geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، پاکستانی درخواست

August 14, 2019 0 1 min read
Indian Army in Kashmir
Share this:

Indian Army in Kashmir

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیے جانے کی درخواست کر دی ہے۔ اس مناسبت سے پاکستانی وزیر خارجہ نے سکیورٹی کونسل کی صدر کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کی صدر ژوانا ورونَیکا (Joanna Wronecka) کے نام تحریر کیا ہے۔ پاکستان اس اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو زیربحث لانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اسلام آباد نے اس میٹنگ کی درخواست بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی دستوری حیثیت کے بدلے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کی ہے۔

سکیورٹی کونسل کے نام لکھے گئے خط میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ موجودہ حساس صورت حال میں پاکستان کوئی اشتعال انگیزی نہیں کرے گا لیکن پاکستان کے اس ضبط و تحمل کو بھارت اس کی کوئی کمزوری خیال نہ کرے۔ اس خط کے مندرجات کو نیوز ایجنسی روئٹرز نے دیکھ کر رپورٹ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید تحریر کیا ہے، ”اگر بھارت طاقت کے استعمال کا انتخاب کرتا ہے تو پھر پاکستان بھی مجبور ہو جائے گا کہ وہ ایسے بھارتی اقدامات کا مناسب جواب اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ دے اور یہ اس کے اپنے تحفظ کے تناظر میں ہو گا۔‘‘ یہ امر اہم ہے کہ کشمیر کئی دہائیوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازعہ اور منقسم خطہ ہے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں کہ پندرہ رکنی سلامتی کونسل اس پاکستانی خط پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کرے گی۔ پاکستان کا موقف ہے کہ میٹنگ طلب کرنے کے معاملے پر اُسے چین کی حمایت حاصل ہے۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آیا سلامتی کونسل کا کوئی مستقل رکن بھی کشمیر کے معاملے پر اجلاس طلب کرنے کی کوئی باقاعدہ درخواست کرتا ہے۔

رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی صدارت پولینڈ کے پاس ہے۔ پولستانی وزیر خارجہ یاسیک کاپوٹوویچا (Jacek Czaputowicz) نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خط کونسل کو موصول ہو گیا ہے۔ کاپوٹوویچا نے مزید کہا کہ اس خط کے مندرجات پر بحث کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی اندرونی صورت حال بدستور نازک ہے۔ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ پندرہ اگست کو ملکی یوم آزادی کے بعد سے کرفیو میں نرمی پیدا کر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کرفیو میں نرمی کے باوجود ٹیلی فون رابطے منقطع رہیں گے اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال نہیں کی جائے گی۔

ریاستی گورنر نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ مواصلاتی رابطے بدستور منقطع رکھے جائیں گے کیونکہ حکومت ‘دشمن قوتوں‘ کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتی۔ بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر کے خصوصی دستوری تشخص کو نریندر مودی حکومت نے پانچ اگست کو ختم کر دیا تھا اور اُسی دن سے وادی میں نقل و حرکت اور مواصلاتی رابطوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف
Next Post ہم تیار ہیں، وقت آ گیا ہے کہ مودی کو ایک سبق سکھائیں: وزیراعظم کا بھارت کو پیغام
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.