geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاجکستان کی جیل میں انتہا پسندوں کا ہنگامہ، بتیس افراد ہلاک

May 20, 2019 0 1 min read
Tajikistan Attack
Share this:

Tajikistan Attack

تاجکستان (جیوڈیسک) ایک تاجک جیل میں ہونے والے ہنگامے میں تیسں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق ہنگامہ آرائی ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے شروع کی تھی۔

وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کی وزارت انصاف کے مطابق بتیس ہلاکتوں میں تین اہلکار اور انتیس قیدی شامل ہیں۔ یہ پرتشدد ہنگامہ آرائی دارالحکومت دوشنبے سے تقریباً دس کلومیٹر دور واقع نواحی شہر وحدت کی انتہائی سکیورٹی کی جیل میں ہوئی۔

اس ہنگامہ آرائی کے دوران انتہا پسند قیدیوں نے جیل کے ہسپتال کو آگ بھی لگا دی اور کئی قیدیوں کو یرغمال بھی بنایا۔ وہ ان یرغمالیوں کی آڑ میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔

تاجک حکومت کے مطابق جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ (داعش) سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے اتوار کے دن ہنگامے کی شروعات چاقو کے وار کر کے جیل کے کم از کم تین محافظوں اور پانچ قیدیوں کو ہلاک کرنے سے کی۔ ان ہلاکتوں کے بعد صورت حال کو قابو میں کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چوبیس انتہا پسند قیدی مارے گئے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں ہنگامہ کرنے والے انتہا پسند قیدیوں کا لیڈر بہروز گل مراد بھی شامل ہے۔

وزارت انصاف نے جیل کے فساد میں تاجکستان کی کالعدم اسلام پسند سیاسی جماعت اسلامک رینائسانس پارٹی (IRP) کے دو سینیئر رہنماؤں کی ہلاکت کے علاوہ ایک انتہا پسند مذہبی لیڈر کے بیٹے کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔ گرفتاری سے قبل یہ تینوں افراد عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کو ملکی حکومت کا تختہ الٹ دینے کی ترغیب دیتے تھے۔

وحدت جیل میں ہونے والے ہنگامے کی قیادت داعش سے تعلق رکھنے والے تاجک لیڈر گل مراد خالیموف کے بیس سالہ بیٹے بہروز گل مراد کر رہے تھے۔ گل مراد خالیموف تاجک فوج میں سن 2015 کرنل کے عہدے پر فائز تھے، جب انہوں نے منحرف ہو کر ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ شام میں جنگی کارروائیوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں ایک دوسرے تاجک شہر خجند کی جیل میں ہونے والی پرتشدد ہنگامہ آرائی میں چھبیس افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس ہنگامہ آرائی کی ذمہ داری ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی۔ اس ہنگامے میں داعش سے تعلق رکھنے والے کئی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Share this:
Social Media
Previous Post سوشل میڈیا کی دلچسپ تحریرں
Next Post آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ
State Bank of Pakistan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.