geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تُو کون؟۔۔۔۔ مَیں خواہ مخواہ

February 25, 2019 0 1 min read
Elections
Share this:

Elections

تحریر : نجیم شاہ

کچھ لوگ بڑے ہی دلچسپ ہوتے ہیں، دوسروں کے معاملات میں بلاوجہ اپنی پولیو زدہ ٹانگ اڑانا اُن کا محبوب ترین مشغلہ ہوتا ہے۔ ایک دم دبنگ انٹری !!! متعلقہ معاملے سے تعلق نہ بھی ہو پھر بھی اپنی دانشوری جھاڑتے رہتے ہیں۔ یہ ہمارا اجتماعی نفسیاتی مسئلہ بن چکا ہے۔ ہر کوئی دوسرے کے معاملات میں ٹانگ اڑانا اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔ پاکستان کے ایک علاقے کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر وہاں کوئی کاغذ تھامے کچھ لکھ رہا ہو تو وہ پوچھتے ہیں کہ کیا لکھ رہے ہو؟ اور پھر خود ہی مخاطب ہوتے ہیں کہ اگر کسی کو خط لکھ رہے ہو تو میرا سلام لکھنا، اگر کسی کے خلاف درخواست دے رہے ہو تو میری گواہی ڈال دینا۔۔۔ تُو کون؟۔۔۔ میں خواہ مخواہ !!! ایسی ہی شکایات ہمارے بعض صحافی بھائیوں کو بھی ہے۔

وہ گلہ کرتے ہیں کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم اخبار کیلئے خبر لکھ رہے ہوں تو ایسے میں کوئی نہ کوئی مخواہ مخواہ بھی ٹپک پڑتا ہے۔آپ دُنیا میں کہیں بھی چلے جایئے، ان ممالک میں لوگوں کے رویئے اس طرح کے نہیں ہیں، وہاں لوگ واقعی اپنے کام سے کام رکھتے ہیں، دوسروں کے معاملات میں ٹانگ نہیں اڑاتے، نہ ہی دوسروں کی فکر میں گھلنا اپنا فرض سمجھتے ہیں جبکہ ہم نے اپنے کام سے کام نہیں رکھنا بلکہ دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانا، دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنا، خود کی بجائے دوسروں کو سیدھے رستے پر چلانے کی کوشش کرنا اور اپنے علاوہ سب کو بدراہ، بددیانت اور بے ایمان سمجھنا ہے۔

ہماری ذاتی زندگی کی بیشتر مشکلات شروع ہی اس وقت ہوتی ہیں جب ہم دوسروں کے معاملات میں دخل در معقولات بلکہ نامعقولات شروع کر دیتے ہیں۔ کون کیا کر رہا ہے؟۔۔۔ کہاں آ رہا ہے؟۔۔۔ کہاں جا رہا ہے؟۔۔۔ اس کا ذریعہ آمدنی کیا ہے؟۔۔۔ کتنا کماتا ہے؟۔۔۔ اس کا گھر کتنا بڑا اور کیسا ہے؟۔۔۔وہ کیا کھاتا ہے؟۔۔۔۔ کیسے کپڑے پہنتا ہے؟۔۔۔۔اگر کوئی بے روزگار ہے تو اُس کے والدین سے زیادہ فکرمند یہ لوگ ہوتے ہیں کہ وہ نِکمّا کیوں ہے۔گویا ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جو دوسروں سے متعلق اور خود سے غیر متعلق ہو، ہم اس کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ہماری پسند کے مطابق اپنی شخصیت کو بنائے، قطع نظر اس کے کہ ان کے احساسات و جذبات کیا ہیں اور انہیں کیا بات اچھی لگتی ہے اور کیا بُری لگتی ہے۔

ہم مسلسل اپنی بات منوانے پر تُلے رہتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسی فطرت اکثر توقع کے برعکس نتائج دیتی ہے۔ ہمارے ہاں اپنے کام سے کام رکھنے کی سب سے بہترین مثال اگر کسی شعبے میں دیکھنے کو ملتی ہے تو وہ سیاست ہے۔ آپ سیاستدانوں، ایم این ایز، ایم پی ایز کو ہی دیکھ لیں۔ صرف یہی لوگ ہیں جو اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد وہ پانچ سال تک آپ کے مسائل سے دور ہی رہتے ہیں بلکہ وہاں ٹانگ اڑانا بھی مناسب نہیں سمجھتے اور جب اگلے انتخابات قریب آتے ہیں تو دو تین ماہ کیلئے اُن کی ٹانگ اڑائی ووٹر کو بھی برداشت کر ہی لینی چاہئے۔

دُنیا میں چاہے کچھ بھی ہو جائے، ملک کی خارجہ پالیسی یا داخلہ پالیسی چاہے کوئی بھی ہو، ملکی معیشت کسی بھی ڈگر پر چلے، عوام کے حالات جیسے بھی ہوں یہ لوگ مستقل اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں یعنی اپنے ذاتی مفادات کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا۔ ہمیں کم از کم اُن سے ہی سبق حاصل کر لینا چاہئے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دوسروں کے معاملات میں اڑائی جانے والی پولیو زدہ ٹانگ کو آخر کار کٹنا ہی ہوتا ہے تاہم اگر اس مرض پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو ٹانگ کے ساتھ ساتھ اُس شخص کی ناک کٹنے میں بھی دیر نہیں لگتی۔
Najeem Shah

تحریر : نجیم شاہ

Share this:
Agha Siraj Durrani
Previous Post خود بھی شرمسار ہو، مجھے بھی شرمسار کر
Next Post شادی کی رسمیں یا فضول خرچی
Pakistani Wedding Rituals

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.