ممبئی: پاکستانی ڈرامے بھارت میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد کے دل جیت رہے ہیں اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سوشل میڈیا سینسیشن شہناز گل بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستانی شوز سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے حانیہ عامر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا ہے۔
فریدون شہریار کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شہناز گل پاکستانی فنکاروں کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے نہ صرف حانیہ عامر بلکہ بلال عباس خان اور فواد مصطفیٰ کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ شہناز نے خاص طور پر پاکستانی ڈراموں میں دکھائے جانے والے نرم و نازک رومانس کی جانب اپنی کشش کا ذکر کیا۔
شہناز گل کے پسندیدہ پاکستانی اداکار
شہناز گل نے انٹرویو میں کہا کہ “مجھے حانیہ عامر بہت پسند ہیں، وہ میری فیورٹ ہیں۔ بلال عباس خان، میں ان سے محبت کرتی ہوں۔ اور فواد مصطفیٰ بھی بہت اچھے لگتے ہیں۔” انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں میں پائے جانے والے سست رفتار رومانس اور مرکزی کرداروں کے درمیان شائستہ کیمسٹری کو بے حد سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ناظرین مسلسل اس انتظار میں رہتے ہیں کہ جوڑا قریب آئے، لیکن ان کے درمیان موجود فاصلہ رشتے کو زیادہ پاکیزہ اور معصوم محسوس کرواتا ہے۔ یہی عنصر انہیں پاکستانی ڈراموں کی جانب کھینچتا ہے۔
پسندیدہ ڈرامے کون سے ہیں؟جب ان سے ان کے پسندیدہ ڈراموں کے بارے میں پوچھا گیا تو شہناز گل نے دو مشہور پاکستانی راموں کا نام لیا۔ انہوں نے فوراً م زندگی ہے تو کا ذکر کیا جس میں حانیہ عامر اور بلال عباس خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کبھی میں کبھی تم کو بھی اپنی پسندیدہ فہرست میں شامل کیا، جس میں حانیہر کے ساتھ فواد مصطفیٰ نظر آئے تھے۔
شہناز گل کا یہ اعتراف واضح کرتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معیار اور اس کی کہانیاں سرحد پار بھی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔
