geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوئی سوچتا ہی نہیں

August 5, 2019August 9, 2019 0 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

تحریر : الیاس محمد حسین

پاکستان میں سونامی لانے کا دعویٰ کرنے والے سیاستدان نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا صرف پاکستان کی بہتری کیلئے سیاست میں قدم رکھاعوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔۔ کم و بیش یہی باتیں میاں نواز شریف بھی کرتے رہتے ہیں سابقہ صدر آصف علی زرداری بھی ۔۔میاں شہباز شریف بھی ایسی باتیں کرکے عوام کا دل موہ لیتے ہیں مجھے یقین ہے بلکہ آپ لوگ ناراض نہ ہوں تو میں سب کے سامنے دعوےٰ کرتاہوںیہی خوشنما باتیں،عوام کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں اوربلند بانگ دعوے ان کے سیاسی جانشین بھی کریں گے عوام پر حکمرانی کیلئے نئی کھیپ تیار ہورہی ہے کچھ عملاً سیاست میں آگئے ہیں کچھ کا انتظار کیا جارہا ہے نئی کھیپ میں محترمہ مریم نواز۔تو۔میاں نواز شریف کی جانشین ہوں گی ،بلاول بھٹو زرداری توآصف زرداری کے ہونہار صاحبزادے ہیں جو لات مارکر عمران خان کی حکومت کرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر مرتضیٰ بھٹو کے اکلوتے بیٹے ہیں جن کا ماں کا کہناہے کہ وہ اپنے دادا کے سیاسی وارث ہیں جبکہ میاں حمزہ شہباز ۔ میاں شہباز شریف کے چکنے چکنے پوت ہیں جو متعدد بار نیب کی گرفت میں آ گئے ہیں ان کے بھائی سلمان رفیق اوربہنوئی علی عمران بھی نیب کو مطلوب ہیں اور چوہدری مونس الہی ۔۔ چوہدری خاندان کے سیاسی جانشین ہیں جن کی وزارت کیلئے چوہدری پرویز الہی مسلسل تحریک ِ انصاف کی حکومت کو پریشرائز کررہے ہیں اس کے علاوہ اور بھی کئی سیاستدانوںکی اولاد سیاست میں اپنا مقدر آزمارہی ہیں لیکن ان خانوادوں کے بارے میں کہا جارہاہے یہ پید ا ہی اقتدار کیلئے ہوئے ہیں باقی رہ گئے22کروڑ عوام کے بچے وہ اس قابل کہاں کہ انہیں چھوٹی موٹی سرکاری نوکری بھی مل سکے اونہہ کیڑے مکوڑوں کہیں کے۔ اشرافیہ کے اسی طرز ِ عمل کی وجہ سے آج اس ملک میں زندگی سے مایوس ، حالات کی بے رحمی کا شکار ، کم وسائل رکھنے والے اور سسک سسک کر قسطوں میں مرنے کے باوجود جینے کی آرزو کرنے کے بے چارے پاکستانیوں اکثریت ہے جو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہیں یہ لوگ جینے کی آرزو میں جئے جارہے ہیں اور بدقسمتی سے ان کی یہ خواہش محض خواہش کے سوا کچھ نہیں اس ملک کی ستم ظریفی یہ ہے کہ ان غریبوں کیلئے کوئی بھی نہیں سوچتا۔

حکمرانوں، فوجی ڈکٹیٹروں اور اپوزیشن سب کا رویہ عوام کے ساتھ ایک جیسا ہے شاید موجودہ حالات میں عوام کو دادرسی کے لئے اب کسی کرشمے کا انتظار ہے وزیروں، مشیروں اور ارکان اسمبلی کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو ان کے مفادات ایک ہیں وہ بھی صرف اپنے لئے سوچتے ہیں یاد نہیں کسی پارٹی نے کبھی عوامی حقوق کیلئے کوئی تحریک چلانے کااعلان کیاہو ۔۔ یا کسی سیاستدان نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر پولیس کی مار کھائی ہو حالانکہ اس طبقہ کی تمام آشائسیں عوام اور پاکستان کے دم سے ہیں اس کا ایک مطلب یہ بھی لیا جا سکتاہے یہ لوگ ہاتھی کے دانتوںکی طرح ہیں کھانے والے اور دکھانے والے اور حکمرانوں،اپوزیشن ارکان اور ان کے جانشین شاید یہ بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ لاہور کے کئی علاقے آج بھی ایسے ہیں وہاں مسائل کی بھرمارہے لوگ گندے پانی کے نکاس ،پینے کا پانی انتہائی آلودہ ،ٹوٹی سڑکیں، ابلتے گٹر اور مسائل در مسائل سے یہ آبادیاںدیہات کا منظر پیش کررہی ہیں لگتا ہی نہیں یہ لاہور کا علاقہ ہے بلکہ اسے لاہور کہنا بھی لاہور کی بے عزتی محسوس ہوتی ہے یہ علا قے جنجال پورہ بنے ہوئے ہیں اس وقت آدھا لاہور مسائلستان بناہوا ہے لوگ زندگی کی بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں۔

کیا یہ سمجھ لیا جائے کہ حکومت نے عوام کو ان کے حال اور حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ پاکستانی قوم کے بہتر مستقبل کیلئے حکمران تمام غیر ضروری اخراجات بند کردیں ،سرکاری وسائل کا بیدردی سے استعمال بند کیا جانا ضروری ہے ،ہر شطح پر سادگی کو فروغ دیا جائے ۔تمام سرکاری محکموں کے خرچ کو کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت ِ عملی وضح کرنے کی شدید ضرورت ہے، وفاقی اورتمام صوبائی حکومتوں میں مختصر کابینہ بنائی جائے وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج ، سرکاری محکموں میں نت نئی گاڑیاں خریدنا اور بیوروکریسی کا اختیارات سے تجاوز ہمارے ملکی وسائل کو چاٹ رہا ہے یہ وسائل عوام کی فلاح و بہبودپر خرچ کئے جائیں تومعاملات کافی بہتر کئے جا سکتے ہیں لیکن پھروہی بات کوئی سوچتا ہی نہیں۔ ہمارے حکمرانوں کے دل میں کروڑوں عوام کی خواہش کا کوئی احترام نہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا منتخب وزیر ِ اعظم کی حمایت میں کسی شخص نے سڑکوںپرآنا پسند نہیں کیا شاید حکمران اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھنے لگ جاتے ہیں۔

جب بھی یہ حکمران طبقہ عوام کو اپنا بھائی قرار دیتاہے مجھے یوں محسوس ہوتاہے جیسے یہ گالی دے رہے ہوں اشرافیہ غریبوںکو بھائی نہ سمجھے صرف عوام کو ان کے حقوق ہی دیدے تو کافی سارے مسئلے حل ہو جائیں گے لیکن کوئی سوچتاہی نہیں کوئی ان سے پوچھے اگر آپ ہمارے بھائی ہیں تو ہماری طرح گرمیوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کر سکتے ہیں؟۔ یہ تو بتائو تمہارے بچے مہینے میں کتنے دن فاقے کرتے ہیں۔ یہ بھی بتادو سحری اور افطاری میں کھانے کو کچھ نہ ہو تو روزے کیسے رکھے جاتے ہیں؟ تم کیا جانو محرومیوں،مایوسیوں،بیماری، غربت، بیروزگاری کا کیسا ذائقہ ہوتاہے ؟ ۔ہے کوئی جواب؟ان سوالوں کا۔ یقین جانوں یہ سارے موسم غریبوں کی زندگی میں ضرور آتے ہیں لیکن کیا کریں اب تو غریبوں کی بات کرنا فیشن بن گیا ہے کوئی بااختیار غریب تو کیا عام آدمی کے بارے میں سوچتا ہی نہیں۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Bilawal Bhutto - Shahbaz Sharif
Previous Post آرٹیکل 370 کا خاتمہ: اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دیدیا
Next Post میں کشمیری ہوں
Kashmiris

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.