اسلام آباد: جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اس وقت تک فرائض سرانجام دیں گے جب تک مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہیں ہو جاتی۔
یہ تعیناتی اس وقت سامنے آئی جب جوڈیشل کمیشن نے حالیہ دنوں میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج تعیناتی کی بھی منظوری دی۔
