور سے لاہور تک کا سفر پاکستان ریلوے کے ذریعے کیا جائے تاکہ ریل گاڑیوں میں اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے، سو طے شدہ پروگرام کے مطابق ہمارا وفد(ضیائالحق سرحدی کے سربراہی میں ) پشاور سے بذریعہ ریل گاڑی لاہور کے لئے روانہ ہو ا۔ریل گاڑی کے ڈّبے نے ہچکولے کھاتے ہوئے، دائیں بائیں، آگے پیچھے ارضِ پاک کو سلامی دیتے ہوئے چھکا چک چھک چک کی آوازِ پیری نکالتے ہوئے ہمیں لاہور پہنچا ہی دیا۔لاہور سے ہم نے سہ پہر تین بجے ایران کے شہر مشہدکے لئے پرواز کی، مشہد شہر ایران کے صوبہ خراسان کا مرکزی شہر ہے جس کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے،مشہد کو مشہدِ مقدس کے نام سے پکارہ جاتا ہے اس شہر میں شیعہ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق آتھویں امام علی رضابن موسی رضا مدفون ہیں ان کی مزار کی موجودگی کے باعث شہرِ مشہد دنیا بھر کے باالعموم مسمانوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کی خاص توجہ کا محور و مرکز ہے۔

ایک ایرانی اخبار کے مطابق سالانہ ایرانی زائرین کی تعداد ساڑھے تین کروڑ کے لگ بھگ ہو تی ہے جبکہ غیر ملکی زائرین کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ہو تی ہے۔ تین گھنٹے کے بعد مشہد ایئر پورٹ پر اترے ،ہمارے استقبال کے لئے ایرانی حکومت کی طرف سے ایک پروٹوکول آفیسر اور ایک ترجمان ایستادہ تھے ۔علیک سلیک کے بعد انہوں نے ہمیں مشہد شہر کے ایک معروف ہوٹل پہنچا دیا ،جہاں ہر قسم کی سہولت موجود تھی ،ماسوائے پاکستانی کھانے کے’ چونکہ رات ہو چکی تھی لہذا آگلے دن سے مختلف مقامات پر جانے کا پروگرام مرتب کیا گیا تھا۔شب ِ استراحت بے خبری میں گزری ،صبح ہوئی ، پروٹو کول آفیسر اور ترجمان کی معیّت میں ہمیں سب سے پہلے امام رضا کی زیارت کرانے لے جایا گیا۔

جہاں سیکیوریٹی کے کافی انتظامات موجود تھے۔زیارت کرنے احاطہ میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے ہمیں احاطہ میں موجودآستان قدس رضوی لائبریری لے جایا گیا جو مشرقِ وسطیٰ کی بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے اس لائبریری میں چالیس لاکھ سے زائد کتب رکھی گئی ہیں جس میں ایک اعلیٰ قسم کا ریسرچ سنٹر بھی موجود ہے۔لائبریری کا با اخلاق سٹاف اور قرینہ حفظِ کتب قابلِ ستائش تھا۔

بعد ازیں ہمیں احاطہ میں موجود میوزم کی طرف لے جایا گیا جہاں سابقہ ادوار کی خوبصورت تصویر کشی کی گئی تھی۔اس میوزم کے تین منزلیں ہیں ، ہر ایک منزل میںایک مخصوص مو ضوع پر تاریخ کے مختلف ادوار کا عکس موجود ہے۔تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ میوزیم قابلِ دید ہے۔پھر ہمیں متصل قران اکیڈمی لے جایا گیا جہاں نہایت قدیم قرانی نسخے مختلف رسم الخط میں موجود تھے جنہیں دیکھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔وہاں سے ہمیں متصّل امام علی رضا کے مزار مبارک کی طرف لے جایا گیا۔

امام رضا شیعہ مسلک کے ماننے والوں کے لئے نہایت اہم اسلامی شخصیت ہیں وہ آٹھویں امام ہیں انہیں 818عیسوی میں المامون عباسی بادشاہ کے حکم پر شہید کرنے کے بعد یہاں دفن کر دیا گیا بعد ازاں شیعہ و سنی مسلمانوں نے ان کے مزار پر فاتحہ خانی کے لئے آنا شروع کیا اور رفتہ رفتہ اس جگہ کا نام مشہد امام موسی الرضا مشہور ہو گیا اور دور دراز سے زائرین اپنی حاجت روائی اور دعاوں کی قبولیابی کے لئے اس مقدس مقا م کی طرف آنے لگے۔یہ ایران کی سب سے بڑی عبادت گاہ بھی ہے ،ہم نے دیکھا کہ وہاں بے شمار زائرین اپنی حاجت روائی کے لئے ہاتھ اٹھائے کانپتے لبوں کے ساتھ دعا مانگ رہے ہیں۔

یہ عبادت گاہ لائبریری، میوزیم، سیمینار، مسجد گوہر شاد اور جامعہ رضوی پر مشتمل ہے اور 598657 مربع میٹر پر محیط ہے اس کے ارد گرد بہت سے عمارات اور بازار موجود ہیں۔اس مقام مقدس کی زیارت کرتے کرتے ظہر کے نماز کا وقت ہو گیا ،ہم نے وہیں مسجد میں نماز پڑھی اور بعد ازاں اپنے مقام قیام یعنی ہوٹل کی طرف چل پڑے۔موسم ہمارا ساتھ دے رہا تھا اور ایرانی حکومت کی طرف سے مقّرر شدہ پروٹوکول آفیسر اور ترجمان بھی اپنے فرائض بہ احسنِ تقویم سر انجام دے رہے تھے اور ہم اپنی قسمت پر نازاں ایران کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس جگہ پہنچے جہاں ہم نے پیٹ پوجا کرنا تھا۔

۔۔۔( بقّیہ اگلی قسط پر )۔۔۔۔۔۔
Roshan Khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Car Bomb Blast in Kashmir
Previous Post پاکستان کے خلاف ممکنہ رد عمل میں احتیاط سے کام لیا جائے
Next Post سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Mohammad Bin Salman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.