geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہو گئے

October 1, 2021 1 1 min read
Hurricane
Share this:

Hurricane

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہو گئے اور بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سندھ سے دور ہونے لگا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، شہر آج میں کہیں کہیں معتدل اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں سے وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو رہا ہے، کل تک سندھ میں بارش کا امکان ختم ہوجائے گا، شہر میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی کم ہوگئے۔

البتہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تاحال شدید بارشوں کا امکان موجود ہے، ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش جاری رہی۔

سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 24 ملی میٹر ، فیصل بیس پر 20 ، مسرور بیس پر 19، ڈیفنس میں 17، گلشن حدید میں 16 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کیا تھا جس میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹے کے دوران طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

کیٹی بندر کی ساحلی پٹی پر طوفانی ہوائيں چلنے کے بعد ماہی گیروں نے کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی تھیں۔

خراب موسم کی پیش گوئی کے بعد کراچی کے سمندر میں نہانے پر بھی 5اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، جامعہ کراچی میں امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں اور شہر میں ممکنہ تیز بارش کے پیش نظر اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے اہل کار کشتیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

تاہم اب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان کم ہو گیا ہے۔

Share this:
Mullah Abdul Ghani Baradar
Previous Post جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ملا برادر
Next Post افغانستان اور علامہ اقبال
Allama Iqbal

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.