geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی فوجی ایک بار پھر سعودی سر زمین پر

July 22, 2019 4 1 min read
American Soldiers
Share this:

American Soldiers

سعودی عرب (جیوڈیسک) امریکا اپنی فوج سعودی عرب بھیج رہا ہے، جس سے ان خدشات کو تقویت ملی ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب میں امریکی فوج پہلی بار تعینات ہو رہی ہے۔

ایران کے ساتھ جنگ کے خطرات کے پس منظر میں ریاض حکومت اور امریکی سنٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات سے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعینات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ”سعودی عرب اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون، اور فریقین کی طرف سے علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی خواہش کے بنیاد پر … شاہ سلمان نے امریکی فورسز کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔‘‘

امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی فوجیوں کی تعیناتی ”علاقے میں بڑھتے ہوئے اور حقیقی خطرات کے تناظر میں ہماری فورسز کے تحفظ کی صلاحیت کو یقینی بنانے میں اضافی صلاحیت فراہم کرے گی۔‘‘

عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب میں امریکی فوج پہلی بار تعینات ہو رہی ہے۔

ریاض اور واشنگٹن کی طرف سے تاہم سعودی عرب میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ تاہم بعض امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 500 امریکی فوجیوں کو ریاض کے مضافات میں واقع پرنس سلطان ملٹری ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران اور عالمی برادری کے درمیان سال 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے الگ ہونے اور تہران حکومت کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد سے امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ 19 جولائی کو ایرانی انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو روک لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بحری جہاز کو بھی کچھ وقت تک روکنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ آبنائے ہرمز میں سے دنیا کے تیل کی سپلائی کا ایک تہائی حصہ گزرتا ہے۔

ایران کی یہ کارروائی برطانوی بحریہ کی طرف سے جبرالٹر کے علاقے میں ایرانی آئل ٹینکر کو روکے جانے کے ردعمل میں سامنے آئی ہے۔ گریس ون نامی یہ آئل ٹینکر چار جولائی سے جبرالٹر کے ساحل کے قریب لنگر انداز ہے۔ برطانیہ کا موقف ہے کہ یہ بحری جہاز شام کے لیے خام تیل لے کر جا رہا تھا اس لیے اسے روکا گیا۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس آئل ٹینکر کو روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ کہ اقدام امریکا کی ہدایت پر کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شاہ سلمان نے امریکی فورسز کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔

تہران حکومت نے برطانیہ کو کئی بار یہ انتباہ بھی کیا کہ اگر گریس ون کو نہ چھوڑا گیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

جمعرات 18 جولائی کو امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے تاہم تہران حکومت نے اس کی تردید کی تھی۔ خیال رہے کہ ایران ایک امریکی ڈرون طیارہ گِرا چکا ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کینتھ میکنزی نے سعودی عرب کی پرنس سلطان ایئربیس کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ امریکا خلیج فارس میں بحری سفر کی سکیورٹی کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

Share this:
Palestinian Houses Destroyed
Previous Post فلسطینی مکانات مسماری کے ظالمانہ اسرائیلی اقدام کی عالمی تحقیقات کی کوششیں
Next Post قبائلی اضلاع انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
Elections

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.