geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اعداد و شمار ویب پورٹل پر جاری کردیے

July 4, 2021 2 1 min read
State Bank
Share this:

State Bank

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی پیش رفت پر اعدادوشمار کا اجرا شروع کردیا ہے جس کے مطابق جون 2021 میں میں ریکارڈ رقم کی آمد ہوئی ہے۔

بینک دولت پاکستان نے اپنے اہم پالیسی اقدامات میں شفافیت لانے کے عزم کے مطابق آج سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کی پیش رفت کے بارے میں باقاعدگی سے اعدادوشمار جاری کرنے شروع کردیے ہیں۔ آر ڈی اے میں شامل بینکوں کی انفرادی رپورٹوں پر مبنی اعدادوشمار یکجا کرکے ایک نئے ویب پیج پر عوام کو مہیا کردیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ستمبر 2020ء کو وزیر اعظم پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے اس اسکیم میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آج جاری کردہ نئے ویب پیج کے مطابق جون 2021ء تک دنیا بھر میں 171 ممالک سے 181556 اکاؤنٹس کھولے گئے، اور 1 اعشاریہ 562ارب ڈالر ان اکاؤنٹس میں جمع کرائے گئے۔
ویب سائٹ پر آن لائن کھولے گئے اکاؤنٹس کی تعداد، ڈ یپازٹس اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (این پی سیز) اور اسٹاک مارکیٹ کا ماہانہ رجحان دکھایا گیا ہے۔ اعدادوشمار سے پچھلے چند ماہ کے دوران ان تمام پہلوؤں میں تیزی کا رجحان نظر آتا ہے۔

جون 2021ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے آغاز سے اب تک ڈیپازٹس کی بلند ترین رقم (310 ملین ڈالر) اوراین پی سی کی بلند ترین ماہانہ سرمایہ کاریاں (233 ملین ڈالر) آئیں۔ جون 2021ء تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 1050 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں 621 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری روایتی این پی سیز اور 429 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اسلامک این پی سیز میں کی گئی۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک کا ایک تاریخی اقدام ہے جو بہت سہل انداز میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی مالی نظام اور معیشت سے جوڑتا ہے۔ پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹلی اپنے ملک میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کا موقع ملا ہے جس کے لیے کسی بینک برانچ یا سفارت خانے جانے کی ضرورت نہیں۔

اس اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان میں ہر قسم کی بینکاری کرسکتے ہیں جن میں اپنے خاندان کے اسکول اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی، فنڈ ٹرانسفر، ای کامرس، ’روشن اپنی کار‘ کے ذریعے کار فنانسنگ اور ’روشن سماجی خدمت‘ کے ذریعے فلاحی عطیات دینا شامل ہیں۔

ساتھ ہی یہ اکاؤنٹ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں منفرد سرمایہ کاری مواقع فراہم کرتا ہے جس میں روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں شکلوں میں پرکشش منافع دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ آر ڈی اے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ٹیکس کے امور آسان ہیں، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اس اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری سے ہونے والی آمدنی پر پاکستان میں ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی شرط سے مستثنیٰ ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ اکاؤنٹ مکمل طور پر قابل واپسی (repatriable) ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت میسر ہے کہ وہ کسی دشواری کے بغیر اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم واپس اُس ملک میں لے جاسکتے ہیں جہاں وہ مقیم ہیں۔

Share this:
Rakhi Sawant and Aamir Khan
Previous Post طلاق کے بعد راکھی ساونت نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کردی
Next Post اسد شفیق نے خامیوں کو دور کرکے زبردست کم بیک کو ہدف بنالیا
Asad Shafiq

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.