geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زہر، خفیہ سروسز اور کاروباری شخصیات: لِٹوینینکو قتل کے 15 سال

November 24, 2021 0 1 min read
Alexander Litvinenko
Share this:

Alexander Litvinenko

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی خفیہ ادارے کے سابق ایجنٹ الیگزانڈر لِٹوینینکو کو کس نے زہر دیا؟ لندن میں ان کی پُراسرار موت کے پندرہ برس بعد بھی اس سوال کا جواب نہ مل سکا لیکن شبہ روسی حکام پر ہی ہے۔

23 نومبر 2021 ء کو الیگزانڈر لِٹوینینکو کی موت کے 15 سال مکمل ہو گئے۔ وہ ماضی میں روسی خفیہ ادارے کے جی بی اور بعد از سویت دور میں روس کی داخلی خفیہ سروس ایف ایس بی کے کارکن تھے۔ سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد کریملن کے کسی ناقد کی غیر ملک میں زہر کے نتیجے میں ہونے والی یہ پہلی موت ہے جس کی خبر منظرِعام پر بھی آئی۔

الیگزانڈر لِٹوینینکو سابق سویت یونین اور بعد میں روس کے سکیورٹی ادارے کے لیے گیارہ برس تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے یعنی 1988 ء تا 1999ء۔ سن 2000 میں وہ منحرف ہو کر برطانیہ چلے گئے، وہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی۔ تاہم ان کے بارے میں خفیہ معلومات ان کے ملک سے فرار کے چند سالوں پہلے سے ہی فاش ہونا شروع ہو گئی تھیں۔جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کرنے والا برطانوی شہری گرفتار

1998ء میں لِٹوینینکو اور ان کے کئی ساتھیوں نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہیں با اثر اشرفیہ اور سیاستدانوں کی طرف سے بورس بیرسسوسکی کو قتل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ بورس بیرسسوسکی کا تعلق بھی روسی اشرفیہ سے تھا اور وہ ایک حکومتی اہلکار، بزنس مین اور انجینیئر بھی تھے۔

بعد ازاں لِٹوینینکو کو ایف ایس بی سے فارغ کر دیا گیا اور کئی بار انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے لے کر ہتھیاروں کے غیر قانونی حصول تک کے الزامات عائد کیے گئے۔ ابتدائی طور پر یا ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے یا تو انہیں بری کر دیا جاتا یا روسی عدلیہ میں استغاثہ ایک مقدمہ ختم ہونے کے فیصلے کے ساتھ ہی اُسی دن ایک نیا مقدمہ شروع کر دیتی۔

ولادیمیر پوٹن کے روسی فیڈریشن کے صدر بننے کے بعد صرف آخری مجرمانہ کارروائی میں لِٹوینینکو کو ساڑھے تین سال کے پروبیشن کی سزا سنائی گئی تھی – تاہم یہ سزا انہیں ان کی غیر حاضری میں سنائی گئی تھی کیونکہ وہ اُس سے قبل ہی روس سے نکلنے میں کامیاب ہو چُکے تھے۔

ایف ایس بی کے سابق ایجنٹ الیگزانڈر لِٹوینینکو 2004ء میں برطانوی خفیہ سروس MI6 کے ایجنٹ بن چُکے تھے اور انہوں نے ہسپانوی خفیہ سروس کے ساتھ بھی کام کیا تھا اور یورپ میں روسی مافیا اور اُس کے روسی حکام کے ساتھ روابط کے بارے میں خفیہ معلومات آگے پہنچائیں۔ لِٹوینینکو بارہا روسی خفیہ اداروں اور ذاتی طور پر ولادیمیر پوٹن کے خلاف الزامات لگاتے رہے۔ غیر معمولی بین الاقوامی توجہ کا باعث ان کی کتاب بلوئنگ اَپ رشیہ (Blowing up Russia) بنی۔ اس کتاب کو انہوں نے روسی مؤرخ یوری فلشٹنسکی کے تعاون سے شائع کیا تھا۔ یہ کتاب میں 1999ء میں روس میں رہائشی مکانوں میں ہونے والے دھماکوں اور کئی دیگر دہشت گردانہ حملوں کے لیے چیچنیا کی جنگ کا جواز پیش کرنے اور ولادیمیر پوٹن کے اقتدار میں آنے کی منظم کوششوں جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ نیز ایف ایس بی اور مجرمانہ گروہوں کے درمیان روابط پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔

برطانوی عدلیہ کی تحقیقات کے مطابق یکم نومبر 2006ء کو الیگزانڈر لِٹوینینکو کو زہر دیا گیا تھا اس کے تین ہفتے بعد ان کی موت ہسپتال میں ہوئی۔ طبی تحقیقات سے پتا چلا کہ ان کے جسم میں کم دستیاب تابکار Isotops Polonium-210 کے اثرات پائے گئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لِٹوینینکو کے ایک طویل عرصے سے جاننے والے نے زہر دیا۔ ہوا یہ تھا کہ روسی فیڈریشن کے سینٹرل گارڈ آفس کے سابق افسر آندرے لوگووئی نے روسی تاجر دیمتری کوٹون کی ملی بھگت سے الیگزانڈر لِٹوینینکو کو زہر دینے کی منصوبہ بندی کی ۔ تفتیش کے مطابق یہ کارروائی لندن کے ہوٹل کے بار میں ملاقات کے دوران عمل میں آئی۔ لِٹوینینکو کی چائے میں Isotops Polonium-210 ملایا گیا۔ برطانوی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیشی کارروائی سے تمام ایسے نشانات ملیں ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ قتل روسی ریاست کے ایما پر کیا گیا۔

جرمنی میں بھی الیگزانڈر لِٹوینینکو کو زہر دے کر قتل کرنے کی کارروائی کی تفتیش کی گئی جس سے پتا چلا کہ دیمتری کوٹون جو لِٹوینینکو کی موت سے کچھ پہلے ہی اُن سے لندن میں ملا تھا، نے ماسکو سے لندن سفر کے درمیان Isotops Polonium-210 کے نشانات چھوڑے تھے۔ اس کے علاوہ جرمن شہر ہیمبرگ میں کوٹون کی سابقہ بیوی کے اپارٹمنٹ میں جہاں وہ ٹھہرا تھا اور اُس گاڑی میں جس سے وہ ایئرپورٹ سے خاتون کے گھر میں پہنچا تھا کے اندر مہلک مادے Isotops Polonium-210 کی معمولی مقدار ملی تھی۔

Share this:
Fans
Previous Post پاک بھارت کرکٹ؛ یو اے ای میلہ سجانے کیلیے بے تاب
Next Post سری لنکا میں کشتی الٹ گئی، 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
Sri Lanka Boat Capsize

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.