geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عوام کے لیے بڑی خوشخبری: وزیراعظم کا پٹرول کی قیمتوں میں ’نمایاں کمی‘ لانے کا اعلان

June 19, 2026 3 1 min read
Pakistan to Slash Fuel Prices After Oil Retreat
Share this:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لانے کاعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ عوام کا ایک ایک پیسہ واپس کریں گے اور آج یہ وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے

جمعہ کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئ وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد تیل کی ترسیل کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی معاشی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان وزراء نے تیل کے بحران کو سنبھالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہفتہ وار جائزے کے بعد کمی کا اعلان آج رات متوقع

وزیراعظم نے ایوان کو بتایا کہ حکومت آج رات ہفتہ وار جائزے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جب تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں تو مرکز نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے کے خطیر سبسڈی پیکج کا استعمال کیا تھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وزرائے اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹارگٹڈ سبسڈیز کے ذریعے عوامی ریلیف میں وفاق کا ساتھ دیا۔

آبنائے ہرمز کی بحالی اور عالمی اثرات

یاد رہے کہ 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکہ اسرائیل اور ایران کے تنازعے کے دوران پٹرول کی قیمت 258.17 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 458.41 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ ڈیزل 275.7 روپے سے بڑھ کر 520.35 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا تھا۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا تھا کیونکہ دنیا کا پانچواں حصہ تیل اور گیس اسی راستے سے گزرتا ہے۔

>پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار بحری جہازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں پاکستان کے کردار پر متفقہ قرارداد منظور

ادھر قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان دشمنی کے خاتمے اور امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی پیش کردہ اس قرارداد میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد غیر جانبدار ثالث کے طور پر سراہا گیا۔

قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مذاکراتی ٹیم کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایوان نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاکستان کی کوششوں سے خطے میں امن اور عالمی توانائی کی سلامتی کو لاحق خطرات کم ہوئے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس تنازعے نے نہ صرف خطے کے امن و استحکام بلکہ عالمی معاشی استحکام اور توانائی کی سلامتی کو بھی بری طرح متاثر کیاھا۔ پاکستان کی ثالثی نے عالمی برادری میں ملک کا قد بڑھایا ہے۔

مہنگائی کے خلاف ریلیف

ماہرین کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ مثبت اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑے گا۔ پٹرول بنیادی طور پر چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو مہنگائی کا سب سے بڑا محرک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بھاری ٹرانسپورٹ، ٹرکوں، بسوں، ٹرینوں اور زرعی مشینری میں استعمال ہوتا ہے۔

حکومت نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائز لینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، اس سے قبل یہ جائزہ پندرہ روزہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

Share this:
US-Iran Talks in Turmoil as Middle East Tensions Surge
Previous Post جنیوا مذاکرات ملتوی، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت؛ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھر بڑھ گئی
Next Post کراچی یلو لائن بی آر ٹی: 8 ارب روپے کی خرد برد، انتظامیہ پر کرپشن کا الزام
Over Rs8bn Irregularities Unearthed in Karachi BRT Yellow Line

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.