geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سرینگر کی دیواروں پر آزادی کے پوسٹرز، 18ویں روز تک ہزاروں افراد جیل میں، جیلیں کم پڑ گئیں

August 23, 2019 1 1 min read
Indian Soldier
Share this:

Indian Soldier

سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی معطل ہوئے 18 دن ہوگئے، سرینگر کی دیواروں پر آزادی کے پوسٹرز لگ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں اور بالخصوص نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی فوجی رات گئے چوروں کی طرح کشمیریوں کے گھر پر حملہ آور ہوتے ہیں، گھر والوں کو زد و کوب کرتے ہیں اور نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ وادی میں جیلیں کشمیریوں سے بھر چکی ہیں۔ اسی وجہ سے ان نوجوانوں کو اب بھارت کی جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے۔

سری نگر کے رہائشی کے مطابق بھارتی فوج رات گئے ان کے گھر گھسے اور ان کے دو لڑکے اٹھا کر لے گئے۔

بی بی سی کے مطابق ایسی گرفتاریوں پر جب پولیس اور فوجی حکام سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کوئی جواب نہیں دیتے۔ مسلسل 18 روز سے ان گرفتاریوں پر اٹھائے گئے سوالات کو ٹالا جا رہا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کی مزاحمت سے خوفزدہ بھارتی فوج اور پولیس روزانہ سیکڑوں کے حساب سے گرفتاریاں کر رہی ہے، گرفتار نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی بجائے بھارت کی جیلوں میں قید رکھا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی بندش فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر کریک ڈاﺅن فوری ختم کیا جائے جوکہ اس نے اس ماہ کے آغاز میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 4 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی وادی میں مواصلاتی رابطے مکمل طور پر منقطع کرکے بلیک آﺅٹ کردیا گیا جبکہ انٹرنیٹ‘ ٹیلی ویژن چینلز‘ کیبل اور فون نیٹ ورکس تک رسائی منقطع کردی گئی۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے ماہر اور خصوصی رپورٹر برائے فروغ آزادی اظہار رائے ڈیوڈ کائے اور انسانی حقوق بارے فرانسیسی ماہر مائیکل فروسٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کسی جواز کے بغیر انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس بند کئے گئے ہیں جوکہ بنیادی اقدار کی نفی ہے جبکہ بلیک آﺅٹ جموں و کشمیر کے عوام کو دی جانے والی سزا کی اجتماعی شکل ہے جوکہ کسی جرم کے ارتکاب کے بغیر ہی انہیں دی جا رہی ہے۔

Share this:
Yasin Malik
Previous Post بھارتی عدالت نے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو طلب کر لیا
Next Post سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ سنا دیا
Judge Arshad Malik

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.