geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا کی دلچسپ تحریرں

May 20, 2019 0 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : روہیل اکبر

ہمارا سوشل میڈیا بہت تیز ہو چکا ہے خاص کر فیس بک ،ٹویٹر اور واٹس ایپ نے جہاں عوام میں شعور پیدا کیا ہے وہیں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے گروپ اس میڈیا کے زریعے اپنے مخالفین کی کردار کشی میں بھی مصروف رہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر جماعت نے بھاری تنخواہوں پر ایسے کاریگروں کو بٹھا رکھا ہے جو ہر وقت مخالفین کی کردار کشی میں مصروف رہتے ہیں حالانکہ اس وقت سائبر کرائم کے حوالہ سے ہماری ایجنساں بھی بہت متحرک ہیں مگر اسکے باوجود آنکھ بچا کر سب کچھ ہورہا ہے اور آج میں سوشل میڈیا پر چلنے والی مختلف دلچسپ تحریروں کو جوڑ کر اپنا کالم ترتیب دے رہا ہوں۔

پانامہ کی شہزادی اور سے محل کا شہزادہ
سب سے پہلے تو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی کے حوالہ سے زیر گردش دو تحریریں ۔ایک طرف پاناما کی شہزادی اور دوسری طرف سوئس اور سرے محل کا شہزادہ عوام کا دکھ کم کرنے کے لیے باقی حصہ داروں کے ساتھ ملکر عید کے بعد اپنا اپنا جلوہ دکھائیں گے جبکہ اسی تقریب کی کسی اور نے یو ںمنظر کشی کی ہے کہ سعادت حسن منٹو سے کسی نے پوچھا: کیا حال ہے ملک کا؟ توکہا ”بالکل ویسا ہی جیسا جیل میں ہونے والی نماز کا ہوتا ہے اذان فراڈیا دیتا ہے، امامت قاتل کراتا ہے اور نمازی سب کے سب چور ہوتے ہیں”

” ڈاکٹر اور جج ”
انڈیا کے ایک ڈاکٹر نے 21 سال پہلے ایک قانونی نقطہ اٹھایا تھا جو ابھی تک حل نہیں ہواسوال یہ تھا کہ ڈاکٹر اور عدلیہ، دونوں پر کنزیومرز پروٹیکشن ایکٹ لاگو ہوتا ہے ڈاکٹر کو انسانی جان بچانے کے لیے لمحوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے جب کہ جج کو فیصلہ تک پہنچنے کے لیے مہینے نہیں سالوں لگ جاتے ہیں اور بعض اوقات مدعی اور مدعا علیہ کی دوسری نسل فیصلہ سننے کو حاضر ہوتی ہے اور فیصلہ پھر بھی کسی اوپر کی عدالت میں غلط ثابت ہو جاتا ہے بہرحال جج بری الزمہ جبکہ ڈاکٹر سے صرف تشخیص صحیح نہ ہو تو پھانسی پہ چھڑانے کو دوڑتے ہیں حالانکہ دونوں پہ ایک ہی ایکٹ لاگو ہے کوئی تو روشنی ڈالے اس دوھرے معیار پہ اور کیاپاکستان میں بھی یہی صورت ہے؟

اراکین اسمبلی اور جاپانی لڑکی۔
اگر آئی ایم ایف سے قرض لینا مجبوری ہے اور ملکی مفاد میں ہے تو ضرور لیںلیکن! کیوں نا اس بار اس قرض کا بوجھ عوام پر نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے یہ کیا جائے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی و سینیٹ کے تمام ممبران اور صوبائی و وفاقی وزراء اور وزیر اعظم و صدر ،آرمی چیف اور تمام ججز صاحبان اور تمام بیوروکریٹس سے سوائے اپنی تنخواہ کے تمام تر مراعات واپس لے لی جائیںانکا ہاوس رینٹ،بجلی و گیس بل،ڈیزل و پٹرول خرچ،ماہانہ لاکھوں الاؤنس،ماہانہ ریفریشمنٹ خرچ،گاڑیاں اورپروٹوکول یہ سب کچھ چند ماہ اپنی جیب سے برداشت کرلیں پھر دیکھتے ہیں مہنگائی کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے ملکی خسارہ کم ہوتا ہے یا بڑھتا ہے اور ملکی معیشت پہ قرض کا بوجھ کب تک رہتا ہے؟ جبکہ ہمارے ہاں بھاری تنخواہیں اور مراعات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ہمارے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو ہی دیکھ لیں بلوچستان اسمبلی ممبران کی تعداد 65 تنخواہ 125000 ،خیبرپختواہ اسمبلی ممبران کی تعداد 145 تنخواہ 150000،سندھ اسمبلی ممبران کی تعداد 168 تنخواہ 175000 ،پنجاب اسمبلی ممبران کی تعداد 371 تنخواہ 250000 ،قومی اسمبلی ممبران کی تعداد 342 تنخواہ 300000 ، سینٹ ممبران کی تعداد 104 تنخواہ 400000 اب ان سب کو دی جانے والی رقم کو جمع کرلیں تو کل رقم 3,554,700,000 بن گئی اس میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر وزراء وزیراعلی گورنرز وزیراعظم صدر کی تنخواہیں شامل نہیں ہیں مختلف اجلاسوں کے اخراجات اور بونس ملا کر سالانہ خرچ 10ارب کے قریب پہنچ جاتا ہے۔

جبکہ عمران خان اکثر اپنی تقریروں میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں ریاست مدینہ میں تو حاکمِ وقت نے اپنی اور مزدور کی تنخواہ برابر رکھنے کے احکامات جاری گئے تھے نظام تو وہ ہے جس میں خلیفہ کے مقرر ہونے پر شوری اکھٹی ہوکرانکی تنخواہ پر مشاورت کرنے لگتی ہے خلیفہ فرماتے ہیں میری تنخواہ شہر کے مزدور کے مزدوری جتنی رکھی جائے شوری سے کوئی جواب دیتا ہے اس پر آپکا گزارہ نہیں ہوگا خلیفہ جواب دیتے ہیں پھر مزدور کی مزدوری بڑھا دو ۔ اور آخر میں رمضان المبارک کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خوبصورت تحریر ایک جاپانی لڑکی ایک دن کہنے لگی ”یہ جو تم روزہ رکھ کر رمضان کا پورا مہینہ صبح سے شام تک بھوکے پیاسے رہتے ہو، اس سے تمھیں کیا ملتا ہے؟”جس پر اسے بتایاگیا کہ روزہ صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ روزے کے دوران جھوٹ نہ بولنا، ایمان داری سے اپنا کام کرنا پورا تولنا، انصاف کرنا اورتمام برے کاموں سے بھی بچنا ہے”یہ سن کر جاپانی لڑکی بولی ”آپ کی تو موجیں ہیں، ہمیں تو سارا سال ان کاموں سے بچنا پڑتا ہے”۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Ghazwa Badar
Previous Post ایمان افروز معرکہ حق و باطل … غزوۂ بدر!
Next Post تاجکستان کی جیل میں انتہا پسندوں کا ہنگامہ، بتیس افراد ہلاک
Tajikistan Attack

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.