geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سراج الحق کو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فکر

June 6, 2020June 6, 2020 0 1 min read
Siraj-ul-Haq
Share this:

Siraj-ul-Haq

تحریر : میر افسر امان

پاکستان کو بیرون ملک سے اربوں کا زر مبادلہ کما کر بھیجنے والے پاکستانی کررونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے غیر ممالک میں مشکلات کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں سرمایاداروں نے کہیں تنخوائوں میںکمی اور کہیں مزدورں کی چھاٹیاں کرکے بے روزگار کر دیا ہے۔ یہ مزدور مختلف ملکوں سے اپنے اپنے گھروں کو آنے کے لیے بے چین ہیں۔ دنیا بھر میںہوائی سفر پر کررونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کی وجہ سے یہ بے چینی مذید بڑھ گئی ہے۔ اس مشکل کا نوٹس لیتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر جناب سراج الحق نے پاکستانی مزدورں کو باعزت طریقے سے پاکستان لانے کے لیے حکومت وقت پر زور دیا ہے۔

حکومت نے کچھ طیارے چارٹر ڈکر کے انتظامات کیے ہیں، مگر اس کی رفتار سست ہے۔ ان میں تیزی لانے کی سخت ضرورت ہے۔ جن مزدورں کو لایا جارہا ہے اُن سے بھی کررونا ٹیسیٹنگ اورکراٹین کرنے کی فی کس چار ہزار روپے چارج کرنے پر ا عتراض کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں اربوں روپے کا زر مبادلہ کما کر دینے والوں مزدروںکی جیب پر ڈاکا نہ ڈالے۔ اس پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق صاحب نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ ہر ایئر پورٹ پر الخدمت فائونڈیشن فری ٹسٹینگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل جب کررونا وائرس کے پاکستان میں شروع ہونے پر سراج الحق نے حکومت کو کہا تھا کہ جماعت اسلامی کی الخدمت فائونڈیشن پاکستان میں کے سارے ہسپتال حکومت کے سپرد کرنے کے لیے جماعت اسلامی تیار ہے۔ مگر بے سمت چلنے والی حکومت نے اس پیش کش کو مختلف بہانوںسے مناسب نہیں سمجھا۔الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھر کے سرکاری اور سول ہسپتالوں میں کررونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری سامان مہیا کیا۔ جس میں ماسک ، سینی ٹاہزر اور سیفٹی کٹس شامل ہیں۔ عام لوگوں میں کثیر تعداد میں سیفٹی ماسک تقسیم کیے تھے۔ بے روزگار ہونے والے مزدورں کی بڑے پیمانے پر مالی مدد بھی کررہی ہے۔ دھیاڑی پر کام کرنے والے مزدورں کے گھروں میں روزانہ کی بنیاد پرکھانا پہنچانے کے کام میں مصروف ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن کے اور دوسرے کئی ڈاکٹروں کو کررونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کررونا وائرس میں خود مبتلا ہو کر شہید بھی ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ حکومت کی طرف سے ناکافی انتظامات اور ضروری حفاظتی سامان کی کمی ہے۔

جماعت اسلامی کے ڈاکٹروں کی پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلی ہوئی تنظیم ”پیما” اورڈاکڑوں کی دوسری تنظیموں کے درجن بھر ڈاکٹروں نے مشترکہ پریس کانفرنس اور سوال جواب کا سیشن کراچی پریس کلب میں کی۔ اس پریس کانفرنس کا مقصد عوام میں کررونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی آگائی مہم ، سوشل میڈیا پر افواہوں کا توڑ، حکومت کی طرف سے جاری ایس او پی پر عمل درآمنداور حکومت کے ناکافی انتظامات کو عوام کے سامنے بیان کیا گیا۔ خاص کر کراچی کے ہسپتا لوں اور ڈاکڑوں ساتھ حکومت کے سلوک کا بھی احاطہ کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں کررونا وائرس کے سامان کی سپلائی اور اعداد شمار بتانے والے ادارے پر تنقید کی۔ کہا گیا کہ یہ ادرا جو اعداد شمار عوام کے سامنے رکھ رہا ہے، وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہوتے۔ اس ادارے کے سربراہ کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی، جہاں ملک کے کررونا مریضوں کا اڑتیس فی صد حصہ ہے دورہ کرنے کی درخواست کی گئی تو جواب دیا کہ میں تو خود کروٹین میں ہوں۔ حکومت سندھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کراچی کے ہسپتالوں کو ضرور سامان مہیا نہیں کیا جا رہا۔ ڈاکڑوں کے مسائل حل کرنے میں سندھ حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

کررونا وائرس کے متعلق روزانہ کی بنیا پر عوام کو روشناس کرانے والے حکومتی نمائندے ڈاکڑ ظفر کی کارکردگی پر بھی تنقید کی گئی۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر عوام کا مورل ڈائون کرنے والی خبروں کو کنٹرول کریں۔ کہا جاتا کہ ڈاکٹر پیسوں کے لیے خود مریضوں کو مار ہے ہیں۔ کررونا وائرس کچھ نہیں دشمنوں کا پرپیگنڈا ہے وغیرہ۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کراچی کی ہسپتالوں میں کررونا وائرس کے علاوہ ساری بیماریوں کا علاج ڈاکٹر کر رہے ۔ ہسپتالوں میںاو پی ڈیز کھلی ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بھی بال بچے ہیں۔ وہ بھی اس وقت مصیبت میں مبتلا ہیں۔ان کی کہیں تنخوائیں کم کی جاتی ہیں۔ کہیں استعمال کے لیے ضروری سامان مہیا نہیں کیا جارہا۔ کررونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے شہید ہونے کی صورت میںاس کے با ل بچوں کے لیے حکومت کو پیکج کا اعلان کرنا چاہیے ،جس میں انشورنس کا بھی انتظام ضروری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ حکومت اورڈاکڑوں کی طرف بتائے گئے ایس او پی کی پابندی کریں۔ کررونا وائرس کے علاج سے حفاظتی تدبیروں پر عمل کرنے سے اسی فی صد کمی واقع ہو سکتی ہے۔

صاحبو! ہم اپنے گذ شتہ کالموں میں کررونا وائرس کو اللہ سے نافرمانی اور اللہ کے بندوں پر ناروا مظالم کی وجہ سے اللہ کی غضب کو دعوت دی گئی اور اللہ نے یہ عذاب نازل کر دیا۔کیا کشمیر میں انسانوں کو کئی ماہ سے کرفیو اور لاک ڈائون کے عذاب سے نہیں گزارا جا رہا ۔ مظلوم کشمیری اپنے مردوں تک کوا اپنے گھروں کے صحن میں دفنانے پر مجبور کر دیے گئے۔ آ ج کی ہی خبر ہے کہ بھارت کے سفاک فوجیوں اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے لاک ڈائون میں بند چودہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔جس دن سے دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا بنیادی رکن ،نریدر داس مودی بھارت کاوزیر اعظم بنا ہے، مسلمانوں کو سولی پر چھڑایا ہوا ہے۔ کبھی گائے جسے بھارت کی سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج نے دوسرے جانورں جیسا ایک جانور کہاہے ۔ اس کو گائو ماتاکہتے ہوئے انسانیت کے خلاف مہم جوئی بے انصافی ہے۔ مسلمانوں کو بھیڑ میں لاٹھیاں،مکے اور لاتیں مار مار کے شہید کر دیا جاتا ہے۔

جیے شری رام اور دوسرے شرکیہ نعروں پر مجبور کر شہید کر دینا کہاں کا انصاف ہے۔ جس ملک چین میں کررونا وائرس نے جنم لیا وہاں کے مظلوم مسلمانوں کو تشدد کا نشان بنا یا گیا۔ مذہب بیزار کیمونسٹ چین کا صدر کررونا وائرس کی تباہ کاریوں سے مجبور ہر مسجد میں جا کر مسلمانوں کی دعائوں میں شریک ہوتا ہے، کہ اللہ کررونا وائرس سے چین کو نجات دے۔بڑے بڑے فرعون بھی بے بس ہو گئے۔ ان کے پاس اس مرض کی ویکسین تک نہیں ۔نہ وہ ابھی تک بنا سکے ہیں۔ نہ جانے یہ کررونا کا عذاب کب تک رہتا ہے۔ اس لیے حکومت کوچاہیے کہ کیس ٹو کیس دیکھ ملک کا نظام چلائے۔مرکز کچھ کہتا ہے اور صوبے کچھ کہتے ہیں۔ اگر بازار اور شاپنگ پلازے کھل سکتے ہیں تو اسکول کالج کیوں نہیں کھل سکتے ؟ ہمارے ملک کی آبادی کا ستر فی صد حصہ دھاتوں میں رہتا ہے ۔ اللہ کا شکر ہے دھا تی آبادی کررونا وائرس کے مرض سے بچی ہوئی ہے۔ لہٰذا ایس او پی پر عمل کراتے ہوئے حکومت دھاتوں میں کاروبار کھول دینا چاہیے۔ تاکہ معیشت کا پہیا چلنا شروع ہو۔پتہ نہیں یہ کررونا وائرس کایہ مرض کب ختم ہو گا۔لہٰذا اس کے ساتھ ساتھ چلنا ہے۔اس لیے معیشت کاپہیا جاری رہنا چاہیے۔ ورنہ کررونا وائرس از خود نوٹس میں سپریم کورٹ کے ریماکس کے مطابق اگر کاروبار نہیں کھلا تو لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔ سراج الحق کے مطالبے کہ مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جد از جلد ملک لانے کی کوششوں کو تیز تر کرناچاہیے ۔اللہ کررونا وائرس کے عذاب سے پاکستان اور دنیا کو جلد بچائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Social Media
Previous Post کچھ تحریریں سوشل میڈیا پر قومی سوچ بڑہانے کا باعث بنتی ہیں
Next Post الوداع سردار عاطف
Sardar Atif Mazari

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.