geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قدرت کا ثمر ہمارے لئے آفت کیوں؟

July 29, 2019 0 1 min read
Rain
Share this:

Rain

تحریر : ذوالقرنین ہندل

زمانہ قدیم میں بھی بارشوں کو نعمت سمجھا جاتا تھا۔مگر بے جا بارشیں لوگوں کے لئے زحمت کا باعث بھی بن جاتی تھیں۔دنیا میں دیگر مخلوقات کی نسبت انسان کو’اشرف‘ کا درجہ دیا گیا۔ اوربنی نوع انسان نے واقعی اپنے اشرف ہونے کا ثبوت دیا۔آج انسان اپنی ذہانت کی بدولت ٹیکنالوجی کے استعمال سے اللہ کی دی ہوئی بڑی نعمتوں سے مستفید ہو رہا ہے۔وقت کے ساتھ انسانوں کے رہن سہن میں بھی جدت آئی۔یہی وجہ ہے کہ آج لوگ ایسے علاقوں میں بھی متوازن زندگی بسر کر رہے ہیں، جہاں سارا سال بارشیں ہوتی ہیں۔

پاکستان میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے۔مون سون ہواؤں، بادلوں، اور بارشوں کا ایک سلسلہ ہے۔جو موسم گرما میں ایشاء کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی بارشوں کا باعث بنتا ہے۔یہ سلسلہ افریقہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب اور بحر ہند کے اوپر گرمی کے باعث بننے والے آبی بخارات سے شروع ہوتا ہے۔ جو بعد ازاں بادلوں اور بارشوں کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔جون کے آغاز میں یہ سلسلہ سری لنکا اور جنوبی بھارت جیسا کہ (کیرالا اور تامل ناڈو وغیرہ) میں داخل ہوتا ہے۔پھر مشرق کی طرف نکل جاتا ہے۔اس سلسلے کا کچھ حصہ بھارت کے اوپر برستا ہوا کوہ ہمالیہ سے آ ٹکراتا ہے۔اور کچھ حصہ شمال مغرب کی طرف سے پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔جولائی کے درمیان میں مون سون کے بادل لاہور پہنچ جاتے ہیں اور پاکستان میں ساون کا آغاز ہوتا ہے۔

بارشیں کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں۔یہ پانی کی قلت کو کم کرتی ہیں۔گرمی کی شدت کو کم کرتی ہیں۔زمین کی زرخیزی بڑھاتی ہیں۔فصلوں کو پروان چڑھاتی ہیں۔سبزا، پھل اور پھول کسی طرح بارش سے وابستہ ہوتے ہیں۔وغیرہ۔یہی وجہ ہے کہ بارشوں پر بہت سے نغمات گائے اور فلمائے جاتے ہیں۔

لیکن راقم نے جب سے ہوش سنبھالا ہے،بارش کو کسی اور ہی نظریے سے دیکھا ہے۔خاص کر مون سون کی بارشیں پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علاقوں میں تباہی کی علامت ہی تصور ہوتی ہیں۔قیام پاکستان سے اب تک ہم کم و بیش چالیس کے قریب سیلابوں کا سامنا کرچکے ہیں۔دیگر بار میرا گاؤں زیر آب آچکا ہے اور فصلیں برباد ہونا تو جیسے’سالانہ معمول‘ بن چکا ہے۔شاید! پاکستان میں دیگر قدرت کے ثمرات کی طرح بارش سے بھی استفادہ حاصل نہیں کیا جاتا۔بلکہ لوگوں کی بربادی لئے بارش کا پانی کھلے عام چھوڑ دیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں شہر و دیہات ندیوں کا منظر پیش کرتے ہیں۔یہ سب ہماری غیر مستحکم جمہوری حکومتوں،اداروں اور نا مناسب منصوبہ بندی کی بدولت ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث کم و بیش آٹھ سے دس لوگ مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔اور بیس کے قریب زخمی ہوئے۔ دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔کچے مکانات گر گئے۔لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں گزر گاہیں متاثر ہونے لگیں۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی ریلوں نے سیاحوں کے ساتھ علاقہ مکینوں کی بھی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔ملک بھر میں بجلی کے سینکڑوں فیڈر ٹرپ ہونے لگے۔بجلی کی ترسیل کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔زیر آب دیہاتیوں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔مال مویشی بہہ رہے ہیں۔ لوگ نکل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے نزدیک مون سون کی بارشیں مزیدچند ہفتے وقفے وقفے سے برسنے کے امکانات موجود ہیں۔ماضی میں تو ہماری حکومتیں سیلابی صورتحال میں اپنی غفلتوں کی بدولت ملک کا بڑا نقصان کرچکی ہیں۔ مگر موجودہ حکومت کے پاس ایسی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع موجود ہے۔

حکومتی نمائندوں اور اداروں کو بروقت شہروں میں سیورج یعنی ندی نالوں کی صفائی کرانا ہوگی۔انہیں مرمت کرانا ہوگا۔کئی ممالک میں تو سارا سال بارشیں ہوتی ہیں۔مگر وہاں نہ سیورج کا نظام غیر فغال ہوتا ہے،نہ کہیں بجلی کے فیڈر ٹرپ کرتے ہیں۔ہمیں اپنی سپلائی لائنز کو بہتر بنانا ہوگا۔اچھے اور معیاری سرکٹس لگانا ہوں گے۔ اگر مون سون سے چند ماہ پہلے ہی انتظامات مکمل ہو جاتے تو، بہت سے نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔

زرعی ممالک کے لئے تو بارشیں انتہائی مفید ہوتی ہیں۔ہمارے ہاں اگر دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح مزیدڈیم،بیراج اورلاگون بنائے جائیں تو، ہم نہ صرف زرعی رقبوں کے لئے مزید پانی جمع کرسکتے ہیں بلکہ بجلی کی پیداوار بھی بڑھا سکتے ہیں۔ہمارے ہاں نئی منصوبہ بندی تو دور کی بات، پرانے ندی نالوں کی صفائی کی نہیں کی جاتی۔یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں نالہ ڈیک، عیک، لئی اور دیگر نالے دیہاتوں کے دیہات بہا لے جاتے ہیں۔

’نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے پیغامات واقعی قابل تعریف ہیں۔مگر محض پیغامات کافی نہیں۔سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔آج ہم پانی کی قلت کا رونا روتے ہیں۔ہمارے بعض علاقوں میں پینے کے لئے پانی تک میسر نہیں۔ ہزاروں ایکڑ پانی کی کمی اور ترسیل کا نظام نہ ہونے کے باعث بنجر ہیں۔ہم نے سیلابی پانی کو جمع کرنے کے لئے کس سطح پر عملی اقدامات کئے ہیں؟ہم پانی جیسی نعمت کو ہر برس ضائع کرنے کے ساتھ، اس کی ہولناکیوں کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

شاید! کفران نعمت کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہو۔دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے منصوبہ بندی ہورہی ہے۔مگر ہم آج بھی اپنے پرانے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔موجودہ حکومت سے گزارش ہے کہ، سیلاب سے نبردآزما ہونے اور پانی کو جمع کرنے کے لئے بڑے عملی اقدامات اٹھائے۔تا کہ ہماری آئندہ نسلیں ان مسائل سے دو چار نہ ہوں۔اور پانی جیسی عظیم نعمت سے محرو م ہونے اور نقصان اٹھانے کی بجائے، مستفید ہوں۔
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Imran Khan
Previous Post پاکستان میں قانون کی بالادستی ہی مسائل کا حل ہے: وزیراعظم عمران خان
Next Post آمریت سے بدتر عوام پر حکمران مسلط ہیں جو جھوٹے الزامات لگا کر مخالفین کو گرفتار کروا رہے ہیں۔ رانا مبشر اقبال
Rana Mubashir Iqbal

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.