geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غیبت و بہتان کی بجائے خیر خواہی

March 14, 2019 0 1 min read
Gheebat
Share this:

Gheebat

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار دوعالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے لوگوں نے کہا، اﷲ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔ فرمایا اپنے بھائی کی بابت ایسی بات کہنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو۔ کسی نے کہا کیا ارشاد ہے کہ میرے بھائی میں وہ بات موجود ہے جو میں کہہ رہا ہوں، فرمایا اگر اس میں وہ بات موجود ہے جوتم کہہ ر ہے ہو تووہ اس کی غیبت ہے اور اگر اس میں وہ بات موجود ہی نہیں ہے جوتم کہہ رہے ہو توتم نے اس پر بہتان باندھا ”(مشکوة شریف)۔ اسلام جس معاشرے کا طریقہ انسان کو سکھاتا ہے اس کی بنیادباہمی ہمدردی اور خیرخواہی پر ہے۔

اگر معاشرے کو انسان کے لئے مفید بنانا ہے تو اس کا طریقہ فقط یہی ہوسکتا ہے کہ انسان دوسروں کے کام آئے ، اور غیبت و بہتان کی بجائے دوسرے انسان کی بھلائی کے لئے ہمہ وقت متحرک رہے۔ زبان سے کسی کو برا بھلا کہنا اگر اس کے منہ پر ہے تو یہ اس سے عداوت اور دل دکھانے کا سامان ہے اور اگر اس کے پیٹھ پیچھے ہے تو یہ غیبت ہے ۔ حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا” اگر کسی کے سامنے اس کے کسی مسلمان بھائی کو پیٹھ پیچھے برا کہا جائے اور اس کے بس میں اس کی حمایت کرنی ہو اور وہ اس کی حمایت کرے، اﷲ تعالیٰ اس کی مدد کرے گا، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی لیکن اگر اس نے قدرت ہوتے ہوئے حمایت نہ کی تو اﷲ تعالیٰ اسے اس کی سزا میں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی پکڑے گا۔ (مشکوٰة شریف) متذکرہ حدیث میں ارشاد ہے کہ اگر تمہارے کسی مسلمان بھائی کی برائی اس کی پیٹھ پیچھے ہورہی ہو اور تم میں اتنی قدرت ہے کہ تم اس کی حمایت کرسکتے ہو تو تم پر لازم ہے کہ اس شخص کی حمایت کرو،اور برائی کرنے والے کو غیبت کرنے کی برائی سمجھا دو اور کہو کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

دوسرے بھائی کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھانا کس قدر شرمناک بات ہے، اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ تمہاری یہ ہمدردی دیکھ کر اﷲ تعالیٰ تمہاری مدد فرمائے گا۔ اور اگر تم خاموش بیٹھے رہے اور اس کی برائیاں سنتے رہے اور برائی کرنے والوں کو روکنے کی طاقت رکھتے ہوئے اس سے نہ روکا تو اس کا نتیجہ دنیا اور آخرت دونوں میں برا ہوگا، دنیا میں آپس کا اعتبار اور بھرم مفقود ہوجائے گا باہمی ناچاقی پھیلے گی، نفاق کا بازار گرم ہو گا اور ایک دوسرے کی حقارت دل میں بیٹھ جائے گی اور لوگ ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگیں گے اور آخرت میں اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی پر سزا ملے گی۔ حضرت معاذ بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا فرمان عظیم ہے جس نے ایک ایماندار آدمی کو منافق کے ہاتھ سے بچایا اس کے لئے اﷲ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر فرمادے گا جو قیامت کے دن اس کے بدن کو دوزخ کی آگ سے بچائے گا اور جس نے مسلمان کے سر کوئی بات لگائی اس ارادے سے کہ اس کو روا کرے، اﷲ اسے جہنم کے پل پر روکے رکھے گا۔

جب تک وہ اپنے قول سے بری نہ ہوجائے”۔ بلاشبہ جو شخص دوسرے کی برائی اس کی پیٹھ پیچھے کرتا پھرے وہ منافق ہے، ایسا منافق ظاہر میں دوست بنا رہتا ہے لیکن باطن میں وہ دشمن ہوتا ہے ۔ دوستی کے پردے میں دوسروں کے عیب تاکتا ہے اور پیٹھ پیچھے سچے جھوٹے عیب لوگوں کے سامنے ظاہر کردیتا ہے ، حدیث میں ہے کہ جو شخص ایک مسلمان کو ایسے دوغلے آدمی سے بچائے گا اس کے بدن کو دوزخ کی آگ جلا نہ پائے گی ایک فرشتہ اسے دوزخ سے بچاتا رہے گا، مسلمان کو اس گھر کے بھیدی منافق سے بچانے کی صورت یہ ہے کہ یا تو اس کا اس کے پاس آنا جانا بند کردے اور یا جب وہ برائی کرے تو اس کو جھوٹا ثابت کرکے ایک بھلے مانس کی آبرو بچائے۔

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا فرمان عظیم ہے جب مجھے میرا ربّ معراج میں لے گیا تو میں ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرا کہ ان کے ناخن پیتل کے تھے وہ اپنے چہروں اور سینوں کو ان سے نوچ رہے تھے، میں نے جبرائیل سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے تھے (یعنی غیبت اور پیٹھ پیچھے بدگوئی کرتے تھے) اور ان کی آبرو کے پیچھے پڑے رہتے تھے ”(مشکوة شریف)۔ آج کل تو جہاں دو چار لوگ اکٹھے ہوتے ہی اور بات چیت کا سلسلہ چھیڑتے ہیں تو کام کی باتیں بہت ہی کم، اور زیادہ تر دوسرے لوگوں کی بابت چہ میگوئیاں کرتے ہیں، واضع رہے کہ انسان کو منہ سے نکلے ہوئے ایک ایک فقرہ کی جوابدہی کرنا ہوگی، برائی کرنے والے ایسے لوگوں کو اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔ قرآن و حدیث میں دوسروں کے حقوق کا بڑا خیال رکھا گیا ہے۔

دوسروں کو ستانا کسی قسم کی تکلیف پہنچانا یا ایسی بات کرنا جس سے اسے رنج ہو بہت ہی بری بات ہے، اگر کسی سے نادانی کے باعث کوئی ایسا گناہ ہوجائے تو وہ اپنے ربّ حقیقی اللہ تعالیٰ کے سامنے رو کر اس سے اپنا گناہ معاف کراسکتا ہے ، لیکن اگر اس کی حرکت سے کسی دوسرے کو کوئی رنج پہنچا ہے یا اس کے احساسات کو ٹھیس پہنچی ہے یا شہرت کو دھبہ لگا ہے تو اب معاملہ زیادہ سنگین ہے، ایسے جرم کی معافی کے لئے اسے اس شخص سے بھی معاف کرانا پڑے گا ۔ حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا فرمان عظیم ہے غیبت کے وبال سے چھٹکارا پانے کی صورت یہ ہے کہ جس کی غیبت کی ہے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرے اور یوں کہے کہ اے اﷲ ہمیں بخش اور اسے بھی بخش دے۔

ایک دوسرے موقع پر سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غیبت اس وقت تک معاف نہیں ہوتی جب تک وہ شخص جس کی غیبت کی گئی ہے اسے معاف نہ کردے لیکن یہ بھی تو ممکن ہے کہ اس شخص سے ملنے کی کوئی صورت ہی نہ ہو، کہ انسان اس سے معاف کراسکے، یا اس کا انتقال ہوچکا ہو ایسی صورت میں غیبت کی معافی کی شکل صرف ایک ہے، جو اس حدیث میں بیان کی گئی ہے کہ اس کے لئے استغفار کرے یعنی یوں دعا کرے کہ یا اﷲ ہماری مغفرت کر اور اس کی بھی مغفرت کر اس طرح امید ہے کہ اس غیبت کا گناہ جو اس نے کی ہے معاف ہوجائے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری کسی بات سے کسی کو رنج ، دکھ اور نقصان نہ پہنچے بلکہ ہم دوسروں کو فائدہ اور آرام پہنچانے میں معاون بنیں، ہمیں غیبت اور بہتان سے عملاً بچتے ہوئے دعا کرنی چاہیے کہ اﷲ ربّ العزت ہمیں غیبت سے محفوظ رکھے،آمین۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Kartarpur Negotiations
Previous Post پاکستان اور بھارت کا کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کا دوسرا دور 2 اپریل کو طے
Next Post لاہور آوارگی از مستنصر حسین تارڑ
Lahore Awargi By Mustansar Hussain Tarar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.