geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حب الوطنی سے سرشار گیتوں کے ساتھ کشمیر پر دعوے کا پرچار

August 24, 2019 1 1 min read
Music Video
Share this:

Music Video

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ایک میوزک ویڈیو میں یوٹیوب کے لاکھوں بھارتی صارفین کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں زمینیں خریدیں اور کشمیری خواتین سے شادیاں بھی کریں۔

بھارت میں رواں ماہ کے آغاز میں ہندو قوم پرست حکومت کے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اعلان کے فوراﹰ بعد ہی سوشل میڈیا پر ایسی متعدد میوزک ویڈیوز سامنے آنا شروع ہوگئیں، جس میں ہندوؤں کو جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ ‘پیٹروئٹزم پاپ‘ یعنی حب الوطنی کے جذبات سے بھرے ان گیتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایسے گیت قوم پرستی اور دائیں بازو کے قدامت پسند رویے کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ گیت زیادہ تر فیس بک، ٹوئٹر اور تیزی سے مقبول ہوتی ایپ ٹِک ٹاک جیسے پلیٹ فارم پر شیئر کیے جاتے ہیں۔ ناقص معیار کی ویڈیو پروڈکشن کے باوجود ایسے ویڈیوز نے YouTube پر لاکھوں کلکس حاصل کیے ہیں۔

بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان میں یہ گانے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ ان گانوں کی پراڈکشن میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی ریاست بہار میں رنگ میوزک اسٹوڈیو کے نتیش سنگھ نرمل کا دعوی ہے کہ انہوں نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی ضمانت دینے والے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے تین گھنٹے بعد پہلا گیت تیار کیا تھا۔ ‘دھرنا 370‘ اور ‘آرٹیکل 370‘ کے نام سے بنائے گئے ان نغموں کو یوٹیوب پر 1.6 ملین ہٹس مل چکی ہیں۔ نرمل سنگھ کے بقول، ”میں قوم کی خدمت کر رہا ہوں، لوگ ان گانوں پر رقص کرتے ہیں۔‘‘

قبل ازیں چھ اگست کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن وکرم سینی نے کشمیری خواتین کے ساتھ شادی کے حوالے سے بیان دیا تھا جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ناقدین کے مطابق، کشمیری خواتین کے خلاف ایسے بیانات روایتی پدرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

اتر پردیش میں تعلیم حاصل کرنے والے بیس سالہ سلمان صدیقی نے نرمل کے ساتھ مل کر ایک ایسے شخص کے بارے میں گیت تیار کیا جو رشتے کی تلاش میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کا سفر کرتا ہے۔ نرمل اور صدیقی کے مطابق یہ گیت کسی صنف کے خلاف نہیں ہیں بلکہ بہت سارے بھارتی مرد کشمیری خواتین سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ماضی میں اس نوعیت کی ‘ موسیقی‘ کو بھارت میں ہندوتوا کے پرچار اور پاکستان مخالفت کے علاوہ گھر گھر بھارتی پرچم لگانے کو عام کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن اب، یہ گیت خصوصی طور پر بھارتی زیر انتظام کشمیر کے حوالے سے تیار کیے جا رہے ہیں۔

Share this:
Masood Khan
Previous Post کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنا دیں گے، صدر آزاد کشمیر
Next Post شامی دستوں کے حملے، جرمن امداد سے بنے طبی مراکز بھی زد میں
Syria Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.