geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم تیار ہیں، وقت آ گیا ہے کہ مودی کو ایک سبق سکھائیں: وزیراعظم کا بھارت کو پیغام

August 14, 2019 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم مودی کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور وقت آگیا ہے کہ انہیں ایک سبق سکھائیں۔

وزیراعظم عمران خان یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے یوم آزادی کے دن کشمیری بھائیوں کےساتھ ہوں، اس وقت جب سب سے بڑا بحران ہمارے کشمیریوں پر ہے، میں نے پہلی مرتبہ بی جے پی اور مودی کی اصل شکل کو دنیا کے سامنے رکھا، بھارت سے ہمارے سامنے ایک مفادات کی کشمکش نہیں چل رہی بلکہ ہم ایک نظریے کے خلاف کھڑے ہیں اور یہ زیادہ خوفناک ہے، جب آپ ایک نظریے کے خلاف جنگ کریں تو وہ ایک مختلف چیز ہے اور اس کے حل الگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک خوفناک نظریہ کھڑا ہے، جو آر ایس ایس کا نظریہ ہے جس کا مودی بچپن سے ممبر ہے، آر ایس ایس نے اپنا نظریہ ہٹلر کی نازی پارٹی سے لیا، اس نظریے کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، یہ لوگ عیسائیوں سے بھی نفرت کرتے ہیں کہ انہوں نے بھی ان پر حکومت کی، آر ایس ایس نے ماضی اپنے لوگوں کے ذہنوں میں ڈالا ہے کہ مسلمان حکومت نہ کرتے تو ہم ایک عظیم قوم بننے جارہے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس نظریے میں انہوں نے مسلمانوں کی نسل کشی بھی رکھی ہوئی ہے، یہ نظریہ ہم سمجھ جائیں تو بہت چیزیں سمجھ آجائیں گی، قائد اعظم اسی لیے پاکستان کی تحریک پر گئے کیونکہ سمجھ گئے تھے کہ یہ جو آزادی مانگ رہے ہیں وہ ہمارے لیے نہیں، انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت دیکھ لی تھی، اس نظریے نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا اسی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، مقبوضہ کشمیر پر جو ظلم کیے وہ اسی نظریے کے تحت تھا، مودی نے جو کارڈ کھیلا وہ اس نظریے کا فائنل حل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے کشمیر پر جو قدم اٹھایا ہمیں خوف ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو کیا کیا پتا چلے گا، وہاں اتنی فوج بھیجنے کی کیا ضرورت تھی، وہاں سے سیاحوں اور زائرین کو نکال لیا گیا، سب کو خوف ہے یہ کیا کرنے جارہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ہے، انہوں نے ایک اسٹریٹجک بلنڈر کردیا ہے، یہ مودی اور بی جے پی کو بہت بھاری پڑے گا، انہوں نے کشمیر کو بین الاقوامی کردیا ہے، کشمیر پر بات کرنا بہت مشکل تھا، میں نے او آئی سی اور ٹرمپ سے بھی بات کی، لوگوں کو اندازہ نہیں تا وہاں کیا ہورہا ہے، اب دنیا کی نظر کشمیر پر ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ اسے مزید کیسے عالمی دنیا تک لے کر جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ کے سامنے ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ہمیں دنیا کو آگاہ کرنا ہے کہ آر ایس ایس ایس کی نظریہ کیا ہے، دنیا نے نازی ظلم کے بعد بڑے قدم اٹھائے، اقوام متحدہ بنی، دنیا میں جو تباہی مچی تو دنیا نے فیصلہ کیا کہ اب نہیں ہونا چاہیے، دنیا نہیں جانتی یہ جو آر ایس ایس کا نظریہ ہے یہ اتنا ہی خطرناک ہے، ان کے بیمار ذہنوں میں نفرتیں بھری ہیں، دنیا بھارت کو برداشت والا ملک سمجھتی تھی اور پاکسان کو ہمیشہ دہشگرد کہتے تھے، اب اس نظریے کا سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے سب سے پہلے بھارتی آئین کو رد کردیا، آرٹیکل 370 ہمارا مسئلہ نہیں تھا یہ ان کا اپنا مسئلہ تھا، یہ لوگ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف گئے، جموں کشمیر کے ہائیکورٹ کے خلاف گئے، جب ملک میں رول آف لا ختم ہوتو وہ تباہ ہوجاتا ہے، بھارت میں آج ججز ڈرتے ہیں، انہوں نےمیڈیا پر کنٹرول کرلیا، کوئی مسلمان بات کرتا ہے تو کہتے ہیں پاکستان جاؤ، ہندو بھی ان سے بات کرتے ڈرتے ہیں، بھارت کو یہ بہت بڑی تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے، بھارت ایسے نہیں چل سکتا، وہاں کروڑوں مسلمان ہیں، آپ ان سے ایسے سلوک کریں گے اور ان کے حقوق ختم کریں گے تو اس کا رد عمل آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں مسلمان خوف میں رہ رہے ہیں، جو کہتے تھے دو قومی نظریہ درست نہیں تھا آج وہی اسے درست کہہ رہے ہیں، کشمیری رہنما انڈیا کے حامی تھے، آج فاروق عبداللہ کہہ رہے ہیں کہ قائداعظم ٹھیک تھے، اب آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا یہ یہاں نہیں رک گا، یہ آگے جائیگا، سکھوں اور دلتوں پر مشکل وقت آئے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نفرت سے بھرا ہے، یہ پاکستان کی طرف آئیگا، ہمیں اطلاعات ہیں اور ہماری فوج کو پتا ہے کہ انہوں (بھارت) نےآزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے جس طرح انہوں نے پلواما کے بعد بالاکوٹ میں ایکشن لیا، اب انہوں ںے کشمیر سے دنیا کی نظر اٹھانے کے لیے زیادہ خطرناک پروگرام بنایا ہوا ہے، مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ ایکشن لیں آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا، پاک فوج 20 سال سے شہیدوں کی لاشیں اٹھارہی ہے یہ وہ فوج نہیں جس نے ایکشن ہیں دیکھا، صرف ہماری فوج ہی نہیں بلکہ پوری قوم تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی کو کہتا ہوں ہم تیار ہوں گے، جو آپ کریں گے ہم اس کا مقابلہ کریں گے، آخر تک جائیں گے، جو قومی غیرت ہے وہ ہمیں لا اله الا الله دیتا ہے، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہں جھکتے، جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ، ایک مسئلہ حل کرنے جائیں تو تین اور کھڑے ہوتے ہں، مودی کے غلد اندازے ہیں آپ دیکھیں گے چیزیں کہاں جاتی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، ہماری فوج اور قوم ایک پیج پر ہے، فیصلہ کیا ہے کسی قسم کی خلاف ورزی کی، ہماری پوری تیار ہے، یہ جو جنگ ہوگی دنیا کو بتارہے ہیں کہ آپ اس کے ذمہ دار ہوں گے، وہ بین الاقوامی ادارے ذمہ دار ہوں گے جن کا کام جنگی روکنا ہے، اب اقوام متحدہ کا ٹرائل ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم نے اقوام متحدہ کو درخواست دے دی ہے اور اب عالمی عدالت انصاف سمیت دنیا کے ہر فورم پر جائیں گے، کشمیری کمیونٹی کو متحرک کریں گے اور لندن میں کشمیر کے لیے تاریخی لوگ نکلیں گے،جنرل اسمبلی میں وہ پبلک نکلے گی جو ان لوگوں نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، سب سے زیادہ میں اسے پروموٹ کروں گا، ہر فورم پر اٹھاؤں گا، اللہ سے امید رکھتے ہی جو کشمیر میں ہوا اس کے بعد صرف یہ آزادی کی طرف جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو پھر کہتا ہوں کہ بالکل غلط فہمی میں نہ رہیں، آپ نے جو کشمیریوں کے ساتھ کیا ہے، قانون پاس کرکے کیا وہ ہاتھ کھڑے کردیں گے، اب کشمیری بھی تگڑے ہوچکے ہیں، موت کا خوف ان میں سے چلا گیا، جس طرح وہ نکلے ایسے نڈر قوم نکلتی ہے، مودی اس قوم کو غلام نہیں بناسکیں گے، جو آزاد کشمیر پر سوچا ہوا ہے اس کے لیے تیار ہوجائیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وقت آگیا ہے آپ کو ایک سبق سکھائیں۔

واضح رہےکہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے۔

قابض بھارتی حکمرانوں نے جموں و کشمیر میں ٹیلی فون، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے جب کہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند اور سینکڑوں کشمیری رہنما گھروں میں نظر بند یا گرفتار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے گھروں سے باہر نکل کر مودی سرکار کے اقدامات کے خلاف مظاہرے کیے۔

حکومت پاکستان نے بھارتی اقدامات کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this:
Indian Army in Kashmir
Previous Post کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، پاکستانی درخواست
Next Post کاغذ کا ٹکرا 1947 میں کشمیر کی حیثیت تبدیل نہ کرسکا اور نہ اب کرسکے گا، آرمی چیف
General Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.